عید الاضحی کے روز ۔۔۔میری ایک اور تازہ غزل -ماہ نے تجھ کو لب ِ بام سنبھلتے دیکھا

سید عاطف علی — اکتوبر 4، 2014 1:26 شام
اہلیان محفل کوعید الاضحی کی مبارک باد کے بعد میری ساتویں غزل کے بعد عید الاضحی کے دن ایک اور تازہ کاوش آٹھویں غزل۔ اگر چہ اصلاح ِ سخن میں پیش نہیں کی کہ اصلاح وصول ہی نہیں ہوتی یا بہت کم ۔سو یہاں عرض ہےاور احباب کی تنقیدی رائے بہر حال قیمتی ہوگی۔

ماہ نے تجھ کو لب ِ بام سنبھلتے دیکھا
مہر کو ہم نے سدا ماہ سے جلتے دیکھا
اک مدو جزر ِ مسلسل ہے بپا سینے میں
ماہ سے بھی نہ اسے میں نے بدلتے دیکھا
درس ایثار و محبت کا نہیں شیخ کو یاد
جب بھی دیکھااسے بس زہر اگلتے دیکھا
تر نوالوں سے ہوئے سیر سگان ِ شاہی
نانِ بے آش سے مفلس کو بہلتے دیکھا
دل و جاں قصر سلیمان کی سطوت پہ نثار
کف ِ داؤدمیں آ ہن نہ پگھلتے دیکھا
واعظا کوئی ترے وعظ سے تائب بھی ہوا؟
تجھ کو سینوں پہ سدا مونگ ہی دلتے دیکھا
خوگر ِ ذلت ِ دریوزہ گری ہیں امَراء
خلعت ِ زر میں گداؤں کو نکلتے دیکھا
---
سید عاطف علی
10 ذولحجۃ 1436ھ​
عظیم — اکتوبر 4، 2014 1:43 شام
ماشاء اللہ بہت خوب صورت غزل ہے عاطف بهائی - اصلاح نہیں آتی تو "ہم" سے کرا لی ہوتی دیکها نہیں کہ اپنی اصلاح سے پہلے اوروں کی کئے پهرتا ہوں -
بہت سی دعائیں -
عظیم — اکتوبر 4، 2014 2:03 شام
اہالیان محفل کوعید الاضحی کی مبارک باد کے بعد میری ساتویں غزل کے بعد عید الاضحی کے دن ایک اور تازہ کاوش آٹھویں غزل۔ اگر چہ اصلاح ِ سخن میں پیش نہیں کی کہ اصلاح آتی ہی نہیں۔سو یہاں عرض ہےاور احباب کی تنقیدی رائے بہر حال قیمتی ہوگی۔

ماہ نے تجھ کو لب ِ بام سنبھلتے دیکھا
مہر کو ہم نے سدا ماہ سے جلتے دیکھا
بہت خوب -
اک مدو جزر ِ مسلسل ہے بپا سینے میں
ماہ سے بھی نہ اسے میں نے بدلتے دیکھا
ماہ سے بهی نہ جسے کیسا رہے گا عاطف بهائی ؟
درس ایثار و محبت کا نہیں شیخ کو یاد
جب بھی دیکھااسے بس زہر اگلتے دیکھا
شیخ کو پاس - کے بارے کیا خیال ہے ؟
تر نوالوں سے ہوئے سیر سگان ِ شاہی
نانِ بے آش سے مفلس کو بہلتے دیکھا
یہ تو اپنے سے دور کی کہی -
دل و جاں قصر سلیمان کی سطوت پہ نثار
کف ِ داؤدمیں آ ہن نہ پگھلتے دیکھا
سلیماں نون غنہ کر دیجئے تو ؟
اور آہن ایک لفظ ہے شاید -
واعظا کوئی ترے وعظ سے تائب بھی ہوا؟
تجھ کو سینوں پہ سدا مونگ ہی دلتے دیکھا
وعظ پہ ؟ یا سے بهی ٹهیک ہی ہے -
خوگر ِ ذلت ِ دریوزہ گری ہیں امَراء
خلعت ِ زر میں گداؤں کو نکلتے دیکھا
یہ بهی اوپر کی بات گداوں کا نکلنا دیکها تو سے یاد آیا - مگر شعر سمجها نہیں -
عاطف بهائی - جو میں دیکها وہ لکها آپ جو لکهیں وہ سمجها دیجئے گا -
---
سید عاطف علی
10 زولحجۃ 1436ھ​
عظیم — اکتوبر 4، 2014 3:08 شام
-
محمد وارث — اکتوبر 4، 2014 5:15 شام
خوب غزل ہے قبلہ سید صاحب
سید عاطف علی — اکتوبر 4، 2014 10:58 شام
ماشاء اللہ بہت خوب صورت غزل ہے عاطف بهائی - اصلاح نہیں آتی تو "ہم" سے کرا لی ہوتی دیکها نہیں کہ اپنی اصلاح سے پہلے اوروں کی کئے پهرتا ہوں -
بہت سی دعائیں -
جی شکریہ۔ عظیم
عظیم — اکتوبر 4، 2014 11:05 شام

