عرفان علوی — جنوری 3، 2022 12:50 صبح
احباب گرامی ، سلام عرض ہے!
آپ سب کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد!
امیر قزلباش کی زمین میں ایک کوشش ملاحظہ فرمائیے . حسب معمول آپ کی رائے کا انتظار رہیگا .
غزل
افق کی کوکھ سے سورج کا نور نکلے گا
کہ شب كے بعد سویرا ضرور نکلے گا
یہ چاہتا ہوں ، بھڑا دوں دیے کو طوفاں سے
مرے دماغ کا کیسے فتور نکلے گا
جہاں پہ آہ بھری ہے عوامِ بے کس نے
وہیں پہ شاہ كے سَر کا غرور نکلے گا
اسی كے ہاتھ لگےگا سراغ ہستی کا
جو اپنی ذات كے زنداں سے دور نکلے گا
نہ کرتے جرم کا اقبال ہَم تو کیا کرتے
”ہمیں یقیں تھا ، ہمارا قصور نکلے گا“
خدا نے عقل بھی بخشی ہے روکنے كے لیے
اسے خبر تھی کہ دِل نا صبور نکلے گا
یہ جانتے تو ملاتے نہ آنکھ ہَم اس سے
کہ اک نگاہ میں اتنا سرور نکلے گا
مری نظر کو وہ جلوہ دکھائےگا کس دن ؟
مرے نصیب میں کب کوہِ طور نکلے گا ؟
تری ہی ذات سے نسبت ہے زندگی کو مری
سو دم بھی آ كے ترے ہی حضور نکلے گا
سوائے زہر كے مانگےگا اور کیا آخر
سرابِ زیست سے تھک کر جو چُور نکلے گا
مِلے نہ گر مرے الفاظ میں تو پِھر عابدؔ
جو مدّعا ہے وہ بین السطور نکلے گا
نیازمند،
عرفان عابدؔ
الف عین — جنوری 3، 2022 4:28 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 3، 2022 5:15 صبح
احباب گرامی ، سلام عرض ہے!
آپ سب کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد!
امیر قزلباش کی زمین میں ایک کوشش ملاحظہ فرمائیے . حسب معمول آپ کی رائے کا انتظار رہیگا .
غزل
افق کی کوکھ سے سورج کا نور نکلے گا
کہ شب كے بعد سویرا ضرور نکلے گا
یہ چاہتا ہوں ، بھڑا دوں دیے کو طوفاں سے
مرے دماغ کا کیسے فتور نکلے گا
جہاں پہ آہ بھری ہے عوامِ بے کس نے
وہیں پہ شاہ كے سَر کا غرور نکلے گا
اسی كے ہاتھ لگےگا سراغ ہستی کا
جو اپنی ذات كے زنداں سے دور نکلے گا
نہ کرتے جرم کا اقبال ہَم تو کیا کرتے
”ہمیں یقیں تھا ، ہمارا قصور نکلے گا“
خدا نے عقل بھی بخشی ہے روکنے كے لیے
اسے خبر تھی کہ دِل نا صبور نکلے گا
یہ جانتے تو ملاتے نہ آنکھ ہَم اس سے
کہ اک نگاہ میں اتنا سرور نکلے گا
مری نظر کو وہ جلوہ دکھائےگا کس دن ؟
مرے نصیب میں کب کوہِ طور نکلے گا ؟
تری ہی ذات سے نسبت ہے زندگی کو مری
سو دم بھی آ كے ترے ہی حضور نکلے گا
سوائے زہر كے مانگےگا اور کیا آخر
سرابِ زیست سے تھک کر جو چُور نکلے گا
مِلے نہ گر مرے الفاظ میں تو پِھر عابدؔ
جو مدّعا ہے وہ بین السطور نکلے گا
نیازمند،
عرفان عابدؔ
خوبصورت خوبصورت! بہت ساری داد قبول فرمائیے جناب!
عرفان علوی — جنوری 8، 2022 12:33 صبح
محترم اعجاز صاحب ، حوصلہ افزائی كے لیے بے حد ممنون ہوں . شکریہ !
عرفان علوی — جنوری 8، 2022 12:35 صبح
خوبصورت خوبصورت! بہت ساری داد قبول فرمائیے جناب!
مکرمی خلیل صاحب ، عنایت کا بہت بہت شکریہ !
صریر — جنوری 8، 2022 9:57 صبح
خدا نے عقل بھی بخشی ہے روکنے كے لیے
اسے خبر تھی کہ دِل نا صبور نکلے گا
👍👍
خورشیداحمدخورشید — جنوری 8، 2022 11:35 صبح
سر! الفاظ اور خیالات دونوں زبردست ماشااللہ!
