غزل

اقرار مصطفی — جون 28، 2020 3:16 شام
غزل ❤
بدلا مزاج میں نے جو اپنا ہوا کے ساتھ
دریا تھا میرے ساتھ کنارا ہوا کے ساتھ
پھر یوں ہوا کہ خواب سرا میں ہوا چلی
پھر یوں ہوا کہ اڑ گیا سپنا ہوا کے ساتھ
میں بجھ گیا ہوں آپ کی صرف ایک پھونک سے
صدیوں لڑا ہوں ورنہ میں تنہا ہوا کے ساتھ
دنیا سے اختلاف ہے اس بات پر مجھے
جس سمت کی ہوا چلے دنیا ہوا کے ساتھ
منزل خلوص کی نہ ملی آج تک مجھے
اس راستے پہ کاش نہ چلتا ہوا کے ساتھ
تیرے بدن کو چھو کے گزرتی ہے کس لیے
بس اس پہ اختلاف ہے میرا ہوا کے ساتھ
اقرار کیا کہوں کہ وہ خوشبو سا ایک شخص
چاروں طرف وہ اور بھی مہکا ہوا کے ساتھ
اقرار مصطفی
توقیر عالم — جون 28، 2020 3:19 شام
عمدہ غزل
جناب کیا کہنے واااااہ
اقرار مصطفی — جون 28، 2020 3:27 شام
عمدہ غزل
جناب کیا کہنے واااااہ
شکریہ، سلامتی ہو
محمد خلیل الرحمٰن — جون 28، 2020 3:40 شام
غزل ❤
بدلا مزاج میں نے جو اپنا ہوا کے ساتھ
دریا تھا میرے ساتھ کنارا ہوا کے ساتھ
پھر یوں ہوا کہ خواب سرا میں ہوا چلی
پھر یوں ہوا کہ اڑ گیا سپنا ہوا کے ساتھ
میں بجھ گیا ہوں آپ کی صرف ایک پھونک سے
صدیوں لڑا ہوں ورنہ میں تنہا ہوا کے ساتھ
دنیا سے اختلاف ہے اس بات پر مجھے
جس سمت کی ہوا چلے دنیا ہوا کے ساتھ
منزل خلوص کی نہ ملی آج تک مجھے
اس راستے پہ کاش نہ چلتا ہوا کے ساتھ
تیرے بدن کو چھو کے گزرتی ہے کس لیے
بس اس پہ اختلاف ہے میرا ہوا کے ساتھ
اقرار کیا کہوں کہ وہ خوشبو سا ایک شخص
چاروں طرف وہ اور بھی مہکا ہوا کے ساتھ
اقرار مصطفی
خوبصورت خوبصورت۔
اقرار مصطفی — جون 28، 2020 6:21 شام
بہت بہت نوازش، سلامتی ہو
ایس ایس ساگر — جون 28، 2020 6:25 شام
خوبصورت غزل۔
اقرار مصطفی — جون 28، 2020 6:28 شام
بہت نوازش، سلامت رہیں
محمد شکیل خورشید — جون 29، 2020 9:34 صبح
خوب
اقرار مصطفی — جون 29، 2020 10:56 صبح
متشکرم
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 29، 2020 11:11 صبح
دنیا سے اختلاف ہے اس بات پر مجھے
جس سمت کی ہوا چلے دنیا ہوا کے ساتھ
بہت عمدہ لاجواب
شاندار غزل
اقرار مصطفی — جون 29، 2020 11:13 صبح
بہت بہت نوازش، سلامت رہیں
مقبول — جولائی 6، 2020 7:53 صبح
شاندار غزل ہے ماشاالّلہ
ظہیراحمدظہیر — جولائی 6، 2020 11:05 شام
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں اقرار مصطفیٰ صاحب!
محفلِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے۔
اقرار مصطفی — جولائی 13، 2020 8:03 صبح
شاندار غزل ہے ماشاالّلہ
نوازش
اقرار مصطفی — جولائی 13، 2020 8:04 صبح
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں اقرار مصطفیٰ صاحب!
محفلِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے۔
متشکرم۔۔۔۔سلامتی ہو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.112243/