غزل : جانے کیا ہو گیا ہے کچھ دن سے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — فروری 24، 2012 6:50 صبح
غزل
جانے کیا ہو گیا ہے کچھ دن سے
وحشتِ دل سوا ہے کچھ دن سے
لاکھ جشنِ طرب مناتے ہیں
روح نوحہ سرا ہے کچھ دن سے
ہے دعاؤں سے بھی گُریزاں دل
ربط ٹوٹا ہوا ہے کچھ دن سے
روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں
اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے
میں اُسے دیکھ تک نہیں سکتا
وہ مجھے تک رہا ہے کچھ دن سے
میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
محمد احمدؔ
محمد وارث — فروری 24، 2012 9:40 صبح
واہ واہ واہ، لاجواب کیا بات ہے احمد صاحب۔ انتہائی خوبصورت غزل ہے
لاکھ جشنِ طرب مناتے ہیں
روح نوحہ سرا ہے کچھ دن سے
روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں
اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے
میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
بہت داد قبول کیجیے محترم۔
الف عین — فروری 24، 2012 3:23 شام
اچھی غزل ہے احمد۔ پسند آئی۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 24، 2012 3:34 شام
بہت عمدہ۔ بہت خوبصورت۔ داد قبول فرمائیے جناب محمد احمد
کاشفی — فروری 24، 2012 7:15 شام
واہ بہت عمدہ!
222.gif
محمداحمد — فروری 25، 2012 7:07 صبح
واہ واہ واہ، لاجواب کیا بات ہے احمد صاحب۔ انتہائی خوبصورت غزل ہے
لاکھ جشنِ طرب مناتے ہیں
روح نوحہ سرا ہے کچھ دن سے
روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں
اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے
میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
بہت داد قبول کیجیے محترم۔

بہت شکریہ وارث بھائی!
آپ کی محبت کے لئے بے حد ممنون ہوں جو ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرنے کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔
محمداحمد — فروری 25، 2012 7:10 صبح
اچھی غزل ہے احمد۔ پسند آئی۔

بہت شکریہ اعجاز صاحب،
غزل آپ کو پسند آگئی ہمیں اور کیا چاہیے۔ آپ کی محبت اور سر پرستی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
محمداحمد — فروری 26، 2012 11:48 صبح
بہت عمدہ۔ بہت خوبصورت۔ داد قبول فرمائیے جناب محمد احمد

بڑی نوازش ! خلیل الرحمٰن صاحب۔۔۔۔!
خوش رہیے۔
محمداحمد — فروری 26، 2012 11:49 صبح

شکریہ کاشفی بھائی!
خوش رہیے۔
نویدظفرکیانی — مارچ 17، 2012 7:47 صبح
روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں
اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے
میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
بہت ہی خوب ۔۔۔۔
فرخ منظور — مارچ 18، 2012 3:57 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے احمد صاحب۔ داد قبول کیجیے۔
ظفری — مارچ 18، 2012 4:04 صبح
بہت اعلی ، بہت منفرد ، بہت خوب
منصور آفاق — مارچ 18، 2012 4:16 صبح

میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
مقطع خوبصورت ہے
محمداحمد — مارچ 30، 2012 11:02 صبح
روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں
اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے
میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
بہت ہی خوب ۔۔۔ ۔

بہت شکریہ نوید صاحب،
خوش رہیے۔
محمداحمد — مارچ 30، 2012 11:03 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے احمد صاحب۔ داد قبول کیجیے۔

فرخ بھائی!
بہت نوازش۔ آپ کی توجہ اور تبصرے کے لئے ممنون ہوں۔
ایم اے راجا — مارچ 30، 2012 12:27 شام
واہ بہت عمدہ غزل کہی ہے بہت داد قبول ہو احمد صاحب
محمداحمد — مارچ 31، 2012 7:20 شام
بہت اعلی ، بہت منفرد ، بہت خوب

بہت شکریہ ظفری بھائی۔۔۔۔!
محمداحمد — مارچ 31، 2012 7:20 شام
میں تو ایسا کبھی نہ تھا احمدؔ
یہ کوئی دوسرا ہے کچھ دن سے
مقطع خوبصورت ہے

شکریہ منصور آفاق صاحب۔
محمداحمد — اپریل 3، 2012 9:13 صبح
واہ بہت عمدہ غزل کہی ہے بہت داد قبول ہو احمد صاحب

بہت شکریہ راجا بھیا۔۔۔۔!
خوش رہیے۔
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 2:52 شام
احمد بھائی۔ شاندار کیا کہنے۔۔ زبردست
لاکھ جشنِ طرب مناتے ہیں​
روح نوحہ سرا ہے کچھ دن سے​
ہے دعاؤں سے بھی گُریزاں دل​
ربط ٹوٹا ہوا ہے کچھ دن سے​
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%AF%D9%86-%D8%B3%DB%92-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.49945/