غزل: جذبۂِ دل میں یہ کمال توہے

نامعلوم اول — فروری 11، 2013 7:55 شام
جذبۂِ دل میں یہ کمال توہے
اسے میرا بھی کچھ خیال توہے​
نہ سہی انتہائے شامِ فراق
آرزوئے شبِ وصال تو ہے​
میرے گھر آئے ہو رقیب کے ساتھ
اِس میں پوشیدہ کوئی چال تو ہے​
قطعہ​
اُن سے اک روز یہ کہا میں نے
مجھ کو اس بات کا ملال تو ہے​
آپ کا حسن لازوال نہیں
ہنس کے بولے کہ بے مثال تو ہے​
خوش ہوں کاملؔ اگرچہ کم ہی سہی
اسے میرا بھی کچھ خیال تو ہے​
نایاب — فروری 11، 2013 8:09 شام
واہہہہہہہ
آپ کا حسن لازوال نہیں
ہنس کے بولے کہ بے مثال تو ہے
نامعلوم اول — فروری 11، 2013 8:31 شام
نایاب جی، آداب عرض!
آبی ٹوکول — فروری 17، 2013 10:57 صبح
بہت عمدہ بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AC%D8%B0%D8%A8%DB%82%D9%90-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%84-%D8%AA%D9%88%DB%81%DB%92.59777/