غزل: خالق سے رشتہ توڑ چلے ٭ محمد تابش صدیقی

محمد تابش صدیقی — فروری 16، 2018 10:38 صبح
ایک پرانی غزل مکمل ہونے کے بعد استادِ محترم کی رضامندی کے ساتھ احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:
خالق سے رشتہ توڑ چلے
ہم اپنی قسمت پھوڑ چلے
طوفان کے آنے سے پہلے
ہم اپنے گھروندے توڑ چلے
کچھ تعبیروں کے خوف سے ہی
ہم خواب ادھورے چھوڑ چلے
اب کس کی معیت حاصل ہو
جب سایہ ہی منہ موڑ چلے
شاید کہ تمہیں یاد آئیں پھر
ہم شہر تمہارا چھوڑ چلے
غفلت کی نیند میں ہے تابشؔ
کوئی اس کو بھی جھنجھوڑ چلے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
فرحان محمد خان — فروری 16، 2018 10:41 صبح
ایک پرانی غزل مکمل ہونے کے بعد استادِ محترم کی رضامندی کے ساتھ احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:
؎غفلت کی نیند میں ہے تابشؔ
کوئی اس کو بھی جھنجھوڑ چلے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
بہت خوبصورت جناب واہ کیا کہنے
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 16، 2018 10:46 صبح
شاید کہ تمہیں یاد آئیں پھر
ہم شہر تمہارا چھوڑ چلے
واہ بھیا بہت زبردست ،
غفلت کی نیند میں ہے تابشؔ
کوئی اس کو بھی جھنجھوڑ چلے
کیا ہی بات ہے ۔عمدہ
اس شعر کی تو تکرار کرنے کا دل کر رہا ہے ۔
بھیا غزل کا آخری شعر مقطع کہلاتا ہے یا مطلع
محمد تابش صدیقی — فروری 16، 2018 1:13 شام
بہت خوبصورت جناب واہ کیا کہنے
آداب فرحان بھائی
محمد تابش صدیقی — فروری 16، 2018 1:15 شام
واہ بھیا بہت زبردست ،
کیا ہی بات ہے ۔عمدہ
بہت شکریہ عدنان بھائی
اس شعر کی تو تکرار کرنے کا دل کر رہا ہے ۔
ساتھ ڈھول بھی بجائیں گے، تب اٹھوں گا۔
بھیا غزل کا آخری شعر مقطع کہلاتا ہے یا مطلع
قطع سے مقطع
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 16، 2018 1:24 شام
مجھے تھوڑی تفصل درکار ہے۔
غزل کا پہلا شعر کیا کہلاتا ہے؟
غزل کا آخری شعر کیا کہلاتا ہے؟
درمیان والے اشعار کو کیا کہتے ہیں ؟
عبید انصاری — فروری 16، 2018 1:27 شام
درمیان والے اشعار کو کیا کہتے ہیں
غالبا "درمیان والے" ہی کہتے ہیں:)
محمد تابش صدیقی — فروری 16، 2018 1:47 شام
مجھے تھوڑی تفصل درکار ہے۔
غزل کا پہلا شعر کیا کہلاتا ہے؟
غزل کا آخری شعر کیا کہلاتا ہے؟
درمیان والے اشعار کو کیا کہتے ہیں ؟
پہلے شعر کو مطلع کہتے ہیں۔ طلوع سے۔
مطلع کے دونوں مصرعوں میں ردیف قافیہ ہونا ضروری ہے، ورنہ پہلا شعر بھی مطلع نہیں کہلائے گا۔
اگر مطلع کے بعد والے اشعار میں بھی دونوں مصرعوں میں ردیف قافیہ آ رہا ہے، تو ان کو حسنِ مطلع کہا جائے گا۔
درمیانی اشعار کا کوئی مخصوص نام نہیں۔
آخری شعر میں اگر شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے تو وہ مقطع کہلائے گا۔ اگر آخری شعر تخلص کے بغیر ہے تو مقطع نہیں کہلائے گا۔
اضافہ:
غزل میں ردیف ہونا ضروری نہیں ہے، مگر قافیہ لازمی ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 16، 2018 1:50 شام
پہلے شعر کو مطلع کہتے ہیں۔ طلوع سے۔
مطلع کے دونوں مصرعوں میں ردیف قافیہ ہونا ضروری ہے، ورنہ پہلا شعر بھی مطلع نہیں کہلائے گا۔
