غزل

اقرار مصطفی — جون 30، 2020 1:41 شام
جب سمندر کی اُس نے خواہش کی
میری آنکھوں نے خوب بارش کی۔۔
آپ ہیں کس لیے پشیماں سے۔۔۔۔۔
میں نے زخموں کی کب نمائش کی
ایک اک حرف پر دھری انگلی۔۔۔۔
کیا مری آپ نے ستائش کی۔۔۔۔
اک مکاں وہ جسے نہ دیکھا تھا
عمر بھر اُس میں ہی رہائش کی
کیسے مردہ ضمیر لوگوں میں
زندہ رہنے کی ہم نے کوشش کی
ہم نے تو کچھ نہیں کِیا لیکن
کیا کِیا آپ نے جو سازش کی
خود کو جب چاک پر دھرا اقرار
پھر زمانوں کے گرد گردش کی۔۔
اقرار مصطفی
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 30، 2020 3:46 شام
آپ ہیں کس لیے پشیماں سے۔۔۔۔۔
میں نے زخموں کی کب نمائش کی
اچھا کہا ہے! بہت خوب :)
اقرار مصطفی — جون 30، 2020 5:08 شام
اچھا کہا ہے! بہت خوب :)
سلامتی ہو جناب
توقیر عالم — جولائی 1، 2020 12:32 شام
عمدہ جناب
اقرار مصطفی — جولائی 1، 2020 2:10 شام
احباب سلامت رہیں
الف عین — جولائی 1، 2020 3:30 شام
خوب، محفل میں خوش امدید
سَمت کے لیے بھی تخلیقات دیا کریں
اقرار مصطفی — جولائی 3، 2020 6:15 صبح
خوب، محفل میں خوش امدید
سَمت کے لیے بھی تخلیقات دیا کریں
بہت نوازش، سلامتی ہو
سمت سے کیا مراد؟
الف عین — جولائی 4، 2020 9:08 صبح
میری دستخط پر کلک کر کے دیکھ لیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.112259/