غزل - جب سمندر میں ہوا تیز ہوئی

ایس فصیح ربانی — اکتوبر 5، 2010 6:05 شام
السلام علیکم!
آپ کی خدمت میں پیش ہے ایک تازہ غزل
غزل
جب سمندر میں ہوا تیز ہوئی
شورشِ سیلِ بلا تیز ہوئی
نہ رہی بادِ صبا‘ بادِ صبا
اپنی رو سے جو ذرا تیز ہوئی
کھو گیا وقت تو اے مری زیست
اب ہوئی تیز تو کیا تیز ہوئی
بڑھی تنہائی‘ بڑھا سناّٹا
اور دھڑکن کی صدا تیز ہوئی
رات آئی تو کھلا اس کا ہنر
نکہتِ زلفِ دوتا تیز ہوئی
پل میں بیمار کے آزار گئے
زہر ملنے سے دوا تیز ہوئی
حوصلہ حرفِ تسلی نے دیا
اور بھی آہ و بکا تیز ہوئی
دل نے اخلاص کے در باز کیے
جودتِ مہر و وفا تیز ہوئی
یہ زمیں ہاتھ لگی خوب فصیحؔ
تابشِ فکرِ رسا تیز ہوئی
شاہین فصیحؔ ربانی
محمد وارث — اکتوبر 6، 2010 6:47 صبح
واقعی خوب زمیں آپ کے ہاتھ لگی :)
نہ رہی بادِ صبا‘ بادِ صبا
اپنی رو سے جو ذرا تیز ہوئی
لاجواب!
علی فاروقی — اکتوبر 6، 2010 8:44 صبح
بہت خوب ربانی صاحب،
محمداحمد — اکتوبر 6، 2010 3:28 شام
بہت خوب فصیح صاحب،
اچھی غزل ہے۔ داد قبول کیجیے۔
ناعمہ عزیز — اکتوبر 6، 2010 5:49 شام
بہت اچھی ہے۔ شریک محفل کرنے کا شکریہ بھیا۔
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 10، 2010 7:08 شام
محترم محمد وارث صاحب!
آپ کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں۔
بہت خوش رہیے۔
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 10، 2010 7:10 شام
بہت شکریہ فاروقی صاحب!
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 10، 2010 7:12 شام
محمد احمد صاحب!
اس عنایت پر تہہِ دل سے ممنون ہوں آپ کا،
بہت خوش رہیے۔
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 10، 2010 7:13 شام
محترمہ ناعمہ عزیز صاحبہ!
آپ کا بہت شکریہ،
شاد آباد رہیے۔
فاتح — اکتوبر 10، 2010 9:24 شام
واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔ سبحان اللہ! مبارک باد قبول کیجیے
الف عین — اکتوبر 11، 2010 11:23 صبح
بہترین غزل ہے، جو اب تک میری نظروں سے چھپی رہی!!
زیف سید — اکتوبر 11، 2010 8:41 شام
بہت زبردست غزل ہے، فصحیح صاحب۔ داد حاضر ہے۔ زمین واقعی بہت اچھوتی اور دل کش ہے۔ درجِ ذیل اشعار خاص طور پر پسند آئے:
!نہ رہی بادِ صبا‘ بادِ صبا
اپنی رو سے جو ذرا تیز ہوئی
کھو گیا وقت تو اے مری زیست
اب ہوئی تیز تو کیا تیز ہوئی
بڑھی تنہائی‘ بڑھا سناّٹا
اور دھڑکن کی صدا تیز ہوئی

زیف
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 12، 2010 7:53 شام
محترم فاتح صاحب!
آپ کا بہت شکریہ، بہت خوش رہیے
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 12، 2010 7:55 شام
محترم الف عین صاحب!
آپ کی اس عنایت کے لیے ممنون ہوں،
ہر پل شاد رہیے
ایس فصیح ربانی — اکتوبر 12، 2010 7:58 شام
محترم زیف سید صاحب!
آپ کا بہت شکریہ کہ میری حوصلہ افزائی فرمائی۔
بہت خوش رہیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AC%D8%A8-%D8%B3%D9%85%D9%86%D8%AF%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%AA%DB%8C%D8%B2-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C.31731/