غزل - یک رنگیِ حیات نے تڑپا دیا مجھے

ایس فصیح ربانی — ستمبر 12، 2010 9:15 صبح
غزل
یک رنگیِ حیات نے تڑپا دیا مجھے
غم کی سیاہ رات نے تڑپا دیا مجھے
یا دل کو زندگی کی تمنا نہیں رہی
یا خواہشِ ثبات نے تڑپا دیا مجھے
ہموار اس کی جیت کا رستہ کیا تھا آپ
پھر کیوں یہ اپنی مات نے تڑپا دیا مجھے
کتنی ہی آرزوؤں نے دل کو دیا قرار
کتنی ہی خواہشات نے تڑپا دیا مجھے
میں اس میں لمحہ لمحہ الجھتا چلا گیا
زنجیرِ حادثات نے تڑپا دیا مجھے
خاطر نہ کچھ لحاظ‘ مروت نہ کچھ خیال
تیری اس ایک بات نے تڑپا دیا مجھے
جس سے قرارِ جاں کی مجھے کچھ امید تھی
اس پھول جیسی ذات نے تڑپا دیا مجھے
میں تیری چاہتوں کی تمنا میں محو تھا
ہنس کر مری برات نے تڑپا دیا مجھے
زخم اس کی بے رخی کا ہرا تھا ابھی فصیحؔ
پھر اس کے التفات نے تڑپا دیا مجھے
شاہین فصیحؔ ربانی
[/size
محمد وارث — ستمبر 12، 2010 7:22 شام
خوب ہے فصیح صاحب
ایس فصیح ربانی — ستمبر 13، 2010 10:47 صبح
محمد وارث صاحب!
آپ کا بہت شکرگزار ہوں کہ حوصلہ افزائی فرمائی۔
بہت خوش رہیے
زیف سید — ستمبر 13، 2010 3:56 شام
بہت خوب ربانی صاحب۔ خوب رواں دواں غزل کہی ہے۔ یہ اشعار خاص طور پر پسند آئے:
غزل
ہموار اس کی جیت کا رستہ کیا تھا آپ
پھر کیوں یہ اپنی مات نے تڑپا دیا مجھے
میں اس میں لمحہ لمحہ الجھتا چلا گیا
زنجیرِ حادثات نے تڑپا دیا مجھے
زخم اس کی بے رخی کا ہرا تھا ابھی فصیحؔ
پھر اس کے التفات نے تڑپا دیا مجھے
[/size
محمود احمد غزنوی — ستمبر 13، 2010 4:02 شام
خاطر نہ کچھ لحاظ‘ مروت نہ کچھ خیال
تیری اس ایک بات نے تڑپا دیا مجھے
زخم اس کی بے رخی کا ہرا تھا ابھی فصیحؔ
پھر اس کے التفات نے تڑپا دیا مجھے
ان دو شعروں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تڑپا دیا مجھے:)
ایس فصیح ربانی — ستمبر 14، 2010 5:30 صبح
محترم زیف سید صآاحب!
اس عنایت پر ممنون ہوں۔
بہت خوش رہیے
ایس فصیح ربانی — ستمبر 14، 2010 5:32 صبح
جناب محمود غزنوی صاحب!
شعروں کی پسندیدگی پر ممنون ہوں آپ کا۔
بہت خوش رہیے
الف عین — ستمبر 14، 2010 5:23 شام
اچھی غزل ہے، مقطع بطور خاص پسند آیا
ایس فصیح ربانی — ستمبر 14، 2010 7:23 شام
محترم الف عین صاحب!
غزل اور خصوصا مطلع پسند کرنے کی لیے آپ کا ممنون ہوں۔
بہت خوش رہیے۔
کاظمی بابا — ستمبر 14، 2010 7:25 شام
پھر اس کے التفات نے تڑپا دیا مجھے
بہت خوب
ایس فصیح ربانی — ستمبر 14، 2010 8:01 شام
محترم کاظمی صاحب! آپ کا بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%8C%DA%A9-%D8%B1%D9%86%DA%AF%DB%8C%D9%90-%D8%AD%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D8%AA%DA%91%D9%BE%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.31444/