غزل

سید نصرت بخاری — ستمبر 29، 2010 6:57 صبح
ہم شہرِ محبت سے جو غم لائے کما کر
رکھیں گے سدا ان کو کلیجے سے لگا کر
میں ٹوٹ کے جس وقت بکھر جائوں غموں سے
تو اپنے تبسم سے مجھے جوڑ دیا کر
ہر شخص کہاں ہوتا ہے معیار مطابق
ہر ایک سے اک جیسی توقع نہ رکھا کر
معراج مری یہ ہے کہ یہ سات فلک بھی
اک نقطہ سا بن جائیں مری آنکھ میں آ کر
محمد وارث — ستمبر 29، 2010 7:18 صبح
معراج مری یہ ہے کہ یہ سات فلک بھی
اک نقطہ سا بن جائیں مری آنکھ میں آ کر
واہ، بہت خوب بخاری صاحب۔
الف عین — ستمبر 29، 2010 10:57 صبح
بہت خوب، اچھی غزل ہے۔
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 4، 2010 8:12 شام
واہ! ایک اچھی غزل پر داد قبول کیجیے۔
علی فاروقی — اکتوبر 4، 2010 8:49 شام
بہت خوب جناب، شکریہ شامل محفل کر نے کا
محمداحمد — اکتوبر 6، 2010 3:30 شام
واہ واہ، بہت اچھی غزل ہے
بہت خوب
سید نصرت بخاری — نومبر 1، 2010 5:42 صبح
احبا ب نے میری حوصلہ افزائی کی اور غزل کو پزیرائی بخشی۔بہت ممنون ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.31651/