عید مبارک….

صفی حیدر — مئی 24، 2020 7:19 صبح
سب سے ملنے ضرور جائیں گے
ہاتھ لیکن نہ ہم ملائیں گے
تھام کے احتیاط کا دامن
عید کی ہم خوشی منائیں گے
صبر سے جو رکھے گئے روزے
اجر ان کا خدا سے پائیں گے
سانحے میں جو ہو گئے ہیں جدا
ہم انہیں کیسے بھول پائیں گے
ہیں جو چہرے اداس ان پر رنگ
شادمانی کے ہم سجائیں گے
دلگرفتہ اداس ہیں جو لوگ
ہم صفی ان کے دکھ بٹائیں گے
مریم افتخار — مئی 24، 2020 7:23 صبح
بہت خوبصورت لکھا ہے صفی حیدر بھائی!
صفی حیدر — مئی 24، 2020 2:53 شام
بہت خوبصورت لکھا ہے صفی حیدر بھائی!
بہت شکریہ .. جزاک اللہ… سلامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9%E2%80%A6.111877/