انیس فاروقی — ستمبر 23، 2010 4:19 شام
انسان مرتے رہتے ہیں زندہ ہیں غم سے ہم
ہر آن اُلجھے رہتے ہیں درد و الم سے ہم
ہر دم ہمارے ساتھ ستم ہیں لگے ہوئے
نوحے ہی لکھتے رہتے ہیں نوکِ قلم سے ہم
(انیس فاروقی)
الف نظامی — ستمبر 24، 2010 7:15 صبح
شکریہ انیس فاروقی۔
ادبا گذارش ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو "عمل پرست" کی جگہ "عمل پسند" لکھ دیں کیونکہ پرستش معبود کی ہوتی ہے عمل کی نہیں۔
دانیال ابیر — ستمبر 24، 2010 10:28 صبح
شکریہ اچھا قطعہ لکھا ہے
جو مرا وہ گناہ گار تھا جب مرے تو شہید کہلائے
انیس فاروقی — ستمبر 27، 2010 5:13 شام
الف نظامی صاحب نشان دہی کا شکریہ، میں نے اسے "حق پرست" سے تبدیل کرکے اسی لیئے عمل پرست کیا ہے، آپ کی تجویز بھی بہت مناسب ہے۔
مغزل — نومبر 16، 2010 6:37 صبح
خوب انیس صاحب ۔ ماشا اللہ۔
گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہونے والی نشست آپ شریک رہے ۔ ؟
انیس فاروقی — نومبر 16، 2010 4:42 شام
خوب انیس صاحب ۔ ماشا اللہ۔
گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہونے والی نشست آپ شریک رہے ۔ ؟
اچھا ! آپ کو کیسے پتہ چلا بھائی ؟ اور اگر پتہ چل ہی گیا ہے تو بتایئے کیسا لگا ؟