غزل: ایک دن، اک عدد لڑائی کی

محمداحمد — جون 11، 2022 1:33 شام
غزل
ایک دن، اک عدد لڑائی کی
اور بصد شدّ و مد لڑائی کی
جب نہ رستہ فرار کا پایا
تب بصد ردّ و کد لڑائی کی
رشک کرتے رہے مقابل پر
اور ورائے حسد لڑائی کی
بڑھ گیا اعتماد اپنے پر
جب نہ پہنچی رسد، لڑائی کی
آج آئی تھی صلح کی تجویز
وہ بھی کی ہم نے رد، لڑائی کی
اِس کی خاطر الجھ گئے اُس سے
بر بِنائے مدد لڑائی کی
ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی
اب تو احمدؔ خدا خدا کیجے
کوئی ہوتی ہے حد لڑائی کی
محمد احمدؔ
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 11، 2022 1:48 شام
بہت شاندار بہتر ین مجموعہ لڑائی
ویسے آپس کی بات ہے بھیا آپ کو ہم جہاں تک جانتے ہیں کہ آپ بہت صلح پسند ہیں مگر آپ نے کیوں لڑائی کی۔
محمداحمد — جون 11، 2022 2:10 شام
بہت شاندار بہتر ین مجموعہ لڑائی
:) :) :)
ویسے آپس کی بات ہے بھیا آپ کو ہم جہاں تک جانتے ہیں کہ آپ بہت صلح پسند ہیں مگر آپ نے کیوں لڑائی کی۔
ہاہاہا۔۔۔!
غزل کے دوسرے شعر میں وجہ دیکھی جا سکتی ہے۔ :)
باقی یہ کہ وہ ہمیں مستقل لڑائی پر اُکساتی رہی!
یعنی غزل کی ردیف۔ :) :) :)
محمد تابش صدیقی — جون 11، 2022 2:26 شام
ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی
بہت خوب۔ احمد بھائی
محمد عبدالرؤوف — جون 11، 2022 3:18 شام
بہت خوب احمد بھائی۔ اچھی لڑائی کی
عرفان علوی — جون 12، 2022 3:51 صبح
غزل
ایک دن، اک عدد لڑائی کی
اور بصد شدّ و مد لڑائی کی
جب نہ رستہ فرار کا پایا
تب بصد ردّ و کد لڑائی کی
رشک کرتے رہے مقابل پر
اور ورائے حسد لڑائی کی
بڑھ گیا اعتماد اپنے پر
جب نہ پہنچی رسد، لڑائی کی
آج آئی تھی صلح کی تجویز
وہ بھی کی ہم نے رد، لڑائی کی
اِس کی خاطر الجھ گئے اُس سے
بر بِنائے مدد لڑائی کی
گاہ دے کر اُدھار بھول گئے
گاہ دے کر نقد، لڑائی کی
ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی
اب تو احمدؔ خدا خدا کیجے
کوئی ہوتی ہے حد لڑائی کی
محمد احمدؔ
احمد صاحب، بہت عمدہ غزل ہے . داد قبول فرمائیے . اجازت ہو تو ایک سوال ہے . کیا لفظ ’نقد‘ میں حرف ’قاف‘ بفتحہ بھی روا ہے؟
محمداحمد — جون 12، 2022 6:16 صبح
احمد صاحب، بہت عمدہ غزل ہے . داد قبول فرمائیے
بہت شکریہ عرفان صاحب ممنون ہوں۔
اجازت ہو تو ایک سوال ہے . کیا لفظ ’نقد‘ میں حرف ’قاف‘ بفتحہ بھی روا ہے؟
نقد کی قاف پر سکون ہی ہے۔ میں نے سہواً اسے غلط باندھ دیا۔ نشاندہی کے لیے ممنون ہوں۔
جزاک اللّہ!
محمداحمد — جون 12، 2022 6:17 صبح
بہت خوب۔ احمد بھائی
بہت شکریہ تابش بھائی!
بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — جون 12، 2022 6:18 صبح
بہت خوب احمد بھائی۔ اچھی لڑائی کی
بہت شکریہ محمد عبدالرؤوف بھائی!
جیتے رہہے!
امین شارق — جون 12، 2022 11:49 صبح
غزل اچھی کہی ہے احمد یہ
اتنی جد و جہد لڑائی کی؟؟؟
La Alma — جون 12، 2022 6:45 شام
شکر ہے لڑائی سرحدوں (ردیف) تک ہی رہی۔
الف عین — جون 13، 2022 6:21 صبح
خوب لڑائی کی ہے محمداحمد
نوید ناظم — جون 13، 2022 6:26 صبح
ایسی لڑائی پر داد احمد بھائی۔اب صلح نہ کیجیے گا خدارا!