اگر مطلع کے بعد والے اشعار میں بھی دونوں مصرعوں میں ردیف قافیہ آ رہا ہے، تو ان کو حسنِ مطلع کہا جائے گا۔
درمیانی اشعار کا کوئی مخصوص نام نہیں۔
آخری شعر میں اگر شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے تو وہ مقطع کہلائے گا۔ اگر آخری شعر تخلص کے بغیر ہے تو مقطع نہیں کہلائے گا۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
محمد شاہد فیضی — فروری 16، 2018 3:51 شام
ایک پرانی غزل مکمل ہونے کے بعد استادِ محترم کی رضامندی کے ساتھ احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:
خالق سے رشتہ توڑ چلے
ہم اپنی قسمت پھوڑ چلے
طوفان کے آنے سے پہلے
ہم اپنے گھروندے توڑ چلے
کچھ تعبیروں کے خوف سے ہی
ہم خواب ادھورے چھوڑ چلے
اب کس کی معیت حاصل ہو
جب سایہ ہی منہ موڑ چلے
شاید کہ تمہیں یاد آئیں پھر
ہم شہر تمہارا چھوڑ چلے
غفلت کی نیند میں ہے تابشؔ
کوئی اس کو بھی جھنجھوڑ چلے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
عمدہ
یاز — فروری 16، 2018 4:30 شام
واہ واہ جناب.
بہت عمدہ غزل کہی ہے.
یاز — فروری 16، 2018 4:38 شام
ذیلی شعر کو بھی کچھ موزوں فرمائیے گا
آگا دوڑ پیچھا چوڑ چلے
ہر سگنل اب ہم توڑ چلے
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2018 2:47 صبح
واہ واہ جناب.
بہت عمدہ غزل کہی ہے.
بہت شکریہ یاز بھائی
ذیلی شعر کو بھی کچھ موزوں فرمائیے گا
آگا دوڑ پیچھا چوڑ چلے
ہر سگنل اب ہم توڑ چلے
اس معاملے کی اصلاح ٹریفک پولیس کے چالان سے ہی ہو سکتی ہے۔ :)
منیب الف — فروری 17، 2018 7:17 صبح
واہ! بہت اچھا لکھتے ہیں آپ، تابش بھائی۔ آخری شعر تو ہر شخص کو پڑھنا چاہیے اپنا اپنا نام لگا کے۔
لئیق احمد — فروری 17، 2018 7:50 صبح
کچھ تعبیروں کے خوف سے ہی
یہ مصرعہ عجیب سا لگ رہا ہے۔ جیسے اس میں ردھم نہ ہو
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2018 8:07 صبح
واہ! بہت اچھا لکھتے ہیں آپ، تابش بھائی۔ آخری شعر تو ہر شخص کو پڑھنا چاہیے اپنا اپنا نام لگا کے۔
بہت شکریہ منیب بھائی۔ :)
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2018 8:07 صبح
یہ مصرعہ عجیب سا لگ رہا ہے۔ جیسے اس میں ردھم نہ ہو
رکاوٹ کس جگہ محسوس ہوئی؟
لئیق احمد — فروری 17، 2018 8:20 صبح
رکاوٹ کس جگہ محسوس ہوئی؟
یہ واضح کرنا ذرا مشکل لگ رہا ہے، پڑھ کر صحیح لگا مگر یوں لگتا تھا جیسے جملے میں روانی نہیں ہے۔ بہرحال یہ میرا وہم بھی ہوسکتا ہے۔ :)
ظہیراحمدظہیر — فروری 19، 2018 8:36 شام
واہ واہ! کیا اچھے اشعار ہیں تابش بھائی !
کچھ تعبیروں کے خوف سے ہی
ہم خواب ادھورے چھوڑ چلے
بہت خوب ! کیا اچھا کہا ہے ! زندہ باد! سلامت رہیں !
اے خان — فروری 20، 2018 2:04 صبح
خوبصورت غزل :redheart:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AE%D8%A7%D9%84%D9%82-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%D8%B4%D8%AA%DB%81-%D8%AA%D9%88%DA%91-%DA%86%D9%84%DB%92-%D9%AD-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C.100175/