غزل : اِس قدر اضطراب دیوانے؟

محمداحمد — مارچ 7، 2022 8:13 صبح
یہ غزل دو چار ماہ پرانی ہے۔آج احباب کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔
غزل
اِس قدر اضطراب دیوانے؟
تھا جُنوں ایک خواب دیوانے!
ہم ہیں آشفتہ سر ہمیشہ سے
ہم تو ہیں بے حساب دیوانے
فاتر العقل ہیں نہ مجنوں ہیں
ہم ہیں عزت مآب دیوانے
آئے نکہت فشاں چمن میں وہ
ہو رہے ہیں گلاب دیوانے
ہیں خرد مند فیس بک پر خوش
پڑھ رہے ہیں کتاب دیوانے
سب ہیں ہشیار اگر بکار خویش
نام کے ہیں جناب دیوانے
نام اللہ کا لے، بھٹکنا چھوڑ
تھام لے اِک طناب دیوانے
خاک مسجد بنے گی شب بھر میں
اب نہیں دستیاب دیوانے
روز مڈ بھیڑ اہلِ دانش سے
روز زیرِ عتاب دیوانے
سر کھپاتے ہو فکرِ دنیا میں
تم ہو احمدؔ خراب دیوانے
محمد احمدؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 7، 2022 8:29 صبح
اسی زمین میں ایک شعر ۔۔۔۔
چھوڑ سیلڈ کو، اور پلیٹ میں تو
بھر بہاری کباب، دیوانے! :p
محمداحمد — مارچ 7، 2022 9:37 صبح
اسی زمین میں ایک شعر ۔۔۔۔
چھوڑ سیلڈ کو، اور پلیٹ میں تو
بھر بہاری کباب، دیوانے! :p
:) :ROFLMAO:
لگتا ہے ڈائٹنگ کرتے ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں۔ :) :)
صابرہ امین — مارچ 7، 2022 10:35 صبح
مزیدار اشعار سے مزین غزل۔ واہ
ہیں خرد مند فیس بک پر خوش
پڑھ رہے ہیں کتاب دیوانے
کیا ہی مزے کا شعر ہے ۔ بہت خوب!!
گُلِ یاسمیں — مارچ 7، 2022 10:55 صبح
فاتر العقل ہیں نہ مجنوں ہیں
ہم ہیں عزت مآب دیوانے
کیا کہنے عزت مآب دیوانوں کے۔
بہت خوب محمد احمد بھائی۔
گُلِ یاسمیں — مارچ 7، 2022 10:56 صبح
اسی زمین میں ایک شعر ۔۔۔۔
چھوڑ سیلڈ کو، اور پلیٹ میں تو
بھر بہاری کباب، دیوانے! :p
زبردست مسالے دار شعر احسن بھائی۔
سلامت رہئیے۔
محمد عبدالرؤوف — مارچ 7، 2022 11:35 صبح
بہت خوب احمد بھائی، ماشاءاللہ
محمداحمد — مارچ 7، 2022 11:48 صبح
مزیدار اشعار سے مزین غزل۔ واہ
کیا ہی مزے کا شعر ہے ۔ بہت خوب!!

بہت شکریہ!
خوش رہیے۔
محمد شکیل خورشید — مارچ 7، 2022 11:51 صبح
بہت عمدہ جناب
محمداحمد — مارچ 7، 2022 11:52 صبح
کیا کہنے عزت مآب دیوانوں کے۔
:) :)
بہت خوب محمد احمد بھائی۔
بہت شکریہ!
خوش رہیے۔
ایس ایس ساگر — مارچ 7، 2022 4:29 شام
واہ۔ عمدہ غزل ہے محمداحمد بھائی۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔
محمداحمد — مارچ 8، 2022 1:01 شام
بہت خوب احمد بھائی، ماشاءاللہ

جزاک اللہ بھائی!
شاد آباد رہیے۔
محمداحمد — مارچ 8، 2022 1:01 شام

بہت بہت شکریہ محترم!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — مارچ 8، 2022 1:01 شام
واہ۔ عمدہ غزل ہے محمداحمد بھائی۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔

بہت نوازش ساگر بھائی!
ممنون ہوں۔
عرفان علوی — مارچ 10، 2022 5:26 صبح
یہ غزل دو چار ماہ پرانی ہے۔آج احباب کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔
غزل
اِس قدر اضطراب دیوانے؟
تھا جُنوں ایک خواب دیوانے!
ہم ہیں آشفتہ سر ہمیشہ سے
ہم تو ہیں بے حساب دیوانے
فاتر العقل ہیں نہ مجنوں ہیں
ہم ہیں عزت مآب دیوانے
آئے نکہت فشاں چمن میں وہ
ہو رہے ہیں گلاب دیوانے
ہیں خرد مند فیس بک پر خوش
پڑھ رہے ہیں کتاب دیوانے
سب ہیں ہشیار اگر بکار خویش
نام کے ہیں جناب دیوانے
نام اللہ کا لے، بھٹکنا چھوڑ
تھام لے اِک طناب دیوانے
خاک مسجد بنے گی شب بھر میں
اب نہیں دستیاب دیوانے
روز مڈ بھیڑ اہلِ دانش سے
روز زیرِ عتاب دیوانے
سر کھپاتے ہو فکرِ دنیا میں
تم ہو احمدؔ خراب دیوانے
محمد احمدؔ
عمدہ غزل ہے ،احمد صاحب ! داد حاضر ہے .
علی وقار — مارچ 10، 2022 5:33 صبح
غزل نئی، مگر کلام تو پختہ ہے۔ بے پناہ داد!
محمداحمد — مارچ 10، 2022 6:25 صبح
عمدہ غزل ہے ،احمد صاحب ! داد حاضر ہے .
بہت شکریہ عرفان بھائی!
خوش رہیے!
محمداحمد — مارچ 10، 2022 6:27 صبح
غزل نئی، مگر کلام تو پختہ ہے۔ بے پناہ داد!

بہت بہت شکریہ علی بھائی!
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔ :redheart:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D9%90%D8%B3-%D9%82%D8%AF%D8%B1-%D8%A7%D8%B6%D8%B7%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86%DB%92%D8%9F.118203/