عید الفطر مبارک

صفی حیدر — جون 16، 2018 8:21 صبح
کہتا ہوں دل سے عید مبارک قبول ہو
سب کے لبوں پہ عید مبارک کا پھول ہو
پائیں صلہ جو روزے رکھے اہلِ صبر نے
اللہ کی رحمتوں کا سبھی پر نزول ہو
ایثار کا سبق ہے مقدس مہینے کا
مفلس کا گر خیال رکھیں کیوں ملول ہو
میٹھی سویاں عید پہ کھائیں تو اس کے بعد
تلخی نہ ہو مزاج میں بس یہ اصول ہو
مہندی کی خوشبوؤں سے مہکتا رہے چمن
بس گل ہوں باغِ دل میں، نہ کوئی ببول ہو
مل لیں گلے جو عید کے دن دوستوں سے ہم
اے کاش پھر نہ دل کو دکھانے کی بھول ہو
تقسیم کرنے کا جو ہنر سیکھ لیں صفی
دنیا میں پھر خوشی کا سبھی کو حصول ہو
فاخر رضا — جون 16، 2018 9:30 صبح
بہت ہی زبردست
فاخر رضا — جون 16، 2018 9:56 صبح
میں نے اپنے سارے contacts کو آپ کی نظم بھیج دی ہے
محمد امین صدیق — جون 16، 2018 10:46 صبح
کہتا ہوں دل سے عید مبارک قبول ہو
سب کے لبوں پہ عید مبارک کا پھول ہو
پائیں صلہ جو روزے رکھے اہلِ صبر نے
اللہ کی رحمتوں کا سبھی پر نزول ہو
ایثار کا سبق ہے مقدس مہینے کا
مفلس کا گر خیال رکھیں کیوں ملول ہو
میٹھی سویاں عید پہ کھائیں تو اس کے بعد
تلخی نہ ہو مزاج میں بس یہ اصول ہو
مہندی کی خوشبوؤں سے مہکتا رہے چمن
بس گل ہوں باغِ دل میں، نہ کوئی ببول ہو
مل لیں گلے جو عید کے دن دوستوں سے ہم
اے کاش پھر نہ دل کو دکھانے کی بھول ہو
تقسیم کرنے کا جو ہنر سیکھ لیں صفی
دنیا میں پھر خوشی کا سبھی کو حصول ہو
واہ ۔ بہت خوب۔
مابدولت بہت محظوظ ہوئے ۔:):)
عرفان سعید — جون 16، 2018 12:35 شام
بہت خوب!
صفی حیدر — جون 16، 2018 2:51 شام
میں نے اپنے سارے contacts کو آپ کی نظم بھیج دی ہے
بہت شکریہ سر... اس پزیرائی کے لیے...
صفی حیدر — جون 16، 2018 2:55 شام
واہ ۔ بہت خوب۔
مابدولت بہت محظوظ ہوئے ۔:):)
ذرہ نوازی کے لیے آپ کا شکریہ سر...
صفی حیدر — جون 16، 2018 2:56 شام
بہت شکریہ سر...

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D9%81%D8%B7%D8%B1-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9.101873/