محمد ریحان قریشی — جولائی 4، 2018 10:30 شام
کس کو تری دزدیدہ نظر دیکھ رہی ہے
کیا جرم کیا ہے جو ادھر دیکھ رہی ہے
اس دشمنِ فن عہد میں با ذوقِ نظر، چشم
خاموشیِ اربابِ ہنر دیکھ رہی ہے
قائم روش اپنی پہ ہے مظلوم کی فریاد
ہنگامۂ ظالم کا اثر دیکھ رہی ہے
میں بے خبر اخبار کی سطروں میں ہی گم ہوں
اور مجھ کو تواتر سے خبر دیکھ رہی ہے
وہ خواب کہ تعبیر بھی جس کی ہے بس اک خواب
وہ آنکھ جو پلکوں کا سفر دیکھ رہی ہے
محمد وارث — جولائی 5، 2018 6:12 صبح
اچھی غزل ہے قریشی صاحب، بہت خوب۔
اور جہاں تک عنوان کا تعلق ہے تو بس "جلتے" رہیئے، کندن بنے کہ بنے!

فرقان احمد — جولائی 5، 2018 6:58 صبح
میں بے خبر اخبار کی سطروں میں ہی گم ہوں
اور مجھ کو تواتر سے خبر دیکھ رہی ہے
کیا خوب صورت شعر ہے!
غزل کی شراکت کے لیے شکریہ ریحان، بہت اعلیٰ!
الف عین — جولائی 5، 2018 7:20 صبح
واہ واہ۔ 'سمت' کے لیے منتخب۔ بھول جاٹوں تو یاد دلا دو۔
La Alma — جولائی 5، 2018 11:18 صبح
خوب ہے۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 5، 2018 11:19 صبح
بہت عمدہ
وہ خواب کہ تعبیر بھی جس کی ہے بس اک خواب
وہ آنکھ جو پلکوں کا سفر دیکھ رہی ہے
واہ
کاشف اختر — جولائی 7، 2018 1:19 شام
وہ خواب کہ تعبیر بھی جس کی ہے بس اک خواب
وہ آنکھ جو پلکوں کا سفر دیکھ رہی ہے
بہت اعلی ریحان بھائی!
احمد وصال — جولائی 16، 2018 4:55 صبح
واااااااہ بہت عمدہ غزل
نور وجدان — جولائی 18، 2018 3:00 شام
میں بے خبر اخبار کی سطروں میں ہی گم ہوں
اور مجھ کو تواتر سے خبر دیکھ رہی ہے
یہ شعر بہت اچھا ہے
ایک سوال جاننے کی غرض سے کہ آپ روش کی تقطیع کے بارے میں بتادیں کہ ش کس اصول کے تحت گرائی ہے
محمد ریحان قریشی — جولائی 18، 2018 3:08 شام
یہ شعر بہت اچھا ہے
ایک سوال جاننے کی غرض سے کہ آپ روش کی تقطیع کے بارے میں بتادیں کہ ش کس اصول کے تحت گرائی ہے
بہت نوازش.
ش جو کہ حرفِ صحیح ہے، ساقط نہیں کیا جا سکتا اور کیا بھی نہیں گیا. اپنی کے الف کو الفِ وصل بنا دیا گیا ہے تا کہ اسے تقطیع میں شمار نہ کیا جائے.
نور وجدان — جولائی 18، 2018 4:16 شام
بہت نوازش.
ش جو کہ حرفِ صحیح ہے، ساقط نہیں کیا جا سکتا اور کیا بھی نہیں گیا. اپنی کے الف کو الفِ وصل بنا دیا گیا ہے تا کہ اسے تقطیع میں شمار نہ کیا جائے.
بہت شکریہ محترم ریحان صاحب ...دوسرے.افاعیل پر تقطیع سمجھ نہیں آرہی ہے. ہوسکے تو الف کے وصال کے ساتھ تقطیع کردیں کیونکہ ش کا الف کے ساتھ وصال تو شاید مفاعیل نہیں بنا پائے گا. میں اپنے علم کے لیے پوچھ رہی ہوں.
محمد ریحان قریشی — جولائی 18، 2018 4:28 شام
بہت شکریہ محترم ریحان صاحب ...دوسرے.افاعیل پر تقطیع سمجھ نہیں آرہی ہے. ہوسکے تو الف کے وصال کے ساتھ تقطیع کردیں کیونکہ ش کا الف کے ساتھ وصال تو شاید مفاعیل نہیں بنا پائے گا. میں اپنے علم کے لیے پوچھ رہی ہوں.
قائم رَ: مفعول
وِشَ پْ نی پِ: مفاعیل
ہِ مظلوم: مفاعیل
کِ فریاد: مفاعیل
نور وجدان — جولائی 18، 2018 4:31 شام
قائم رَ: مفعول
وِشَ پْ نی پِ: مفاعیل
ہِ مظلوم: مفاعیل
کِ فریاد: مفاعیل
بہت شکریہ .. وصال کا سنا تھا اب علم ہوا کہ الف گرانا بھی واجب ہے. اک بار پھر سے شکریہ
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 8، 2018 5:43 صبح
بہت خوب !
میں بے خبر اخبار کی سطروں میں ہی گم ہوں
اور مجھ کو تواتر سے خبر دیکھ رہی ہے
کیا اچھا کہا ہے ! کیا بات ہے ریحان بھائی ! بہت خوب !