غزل: اگر تو طے ہے یہی حشر پھر بپا ہوگا۔۔۔

محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 8، 2023 11:42 صبح
عزیزان من، آداب!
بہت عرصے سے نیا کچھ نہیں پیش خدمت کرنے کو، تو سوچا کہ ایک پرانی غزل سے ہی کام چلا لیا جائے ۔۔۔ اور جب پرانی نکالنی ہی تھی تو سوچا کہ کوئی بہت ہی قدیم نکالنی چاہیے :)
دعاگو،
راحلؔ
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اگر تو طے ہے، یہی حشر پھر بپا ہوگا
وجود اپنا کہیں خاک میں پڑا ہوگا!
کسے خبر تھی کہ یہ تاج، تخت، مال و زر
یہ دو نوالوں کی قیمت پہ بیچنا ہوگا!
اندھیرا چاہ ہے، تنہائی ہے، مگر اے دوست
یہیں کہیں کسی رستے پہ قافلہ ہوگا
وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا
سنبھال رکھتا ہے مدت سے مینہ اشکوں کا
کبھی ملیں گے تو طوفاں کا سامنا ہوگا!
مرے لیے وہ سجاتی تھی جس سے آنکھوں کو
غموں کے ساتھ وہ کاجل بھی بہہ گیا ہوگا!
اسے بھلانے کا راحلؔ بس ایک مطلب ہے
عداوتوں کے سمندر میں ڈوبنا ہوگا!
--------------------------------------------------
یاسر شاہ — جنوری 8، 2023 1:45 شام
از سر نو خوش آمدید یہاں۔
وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا
بہت خوب ۔ماشاء اللہ
صابرہ امین — جنوری 8، 2023 2:21 شام
خوبصورت غزل ، ماشا اللہ۔ ڈھیروں داد۔۔
وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا
سنبھال رکھتا ہے مدت سے مینہ اشکوں کا
کبھی ملیں گے تو طوفاں کا سامنا ہوگا!
بہت اچھے !!
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 2:43 شام
بہت خوب، ماشاءاللہ اچھی غزل ہے
عرفان علوی — جنوری 8، 2023 11:13 شام
عزیزان من، آداب!
بہت عرصے سے نیا کچھ نہیں پیش خدمت کرنے کو، تو سوچا کہ ایک پرانی غزل سے ہی کام چلا لیا جائے ۔۔۔ اور جب پرانی نکالنی ہی تھی تو سوچا کہ کوئی بہت ہی قدیم نکالنی چاہیے :)
دعاگو،
راحلؔ
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اگر تو طے ہے، یہی حشر پھر بپا ہوگا
وجود اپنا کہیں خاک میں پڑا ہوگا!
کسے خبر تھی کہ یہ تاج، تخت، مال و زر
یہ دو نوالوں کی قیمت پہ بیچنا ہوگا!
اندھیرا چاہ ہے، تنہائی ہے، مگر اے دوست
یہیں کہیں کسی رستے پہ قافلہ ہوگا
وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا
سنبھال رکھتا ہے مدت سے مینہ اشکوں کا
کبھی ملیں گے تو طوفاں کا سامنا ہوگا!
مرے لیے وہ سجاتی تھی جس سے آنکھوں کو
غموں کے ساتھ وہ کاجل بھی بہہ گیا ہوگا!
اسے بھلانے کا راحلؔ بس ایک مطلب ہے
عداوتوں کے سمندر میں ڈوبنا ہوگا!
--------------------------------------------------
راحل صاحب ، پُرانے سامان پر کب تک ٹرخائینگے؟ دکان میں کچھ نیا مال بھی رکھیے . :) غزل چونکہ پرانی ہے ، میں اِس پر صرف داد پیش کرنا چاہونگا . قبول فرمائیے .
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 10، 2023 11:55 صبح
از سر نو خوش آمدید یہاں۔
بہت خوب ۔ماشاء اللہ
جزاک اللہ یاسر بھائی ۔۔۔ اب دیکھیے دوبارہ کب آنا ہوتا ہے :)
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 10، 2023 11:56 صبح
خوبصورت غزل ، ماشا اللہ۔ ڈھیروں داد۔۔
بہت اچھے !!
بہت شکریہ صابرہ بہن ۔۔۔ جزاک اللہ خیر
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 10، 2023 11:56 صبح
بہت خوب، ماشاءاللہ اچھی غزل ہے
شکریہ بھائی عبدالرؤوف ۔۔۔ داد و پذیرائی کے لیے از حد ممنون و متشکر ہوں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 10، 2023 11:58 صبح
راحل صاحب ، پُرانے سامان پر کب تک ٹرخائینگے؟ دکان میں کچھ نیا مال بھی رکھیے . :) غزل چونکہ پرانی ہے ، میں اِس پر صرف داد پیش کرنا چاہونگا . قبول فرمائیے .
داد و تحسین کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں عرفانؔ بھائی ۔۔۔ جزاک اللہ خیر ۔۔۔غیر تخلیقی کام نے ایسا گھیرا ہوا ہے کہ تخلیقی کام کی طرف طبیعت مائل ہی نہیں ہو پاتی :)
ظہیراحمدظہیر — جنوری 10، 2023 3:12 شام
بہت خوب ، اچھی غزل ہے ، راحل بھائی!
وہ جس کو عام سا کہتے ہیں لوگ، اس جیسا
مجھے یقیں ہے کوئی بھی نہ دوسرا ہوگا
اچھا شعر ہے ! بہت خوب!
اندھیرا چاہ ہے، تنہائی ہے، مگر اے دوست
یہیں کہیں کسی رستے میں قافلہ ہوگا
دشمن آپ کو اور " دوست" کو کنویں میں پھینک کر تنہا چھوڑ گئے۔:D
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 11، 2023 8:33 صبح
دشمن آپ کو اور " دوست" کو کنویں میں پھینک کر تنہا چھوڑ گئے۔:D
آ رہی ہے چاہِ یوسف سے صدا :) ۔۔۔
داد و پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء و شکراً جزیلاً شدیداً جداً :)
اشرف علی — جنوری 11، 2023 12:12 شام
مرے لیے وہ سجاتی تھی جس سے آنکھوں کو
غموں کے ساتھ وہ کاجل بھی بہہ گیا ہوگا!
بہت خووووب !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%DA%AF%D8%B1-%D8%AA%D9%88-%D8%B7%DB%92-%DB%81%DB%92-%DB%8C%DB%81%DB%8C-%D8%AD%D8%B4%D8%B1-%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A8%D9%BE%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%AF%D8%A7%DB%94%DB%94%DB%94.119179/