گُلِ یاسمیں — جون 13، 2022 9:25 صبح
احمد بھائی کیا ہی زبردست لڑائی کی۔
ایسی کہ صلح کروانے کو بھی دل نہ چاہے۔
ڈھیروں داد قبول کیجئیے اور لڑائی جاری رکھئیے
نیرنگ خیال — جون 13، 2022 9:54 صبح
کیا داستان مسلسل ہے۔۔۔۔ بہت اعلی و عمدہ۔۔۔
احمد بھائی مجھے ایسے لگتا ہے کہ اس غزل کے سادہ ہونے کے باوجود ممکن ہے اس کے معانی تک لوگوں کی رسائی نہ ہو سکے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کے حکم پر یہ ناچیز شرح بیان کرنے میں کسی تامل سے کام نہ لے گا۔
گُلِ یاسمیں — جون 13، 2022 10:13 صبح
کیا داستان مسلسل ہے۔۔۔۔ بہت اعلی و عمدہ۔۔۔
احمد بھائی مجھے ایسے لگتا ہے کہ اس غزل کے سادہ ہونے کے باوجود ممکن ہے اس کے معانی تک لوگوں کی رسائی نہ ہو سکے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کے حکم پر یہ ناچیز شرح بیان کرنے میں کسی تامل سے کام نہ لے گا۔
اجازت چھوڑئیے احمد بھائی کی
ہم سب منتظر محفلین کی رائے اور خواہش کو اہمیت دیجئیے نین بھائی :ROFLMAO:
نیرنگ خیال — جون 13، 2022 10:24 صبح
اھازت چھوڑئیے احمد بھائی کی
ہم سب منتظر محفلین کی رائے اور خواہش کو اہمیت دیجئیے نین بھائی :ROFLMAO:
جھوٹے منہ ہی سہی۔۔۔۔ ہاں یا نہ کی ضرورت بہرحال ہے۔ اگر وہ نہ کریں تو ہم کہیں کہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اور اگر ہاں کہیں تو بس پھر۔۔۔ :ڈی
سید عاطف علی — جون 13، 2022 10:25 صبح
کیا داستان مسلسل ہے۔۔۔۔ بہت اعلی و عمدہ۔۔۔
احمد بھائی مجھے ایسے لگتا ہے کہ اس غزل کے سادہ ہونے کے باوجود ممکن ہے اس کے معانی تک لوگوں کی رسائی نہ ہو سکے۔ اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے تو آپ کے حکم پر یہ ناچیز شرح بیان کرنے میں کسی تامل سے کام نہ لے گا۔
اتنے ٹھگنے ہیں اس کے سامنے ہم
دیکھ کر اس نے قد لڑائی کی
یہ آپ کی فکر کو تازیانہ لگانے کے لیے آمد ہوئی ہے ۔دوڑنا دوڑانا آپ کا کام ہے ۔
محمد احمد بھائی! آپ کی وسعت قلبی سے پیشگی معذرت کے ساتھ ۔
نیرنگ خیال — جون 13، 2022 10:28 صبح
اتنے ٹھگنے ہیں اس کے سامنے ہم
دیکھ کر اس نے قد لڑائی کی
یہ آپ کی فکر کو تازیانہ لگانے کے لیے آمد ہوئی ہے ۔دوڑنا دوڑانا آپ کا کام ہے ۔
محمد احمد بھائی! آپ کی وسعت قلبی سے پیشگی معذرت کے ساتھ ۔
ہوہوہہوہوو
چھوٹی سی شرارت جو ہم نے کی
دیکھ کر اس نے شرح بد لڑائی کی
گُلِ یاسمیں — جون 13، 2022 10:54 صبح
جھوٹے منہ ہی سہی۔۔۔۔ ہاں یا نہ کی ضرورت بہرحال ہے۔ اگر وہ نہ کریں تو ہم کہیں کہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اور اگر ہاں کہیں تو بس پھر۔۔۔ :ڈی
مگر یہ جھوٹا منہ ہو گا کس کا؟
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%D9%86%D8%8C-%D8%A7%DA%A9-%D8%B9%D8%AF%D8%AF-%D9%84%DA%91%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%8C.118546/