ایک طالب علم ہوتے ہوئے ایک سوال ہے امید ہے گستاخی نہیں سمجھیں گے
یہ جانتے تو ملاتے نہ آنکھ ہَم اس سے
کہ اک نگاہ میں اتنا سرور نکلے گا
آنکھ کیوں نہ ملاتے جبکہ وہاں سرور ہی سرور ہے؟
صابرہ امین — جنوری 8، 2022 4:03 شام
اسی كے ہاتھ لگےگا سراغ ہستی کا
جو اپنی ذات كے زنداں سے دور نکلے گا
عمدہ اشعار سے مزین غزل ۔ ڈھیروں داد
عرفان علوی — جنوری 8، 2022 9:06 شام
صریر صاحب ، نوازش کا بہت بہت شکریہ !
عرفان علوی — جنوری 8، 2022 9:20 شام
سر! الفاظ اور خیالات دونوں زبردست ماشااللہ!
ایک طالب علم ہوتے ہوئے ایک سوال ہے امید ہے گستاخی نہیں سمجھیں گے
یہ جانتے تو ملاتے نہ آنکھ ہَم اس سے
کہ اک نگاہ میں اتنا سرور نکلے گا
آنکھ کیوں نہ ملاتے جبکہ وہاں سرور ہی سرور ہے؟
خورشید بھائی ، ذرہ نوازی كے لیے ممنون ہوں . شکریہ ! بھائی ، گستاخی کیسی ، آپ بلا تکلف جو چاہیں دریافت کریں . بندہ جس لائق بھی ہے ، حاضر ہے . یہاں یہ کہنا مقصود ہے کہ دِل اس کی طرف مائل ہوا تو اس سے آنکھ ملانی چاہی ، لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ اس کی نگاہ میں اتنا سرور ہے کہ وہ بالکل بے ہوش و ناکارہ کر دیگا . یعنی ’ اے عشق ہمیں برباد نہ کرٰ‘ والا معاملہ ہے!

عرفان علوی — جنوری 8، 2022 9:23 شام
اسی كے ہاتھ لگےگا سراغ ہستی کا
جو اپنی ذات كے زنداں سے دور نکلے گا
عمدہ اشعار سے مزین غزل ۔ ڈھیروں داد
صابرہ صاحبہ ، مہربانی كے لیے احسان مند ہوں . بہت بہت شکریہ !
خورشیداحمدخورشید — جنوری 9، 2022 10:17 صبح
خورشید بھائی ، ذرہ نوازی كے لیے ممنون ہوں . شکریہ ! بھائی ، گستاخی کیسی ، آپ بلا تکلف جو چاہیں دریافت کریں . بندہ جس لائق بھی ہے ، حاضر ہے . یہاں یہ کہنا مقصود ہے کہ دِل اس کی طرف مائل ہوا تو اس سے آنکھ ملانی چاہی ، لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ اس کی نگاہ میں اتنا سرور ہے کہ وہ بالکل بے ہوش و ناکارہ کر دیگا . یعنی ’ اے عشق ہمیں برباد نہ کرٰ‘ والا معاملہ ہے!
سر بہت شکریہ!
اے عشق ہمیں برباد نہ کر سے سمجھ آگئی
امین شارق — جنوری 19، 2022 9:29 صبح
یہ چاہتا ہوں ، بھڑا دوں دیے کو طوفاں سے
مرے دماغ کا کیسے فتور نکلے گا؟
بہت اعلیٰ لاجواب۔۔
عرفان علوی — جنوری 22، 2022 7:18 شام
یہ چاہتا ہوں ، بھڑا دوں دیے کو طوفاں سے
مرے دماغ کا کیسے فتور نکلے گا؟
بہت اعلیٰ لاجواب۔۔
امین صاحب ، عنایت جناب ! بہت شکریہ !
محمد شکیل خورشید — فروری 3، 2022 2:14 شام
بہت ہی خوبصورت سبھی اشعار نکتہ افرینی کی عمدہ مثال ہیں،
ایک نو سیکھیئے کی داد قبول فرمائیں
Wajih Bukhari — فروری 4، 2022 12:41 شام
واہ
عرفان علوی — فروری 6، 2022 5:16 صبح
بہت ہی خوبصورت سبھی اشعار نکتہ افرینی کی عمدہ مثال ہیں،
ایک نو سیکھیئے کی داد قبول فرمائیں
بہت نوازش ، شکیل بھائی ! ایک نو مشق کا شکریہ پیش ہے .
عرفان علوی — فروری 6، 2022 5:17 صبح