غزل

مانی عباسی — جون 15، 2014 6:15 شام
ہمارا ہر عمل جب تابعِ قرآن ہوتا تھا
یقیں کیجے کہ تب جینا بہت آسان ہوتا تھا
مری دنیا خوشی کے پنچھیوں کا آشیانہ تھی
یہ تب کی بات ہے جب آدمی انسان ہوتا تھا
عوض قرضوں کے حرمت قوم کی بیچی نہ جاتی تھی
جسے اب فائدہ کہتے ہیں وہ نقصان ہوتا تھا
وکالت کفر کی کرتے نہ تھے ابلاغ والے تب
قلم کاروں کی سچائی پہ سب کو مان ہوتا تھا
یہ پختون اور سندھی یہ بلوچی اور پنجابی
سبھی اک تھے سبھی کی شان پاکستان ہوتا تھا
یہ وہ ہے جس کی مٹی کی مہک ایمان ہوتا تھا
یہ وہ ہے جو نشانِ عزمِ عالی شان ہوتا تھا ...
مانی​
واسطی خٹک — جون 19، 2014 12:28 شام
boht khoob bhai
عبدالقیوم چوہدری — جون 19، 2014 12:45 شام
شاندار - اعلیٰ -
ابن رضا — جون 19، 2014 1:23 شام
ماشاءاللہ۔بہت خوب
محمداحمد — جون 19، 2014 1:28 شام
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔!
لاجواب کلام ہے محترم ۔۔۔۔!
الف عین — جون 19، 2014 3:49 شام
اچھے خیالات ہیں۔
سبھی اک تھے سبھی کی شان پاکستان ہوتا تھا
بہتر ہو سکتا ہے، کہ ’اک‘ پسند نہیں آیا۔
سبھی تھے ایک، سب کی شان۔۔۔
کیا جا سکتا ہے مثلاً
مانی عباسی — جون 20، 2014 2:28 صبح
شکریہ
مانی عباسی — جون 20، 2014 2:29 صبح
شکریہ
مانی عباسی — جون 20، 2014 2:29 صبح
ماشاءاللہ۔بہت خوب
شکریہ جناب
مانی عباسی — جون 20، 2014 2:29 صبح
سبحان اللہ ۔۔۔ ۔۔!
لاجواب کلام ہے محترم ۔۔۔ ۔!
شکریہ بھائی
مانی عباسی — جون 20، 2014 2:30 صبح
اچھے خیالات ہیں۔
سبھی اک تھے سبھی کی شان پاکستان ہوتا تھا
بہتر ہو سکتا ہے، کہ ’اک‘ پسند نہیں آیا۔
سبھی تھے ایک، سب کی شان۔۔۔
کیا جا سکتا ہے مثلاً
ستائش اور اصلاح کا شکریہ سر جی...

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.75279/