غزل: آ، نئے سال کو یوں عمر میں لایا جائے

عرفان علوی — دسمبر 30، 2020 6:02 شام
آداب ، دوستو!
نئے سال کی آمد آمد ہے . آپ سب کو نئے سال کی دلی مبارکباد! اِس موقع پر ایک مسلسل غزل پیش خدمت ہے . آپ کی رائے کا انتظار رہے گا .
غزل
آ، نئے سال کو یوں عمر میں لایا جائے
جشن اب كے کوئی رسمی نہ منایا جائے
اپنے دروازے پہ پھولوں كے نہ ہوں ہار اِس بار
غیر کی راہ كے کانٹوں کو ہٹایا جائے
قمقمے صحن میں اپنے نہ جلائے جا ئیں
کسی بستی كے اندھیروں کو مٹایا جائے
اپنے آگے نہ ہو خوش ذائقہ کھانوں کی قطار
بلکہ کھانا کسی بھوکے کو کھلایا جائے
زیب تن اک نئی پوشاک نہ کی جائے پِھر
تنِ عریاں کسی مفلس کا چھپایا جائے
رقص كے واسطے تعمیر نہ ہو فرش کوئی
گھر بچارے کسی بے گھر کا بنایا جائے
بوجھ تحفوں کا اٹھانے سے کہیں بہتر ہے
بوجھ مزدور كے شانوں کا اٹھایا جائے
اصل تیو ہار وہ ہے جس میں سبھی شامل ہوں
نوعِ انساں کو یہ احساس دلایا جائے
اِس نئے سال میں عؔابد ہو نئی بات کوئی
جشنِ آمد کا نیا ڈھنگ سکھایا جائے
نیازمند،
عرفان عؔابد
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 31، 2020 11:27 صبح
آداب ، دوستو!
نئے سال کی آمد آمد ہے . آپ سب کو نئے سال کی دلی مبارکباد! اِس موقع پر ایک مسلسل غزل پیش خدمت ہے . آپ کی رائے کا انتظار رہے گا .
غزل
آ، نئے سال کو یوں عمر میں لایا جائے
جشن اب كے کوئی رسمی نہ منایا جائے
اپنے دروازے پے پھولوں كے نہ ہوں ہار اِس بار
غیر کی راہ كے کانٹوں کو ہٹایا جائے
قمقمے صحن میں اپنے نہ جلائے جا ئیں
کسی بستی كے اندھیروں کو مٹایا جائے
اپنے آگے نہ ہو خوش ذائقہ کھانوں کی قطار
بلکہ کھانا کسی بھوکے کو کھلایا جائے
زیب تن اک نئی پوشاک نہ کی جائے پِھر
تنِ عریاں کسی مفلس کا چھپایا جائے
رقص كے واسطے تعمیر نہ ہو فرش کوئی
گھر بچارے کسی بے گھر کا بنایا جائے
بوجھ تحفوں کا اٹھانے سے کہیں بہتر ہے
بوجھ مزدور كے شانوں کا اٹھایا جائے
اصل تیو ہار وہ ہے جس میں سبھی شامل ہوں
نوعِ انساں کو یہ احساس دلایا جائے
اِس نئے سال میں عؔابد ہو نئی بات کوئی
جشنِ آمد کا نیا ڈھنگ سکھایا جائے
نیازمن
عرفان عؔابد
بہت خوب ۔۔۔ ماشاءاللہ عمدہ خیالات کو کیا بہترین پیرائے میں بیان کیا ہے۔ اللہ پاک ان امیدوں کو پورا فرمائے۔ آمین۔
ایس ایس ساگر — دسمبر 31، 2020 12:43 شام
خوبصورت خیالات کو دامن میں سمیٹے ایک عمدہ غزل۔ بہت خوب جناب۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے۔
محمد تابش صدیقی — دسمبر 31، 2020 1:22 شام
بہت خوب محترم
عمدہ غزل ہے
عرفان علوی — جنوری 1، 2021 3:27 صبح
بہت خوب ۔۔۔ ماشاءاللہ عمدہ خیالات کو کیا بہترین پیرائے میں بیان کیا ہے۔ اللہ پاک ان امیدوں کو پورا فرمائے۔ آمین۔

راحل صاحب، پذیرائی اور دعا کا بہت بہت شکریہ!
نیازمند،
عرفان عؔابد
عرفان علوی — جنوری 1، 2021 3:31 صبح
خوبصورت خیالات کو دامن میں سمیٹے ایک عمدہ غزل۔ بہت خوب جناب۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے۔

