غزل

عبدالوہاب سخن — اپریل 5، 2016 10:14 شام
ایک غزل کے چند اشعار آپکی بصیرتوں کی نذر
پَرتَو بھی غیر کے کبھی حائل نہیں ہوئے
تیرے سوا کسی پہ بھی مائل نہیں ہوئے
زخموں پہ دل کے رکھ دیا مرحم تو وقت نے
لیکن تھے کچھ نشان جو زائل نہیں ہوئے
ایسا سلیقہ حسن قناعت نے دے دیا
بن کے فقیر ہم کبھی سائل نہیں ہوئے
جن کا شعور گرد سفر سے ہی اَٹ گیا
ہم ایسے رہنما ؤں کے قائل نہیں ہوئے
عبدالوہاب سخن
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 6، 2016 4:09 صبح
تمام اشعار بہت اچھے اور پھر اس کی توبات ہی اور ہے
ایسا سلیقہ حسن قناعت نے دے دیا
بن کے فقیر ہم کبھی سائل نہیں ہوئے
داد قبول کیجیئے بھائی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.89124/