عظمتِ بندۂ خاکی کا میں منکر تو نہیں

ریحان احمد ریحانؔ — مئی 31، 2021 1:51 شام
کیوں نہ ہو رنج مجھے کیوں نہ کروں میں شکوہ
میرے پہلو میں بھی دل ہے کوئی پتھر تو نہیں
ناصحا تجھ سے کروں شکوۂ بیدادِ بتاں
جتنا تو سمجھا مجھے اتنا میں کمتر تو نہیں
میں تو بس ظلم کو ظالم کو برا کہتا ہوں
عظمتِ بندۂ خاکی کا میں منکر تو نہیں
جس کی امید نے اب تک مجھے زندہ رکھا
اس کا ملنا حدِ امکان سے باہر تو نہیں
پل دو پل تیرہ شبی کا ہے یہ عالم ریحان
ظلمتیں تا بہ ابد میرا مقدر تو نہیں
ریحان احمد ریحانؔ — مئی 31، 2021 1:54 شام
تمام احباب سے گزارش ہے کہ وہ اپنی قیمتی آرا سے نوازیں
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
الف عین — جون 1، 2021 6:33 صبح
مجھے لگ رہا ہے کہ پہلے تین اشعار قطعہ بند ہیں، بقیہ غزل کے ہیں۔ بہر حال اچھے اشعار ہیں
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 1، 2021 8:18 صبح
اچھے اشعار ہیں، تھوڑی سی کمر کس کر مطلع بھی کہہ لیں تو آئسنگ آن دا کیک ہو جائے گی.
محمد عبدالرؤوف — جون 1، 2021 8:31 صبح
بہت خوب ریحان بھائی اچھے شعر ہیں
احسن بھائی کا مشورہ مان لیں تو بہتر سے بہترین ہو جائے گا :)
زوجہ اظہر — جون 1، 2021 5:34 شام
ریحان احمد ریحانؔ
مصرع ثانی پڑھ کر مجھے مکیش کا گانا یاد آگیا آپ کی عمر والے تو شاید بول نہ جانیں
ورنہ کیا بات ہے تو کوئی ستم گر تو نہیں
میرے سینے میں بھی دل ہے کوئی پتھر تو نہیں
مسکراتا بھی اگر تو چھلک جاتی نظر
اپنی قسمت ہی کچھ ایسی تھی کہ دل ٹوٹ گیا
ریحان احمد ریحانؔ — جون 1، 2021 6:04 شام
مجھے لگ رہا ہے کہ پہلے تین اشعار قطعہ بند ہیں، بقیہ غزل کے ہیں۔ بہر حال اچھے اشعار ہیں
بہت شکریہ سر
اچھے اشعار ہیں، تھوڑی سی کمر کس کر مطلع بھی کہہ لیں تو آئسنگ آن دا کیک ہو جائے گی.
راحل بھائی مطلع کہنے کی بھی کوشش کروں گا
ریحان احمد ریحانؔ — جون 1، 2021 6:06 شام
ریحان احمد ریحانؔ
مصرع ثانی پڑھ کر مجھے مکیش کا گانا یاد آگیا آپ کی عمر والے تو شاید بول نہ جانیں
ورنہ کیا بات ہے تو کوئی ستم گر تو نہیں
میرے سینے میں بھی دل ہے کوئی پتھر تو نہیں
بہت شکریہ بتانے کے لئے مجھے اس بات کا علم نہیں تھا
زوجہ اظہر — جون 2، 2021 8:46 صبح
بہت شکریہ بتانے کے لئے مجھے اس بات کا علم نہیں تھا
ارے گانے کے چکر میں تعریف رہ گئی
بہت خوب عمدہ اشعار ہیں ریحان احمد ریحانؔ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B8%D9%85%D8%AA%D9%90-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%82-%D8%AE%D8%A7%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%86%DA%A9%D8%B1-%D8%AA%D9%88-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.116462/