غزل - پھول ہیں یا کہ خار ہیں ہم لوگ

ایس فصیح ربانی — دسمبر 18، 2010 8:15 صبح
غزل
پھول ہیں یا کہ خار ہیں ہم لوگ
آبروئے بہار ہیں ہم لوگ
ہیں اسی اعتبار پر زندہ
زیست کا اعتبار ہیں ہم لوگ
ختم ہونے کو ہے حرارتِ زیست
اختتامی شرار ہیں ہم لوگ
منزلوں کی نوید جان ہمیں
راستوں کا غبار ہیں ہم لوگ
کیسی عجلت ہے، کیسی جلدی ہے
کیوں ہوا پر سوار ہیں ہم لوگ
سوچ سکتے ہیں، کر نہیں سکتے
کتنے بے اختیار ہیں ہم لوگ
عکس بننے سے بچ نہیں سکتے
آئنوں کا شکار ہیں ہم لوگ
صرف کتبے نہیں ہیں چہروں پر
حسرتوں کے مزار ہیں ہم لوگ
کوئی سنتا نہیں توجہ سے
مفلسی کی پکار ہیں ہم لوگ
دیکھیے تو بس ایک دو ہیں ہم
سوچیے تو ہزار ہیں ہم لوگ
اس کو دیکھا تھا ایک بار فصیحؔ
آج تک بے قرار ہیں ہم لوگ

شاہیں فصیحؔ ربانی
الف عین — دسمبر 20، 2010 5:14 شام
مطلع اور مقطع کے علاوہ تقریباً سارے اشعار خوب ہین۔
عکس بننے سے بچ نہیں سکتے
آئنوں کا شکار ہیں ہم لوگ
خوب ، اگر میں درست سمجھا ہوں کہ ’سے‘ چھوٹ گیا ہے۔
ایک بات اور کہوں گا، کمپوزنگ میں کاما ہی استعمال کرین، یہ اوپر والا تخاطبی نشان کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اور کبھی کبھی الٹے پیش کے لئے بھی!!
عندلیب — دسمبر 20، 2010 10:23 شام
سوچ سکتے ہیں‘ کر نہیں سکتے
کتنے بے اختیار ہیں ہم لوگ
واہ بہت خوب!
ایس فصیح ربانی — دسمبر 21، 2010 5:25 صبح
محترم الف عین صاحب!
آپ کا بہت شکرگزار کہ اپنی گرانقدر رائے سے میری رھنمائی اور حوصلہ افزائی فرمائی،
جی بالکل لفظ "سے" واقعی چھوٹ گیا تھا، اب میں نے تصحیح کر دی ہے، ''سے'' اور کاما دونوں کی، آپ کا بہت شکریہ۔
ایس فصیح ربانی — دسمبر 21، 2010 5:30 صبح

محترمہ عندلیب صاحبہ!
آپ کا بہت شکریہ، شاد آباد رہیے۔
محمد وارث — دسمبر 21، 2010 5:49 صبح
خوب غزل ہے فصیح صاحب۔
ایم اے راجا — دسمبر 21، 2010 10:27 صبح
فصیح صاحب بہت اچھی گزل کہی ہے، بہت داد قبول ہو۔
لگتا ہے اس شعر کے مصرعہ اول میں آپ سے ٹائپو ہو گئی ہے، اسے دیکھ لیجیئے گا۔ شکریہ۔
عکس بننے بچ سے نہیں سکتے
آئنوں کا شکار ہیں ہم لوگ
اسکا مصرع اول شاید یو ہونا چائیے تھا۔
عکس بننے سے بچ نہیں سکتے
آئنوں کا شکار ہیں ہم لوگ
ایس فصیح ربانی — دسمبر 22، 2010 5:19 صبح
آپ کا شکر گزار ہوں وارث صاحب! کہ میری حوصلہ افزائی فرمائی،
بہت خوش رہیے۔
ایس فصیح ربانی — دسمبر 22، 2010 5:25 صبح
راجا بھائی!
آپ کا بہت زیادہ شکریہ غزل کی پسندیدگی پر بھی ٹائپو کی نشاندہی پر بھی،
دراصل محترم الف عین صاحب نے "سے" کے چھوٹ جانے کی نشاندہی کی تو میں نے اس کی تصحیح کی لیکن بے دھیانی میں ''سے '' غلط مقام پر لکھ دیا۔
محمداحمد — جنوری 29، 2011 10:39 صبح
منزلوں کی نوید جان ہمیں
راستوں کا غبار ہیں ہم لوگ
سوچ سکتے ہیں، کر نہیں سکتے
کتنے بے اختیار ہیں ہم لوگ
صرف کتبے نہیں ہیں چہروں پر
حسرتوں کے مزار ہیں ہم لوگ

