غزل: بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ٭ تابش

محمد تابش صدیقی — جنوری 23، 2021 8:46 صبح
بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں
ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں
اپنا پندار ٹوٹ جائے گا
خود سے ملیے کبھی اکیلے میں
حسنِ کردار جیسی میٹھی مہک
نہ تو گیندے میں ہے نہ بیلے میں
بات کرنے سے پہلے سوچے بھی؟
کون پڑتا ہے اس جھمیلے میں
اب تماشا ہے جا بجا تابشؔ
پہلے ہوتا تھا میلے ٹھیلے میں

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 23، 2021 8:48 صبح
اپنا پندار ٹوٹ جائے گا
خود سے ملیے کبھی اکیلے میں

بات کرنے سے پہلے سوچے بھی؟
کون پڑتا ہے اس جھمیلے می

اب تماشا ہے جا بجا تابشؔ
پہلے ہوتا تھا میلے ٹھیلے میں

خوبصورت خوبصورت!
مومن فرحین — جنوری 23، 2021 9:11 صبح
واہ تابش بھائی بہت ہی پیاری غزل ہے ۔۔۔
آپ تو بڑا اچھا لکھتے ہیں ۔۔۔
میرے بھائی جو ہیں :heehee:
محمداحمد — جنوری 23، 2021 9:33 صبح
بہت خوب تابش بھائی!
اپنا پندار ٹوٹ جائے گا
خود سے ملیے کبھی اکیلے میں

حسنِ کردار جیسی میٹھی مہک
ہے نہ گیندے میں اور بیلے میں

اب تماشا ہے جا بجا تابشؔ
پہلے ہوتا تھا میلے ٹھیلے میں

عمدہ اشعار ہیں ! بہت سی داد اور مبارکباد ہماری طرف سے۔ :)
ایس ایس ساگر — جنوری 23، 2021 9:35 صبح
اب تماشا ہے جا بجا تابشؔ
پہلے ہوتا تھا میلے ٹھیلے میں
واہ۔ لاجواب
بہت خوبصورت غزل ہے محمد تابش صدیقی بھائی۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
آمین۔
سید عاطف علی — جنوری 23، 2021 9:35 صبح
بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں
ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں
واہ خوب ۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 23، 2021 10:08 صبح
بہت خوب تابش بھائی، ڈھیروں داد قبول کیجیے
محمد تابش صدیقی — جنوری 23، 2021 12:11 شام

واہ تابش بھائی بہت ہی پیاری غزل ہے ۔۔۔
آپ تو بڑا اچھا لکھتے ہیں ۔۔۔
میرے بھائی جو ہیں :heehee:

بہت خوب تابش بھائی!
عمدہ اشعار ہیں ! بہت سی داد اور مبارکباد ہماری طرف سے۔ :)

واہ۔ لاجواب
بہت خوبصورت غزل ہے محمد تابش صدیقی بھائی۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
آمین۔


بہت خوب تابش بھائی، ڈھیروں داد قبول کیجیے

تمام احباب کی جانب سے پذیرائی پر ممنون ہوں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 23، 2021 1:53 شام
ماشاء اللہ، اچھی رواں غزل ہے تابش بھائی، بہت خوب.
ظہیراحمدظہیر — جنوری 23، 2021 5:00 شام
واہ واہ! بہت خوب تابش بھائی ! اچھی غزل ہے ۔
بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں
ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں
کیا بات ہے ! بہت خوب! اچھا کہا ہے ۔
تابش بھائی ، تیسر ے شعر کے مصرع ثانی کو پھر دیکھئے گا ۔ بیان خلافِ محاورہ ہے ۔ اصولاً یوں ہونا چاہئے : نہ تو گیندے میں ہے نہ بیلے میں
دخل در منظومات کے لئے پیشگی معذرت ۔:)
محمد تابش صدیقی — جنوری 23، 2021 5:21 شام
ماشاء اللہ، اچھی رواں غزل ہے تابش بھائی، بہت خوب.
جزاک اللہ خیر
محمد تابش صدیقی — جنوری 23، 2021 5:24 شام
واہ واہ! بہت خوب تابش بھائی ! اچھی غزل ہے ۔
بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں
ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں
کیا بات ہے ! بہت خوب! اچھا کہا ہے ۔
حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہوں۔
تابش بھائی ، تیسر ے شعر کے مصرع ثانی کو پھر دیکھئے گا ۔ بیان خلافِ محاورہ ہے ۔ اصولاً یوں ہونا چاہئے : نہ تو گیندے میں ہے نہ بیلے میں
درست توجہ، اور مشورہ بعینہٖ قبول۔ :)
دخل در منظومات کے لئے پیشگی معذرت ۔:)
یہ ظلم نہ کریں۔ یہ تو میرے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ہے۔ :)
محمد وارث — جنوری 24، 2021 10:51 صبح
عمدہ غزل ہے صدیقی صاحب، بہت خوب۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 24، 2021 11:48 صبح
عمدہ غزل ہے صدیقی صاحب، بہت خوب۔
بہت شکریہ وارث بھائی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%DB%81%DB%81-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%81%D8%B4%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%DB%8C%D9%84%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%AD-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4.114830/