ساگر صاحب، نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی!
نیازمند،
عرفان عؔابد
عرفان علوی — جنوری 1، 2021 3:34 صبح
بہت خوب محترم
عمدہ غزل ہے

تابش صاحب، عنایت کے لئے ممنون ہوں ۔
نیازمند،
عرفان عؔابد
محمد شکیل خورشید — جنوری 1، 2021 7:33 صبح
خوبصورت
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 1، 2021 7:52 صبح
بہت شاندار اور زبردست کلام۔
اللہ کریم آپ کی امید اور سوچ کو اپنی بارگاہ میں مستجاب فرمائیں۔آمین
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 1، 2021 2:24 شام
آداب ، دوستو!
نئے سال کی آمد آمد ہے . آپ سب کو نئے سال کی دلی مبارکباد! اِس موقع پر ایک مسلسل غزل پیش خدمت ہے . آپ کی رائے کا انتظار رہے گا .
غزل
آ، نئے سال کو یوں عمر میں لایا جائے
جشن اب كے کوئی رسمی نہ منایا جائے
اپنے دروازے پے پھولوں كے نہ ہوں ہار اِس بار
غیر کی راہ كے کانٹوں کو ہٹایا جائے
قمقمے صحن میں اپنے نہ جلائے جا ئیں
کسی بستی كے اندھیروں کو مٹایا جائے
اپنے آگے نہ ہو خوش ذائقہ کھانوں کی قطار
بلکہ کھانا کسی بھوکے کو کھلایا جائے
زیب تن اک نئی پوشاک نہ کی جائے پِھر
تنِ عریاں کسی مفلس کا چھپایا جائے
رقص كے واسطے تعمیر نہ ہو فرش کوئی
گھر بچارے کسی بے گھر کا بنایا جائے
بوجھ تحفوں کا اٹھانے سے کہیں بہتر ہے
بوجھ مزدور كے شانوں کا اٹھایا جائے
اصل تیو ہار وہ ہے جس میں سبھی شامل ہوں
نوعِ انساں کو یہ احساس دلایا جائے
اِس نئے سال میں عؔابد ہو نئی بات کوئی
جشنِ آمد کا نیا ڈھنگ سکھایا جائے
نیازمند،
عرفان عؔابد
اچھی غزل ہے جناب۔
عرفان علوی — جنوری 2، 2021 12:28 صبح

شکیل صاحب، بہت بہت شکریہ!
نیازمند،
عرفان عؔابد
عرفان علوی — جنوری 2، 2021 12:32 صبح
بہت شاندار اور زبردست کلام۔
اللہ کریم آپ کی امید اور سوچ کو اپنی بارگاہ میں مستجاب فرمائیں۔آمین

عدنان صاحب، حوصلہ افزائی کا دلی شکریہ اور دعا پر آمین ۔
نیازمند،
عرفان عؔابد
عرفان علوی — جنوری 2، 2021 12:34 صبح

خلیل ارحمٰن صاحب، نوازش کے لئے ممنون ہوں ۔
نیازمند،
عرفان عؔابد
ظہیراحمدظہیر — جنوری 4، 2021 3:32 صبح
بہت خوب عرفان عابد صاحب!
مقصدیت سے پُر اور مثبت اشعار ہیں ۔
الف عین — جنوری 4، 2021 7:44 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ،
ایک لفظ میں ٹائپنگ کی غلطی محسوس ہوئی، 'پے' بمعنی پر کو بھی 'پہ' ہی لکھنا چاہیے
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 4، 2021 7:48 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ،
ایک لفظ میں ٹائپنگ کی غلطی محسوس ہوئی، 'پے' بمعنی پر کو بھی 'پہ' ہی لکھنا چاہیے
تدوین کردی ہے استادِ محترم
عرفان علوی — جنوری 6، 2021 12:04 صبح
بہت خوب عرفان عابد صاحب!
مقصدیت سے پُر اور مثبت اشعار ہیں ۔

ظہیر صاحب، نگاہِ کرم اور حوصلہ افزائی کے لئے احسانمند ہوں ۔ بہت بہت شکریہ!
نیازمند،
عرفان عؔابد
عرفان علوی — جنوری 6، 2021 12:08 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ،
ایک لفظ میں ٹائپنگ کی غلطی محسوس ہوئی، 'پے' بمعنی پر کو بھی 'پہ' ہی لکھنا چاہیے

الف عین صاحب، آپ کی گراں قدر داد میرے لئے باعثِ افتخٓار ہے ۔ تصحیح کا شکریہ!
نیازمند،
عرفان عؔابد

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A2%D8%8C-%D9%86%D8%A6%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92.114559/