بہت خوب فصیح بھائی،
عمدہ غزل ہے۔ بہت بہت مبارک ہو۔
عمران شناور — جنوری 31، 2011 12:23 شام
یقینآ غزل عمدہ ہوگی۔
لیکن آپ کا پوسٹ کیا ہوا کلام میرے کمپیوٹر پر درست نہیں آتا
حروف الگ الگ نظر آتے ہیں۔ اب پتہ نہیں میرے کمپیوٹر میں کچھ مسئلہ ہے یا آپ کوئی ایسا فانٹ استعمال کرتے ہیں جو میرے پاس نہیں۔
تمام دوستوں کی غزلیں ریڈایبل ہیں
شکریہ
ایس فصیح ربانی — فروری 2، 2011 6:48 شام
محمد احمد بھائی!
آپ کی اس عنایت پر بہت شکرگزار ہوں آپ کا،
ہمیشہ خوش رہیے۔
ایس فصیح ربانی — فروری 2، 2011 6:54 شام
شناور بھائی!
معذرت کہ آپ کو زحمت ہوئی،
میں اردو محفل کے فونٹس میں سے ایریئل فونٹ استعمال کرتا ہوں، بہرحال میں اس کا فونٹ تبدیل کررہا ہوں شاید اب آپ پڑھ سکیں،
آپ کی راےئ میرے لیے حوصلہ افزائی کی باعث ہو گی۔
آپ کا بہت شکریہ
محمداحمد — فروری 3، 2011 7:45 صبح
شناور بھائی!
معذرت کہ آپ کو زحمت ہوئی،
میں اردو محفل کے فونٹس میں سے ایریئل فونٹ استعمال کرتا ہوں، بہرحال میں اس کا فونٹ تبدیل کررہا ہوں شاید اب آپ پڑھ سکیں،
آپ کی راےئ میرے لیے حوصلہ افزائی کی باعث ہو گی۔
آپ کا بہت شکریہ

ویسے اگر آپ غزل کو بھی 'ڈیفالٹ' فونٹ میں ہی رکھیں تو شاید زیادہ بہتر ہو۔ نستعلیق کی آمد سے پیشتر میں بھی مختلف فونٹس آزمایا کرتا تھا کہ مجھے نستعلیق کی عادت تھی اور یونیکوڈ میں نستعلیق دستیاب نہیں تھا۔ لیکن جب سے یونیکوڈ میں نستعلیق فونٹس متعارف کرائے گئے ہیں میں زیادہ تر ڈیفالٹ فونٹس ہی استعمال کرتا ہوں۔
عمران شناور — فروری 7، 2011 7:08 صبح
بہت خوب فصیح ربانی صاحب بہت اعلیٰ اشعار ہیں (مطلع کے علاوہ)
زبردست۔ مبارک باد
ایس فصیح ربانی — مارچ 3، 2011 4:44 شام
بہت خوب فصیح ربانی صاحب بہت اعلیٰ اشعار ہیں (مطلع کے علاوہ)
زبردست۔ مبارک باد

بہت شکریہ عمران شناور صاحب!
آپ کی اس نوازش پر آپ کا بہت ممنون ہوں،
ہمیشہ خوش رہیے۔
ایس فصیح ربانی — مارچ 3، 2011 4:45 شام
بہت خوب فصیح ربانی صاحب بہت اعلیٰ اشعار ہیں (مطلع کے علاوہ)
زبردست۔ مبارک باد

بہت شکریہ عمران شناور صاحب!
آپ کی اس نوازش پر آپ کا بہت ممنون ہوں،
ہمیشہ خوش رہیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%BE%DA%BE%D9%88%D9%84-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%81-%D8%AE%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%85-%D9%84%D9%88%DA%AF.32490/