غزل

ناصر عزیز — اپریل 17، 2020 1:14 شام
عشق جس کو جناب ہوتا ہے
اس کا خانہ خراب ہو تا ہے
عقل پر سو نقاب پڑتے ہیں
حسن جب بے نقاب ہوتا ہے
جن کی قسمت خراب ہو جائے
ان کا اچھا خراب ہوتا ہے
اک قیامت ہے ان سے ملنا بھی
اگلا پچھلا حساب ہوتا ہے
میرے دل میں سوال اٹھتے ہیں
ان لبوں پر جواب ہوتا ہے
گفتگو جاہلوں سے کرنا بھی
بس خدا کا عذاب ہوتا ہے
ہم نے ناکام ہوتے دیکھے ہیں
خود کا جب احتساب ہوتا ہے
جس سے اللہ ہو گیا راضی
بس وہی کامیاب ہوتا ہے
جس نے عزت سڑک پہ جا پھینکی
پھر وہ عزت مآب ہوتا ہے
مسکراتا ہے اک بزرگ عزیز
ذکرِ عہدِ شباب ہوتا ہے
ناصر عزیز ایڈوکیٹ
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 17، 2020 2:27 شام
عشق جس کو جناب ہوتا ہے
اس کا خانہ خراب ہو تا ہے
عقل پر سو نقاب پڑتے ہیں
حسن جب بے نقاب ہوتا ہے
جن کی قسمت خراب ہو جائے
ان کا اچھا خراب ہوتا ہے
اک قیامت ہے ان سے ملنا بھی
اگلا پچھلا حساب ہوتا ہے
میرے دل میں سوال اٹھتے ہیں
ان لبوں پر جواب ہوتا ہے
گفتگو جاہلوں سے کرنا بھی
بس خدا کا عذاب ہوتا ہے
ہم نے ناکام ہوتے دیکھے ہیں
خود کا جب احتساب ہوتا ہے
جس سے اللہ ہو گیا راضی
بس وہی کامیاب ہوتا ہے
جس نے عزت سڑک پہ جا پھینکی
پھر وہ عزت مآب ہوتا ہے
مسکراتا ہے اک بزرگ عزیز
ذکرِ عہدِ شباب ہوتا ہے
ناصر عزیز ایڈوکیٹ
اس خوبصورت غزل کے ساتھ اردو محفل فورم پر خوش آمدید۔ عمدا!
ناصر عزیز — اپریل 17، 2020 2:28 شام
شکریہ محمد خلیل صاحب
پسندیدگی کے لیے ممنون کرم ہوں
پھر حاضر ہو جاؤں گا کسی دوسری غزل کے ساتھ
محمد شکیل خورشید — اپریل 19، 2020 10:05 شام
واہ، اعلیٰ جناب، خوش آمدید
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 19، 2020 10:32 شام
واہ زبردست غزل
خوش آمدید
ظہیراحمدظہیر — اپریل 21، 2020 10:07 شام
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید ناصر عزیز صاحب!
ناصر عزیز — اپریل 28، 2020 4:01 شام
واہ، اعلیٰ جناب، خوش آمدید
ممنون کرم جناب۔۔ پسندیدگی کے لیےتشکر بسیار
واہ، اعلیٰ جناب، خوش آمدید
ناصر عزیز — اپریل 28، 2020 4:02 شام
بہت خوب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید ناصر عزیز صاحب!
آپکی اس محبت کے لیے ممنون کرم ہوںجناب
ناصر عزیز — اپریل 28، 2020 4:03 شام
واہ زبردست غزل
خوش آمدید
شکریہ محترم۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.111409/