عاطف بهائی بوکهلایا پهرتا ہوں کہا سنا معاف کر دینا -
سید عاطف علی — اکتوبر 5، 2014 10:27 صبح
عاطف بهائی بوکهلایا پهرتا ہوں کہا سنا معاف کر دینا -
کیوں بھئی عظیم ؟
عظیم — اکتوبر 5، 2014 10:35 صبح

یونہی -
محمد علم اللہ — اکتوبر 5، 2014 11:26 صبح
پہلے کی طرح ایک اور شاندار غزل
صائمہ شاہ — اکتوبر 5، 2014 12:10 شام
بہت عمدہ
سید عاطف علی — اکتوبر 5، 2014 2:46 شام
بہت شکریہ و آدا ب اصلاحی بھیا ۔
ابن رضا — اکتوبر 5، 2014 3:50 شام
بہت خوب شاہ جی. آپ کو بھی عید مبارک
سید عاطف علی — اکتوبر 5، 2014 9:25 شام
آداب و تشکر رضابھائی
سید عاطف علی — اکتوبر 6، 2014 7:09 صبح
شکریہ و آداب صائمہ شاہ
سید عاطف علی — اکتوبر 6، 2014 4:49 شام
خوب غزل ہے قبلہ سید صاحب
بہت شکریہ وارث بھائی۔ اور بہت آداب مع عید مبارک
محمد وارث — اکتوبر 6، 2014 5:47 شام
بہت شکریہ وارث بھائی۔ اور بہت آداب مع عید مبارک

آپ کو بھی عید مبارک سید صاحب قبلہ
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 8، 2014 2:52 شام
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ داد ہی داد قبول فرمائیے

درس ایثار و محبت کا نہیں شیخ کو یاد
جب بھی دیکھااسے بس زہر اگلتے دیکھا
واعظا کوئی ترے وعظ سے تائب بھی ہوا؟
تجھ کو سینوں پہ سدا مونگ ہی دلتے دیکھا

مولوی صاحب سے اتنی ناراضگی
سید عاطف علی — اکتوبر 9، 2014 4:36 صبح
محمد خلیل الرحمٰن
ویسے تو اردو و فارسی شاعری کی طویل تاریخ آپ کے اس تجاہل ِ عارفانہ پر گواہ بننےکے لیے کافی ہے۔سو ہم جیسے شعراء کی مجبوری کہ شیوخ و واعظین و ناصحین نیکو کاران کا یہ بوجھ کسی حد تک تو اتارنے میں اپنا حصہ بقدر جثہ ء قلم و فکر اداکریں جو روایتوں کو اپنے دانتوں تک سے گرفت میں رکھنے کو فخر محسوس کرتے ہیں۔عمر خیام وحافظ سے لےکر آتش ناسخ غالب اور کئی اساتذہ اس کارِ خیرمیں طاق رہے ہیں۔
x boy — اکتوبر 9، 2014 5:48 صبح
زبر دست اور بہت خوب
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%B6%D8%AD%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%DB%94%DB%94%DB%94%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%85%D8%A7%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D8%AC%DA%BE-%DA%A9%D9%88-%D9%84%D8%A8-%D9%90-%D8%A8%D8%A7%D9%85-%D8%B3%D9%86%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%AA%DB%92-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D8%A7.78002/