غزل: خشک ماحول اور بھیگی بارشیں

مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 10:57 صبح
غزل
دے چکی ہیں رنگ نیلی بارشیں
خشک ماحول اور بھیگی بارشیں
شہر کی نم ناک گیلی بارشیں
اور صحرا کی جھلستی بارشیں
پائے کوباں ان کو لینے جائیے
یوں نہیں آئیں گی روٹھی بارشیں
پھر کبھی صحرا میسر ہو نہ ہو
آج دفنا دیجے اپنی بارشیں
میری دنیا میں ہیں سورج اور دھوپ
کیسا دریا، اور کیسی بارشیں؟!
میرے منہ سے شعر ایسے ہیں، کہ ہوں
تلخ بادل، اور میٹھی بارشیں
سب کے سب میرے ہیں، چاند اور چاندنی
اور سورج کی سنہری بارشیں
میرے اندر آگ، ٹھنڈی آگ ہے
کیا کریں گی اس کا ٹھنڈی بارشیں؟!
میرے سارے رنگ ان میں بہہ گئے
میرے مولا، ایسی کالی بارشیں!؟
ان سے اپنے آپ کو گیلا رکھو
لڑکیاں ہیں سانس لیتی بارشیں
میں اگر صحرا کی جانب دوڑتا
دور رہ جاتی بہت سی بارشیں
پھر سڑک کے بیچ عریاں ہو گئیں
میرے سائے میں نہاتی بارشیں
بادلوں سے رات، میں تیرے لئے
مانگ لایا ایک مٹھی بارشیں
ہاں، تو پھر اس بار کے طوفان سے
دھل رہی ہیں آج اگلی بارشیں
تیرے اندر کے تلاطم سے حجازؔ
ڈر رہی ہیں چند بچی بارشیں
مہدی نقوی حجازؔ
ابن رضا — فروری 20، 2014 11:04 صبح
میرے منہ سے شعر ایسے ہیں، کہ ہوں
تلخ بادل، اور میٹھی بارشیں
بہت خوب۔ کیا بات ہے جناب۔ شاد رہیں
مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 11:09 صبح
میرے منہ سے شعر ایسے ہیں، کہ ہوں
تلخ بادل، اور میٹھی بارشیں
بہت خوب۔ کیا بات ہے جناب۔ شاد رہیں
بہت شکریہ حضور، بہت آداب۔ :)
سلمان حمید — فروری 20، 2014 11:19 صبح
میرے سارے رنگ ان میں بہہ گئے
میرے مولا، ایسی کالی بارشیں!؟
بہت خوب۔ مزہ آ گیا :)
صائمہ شاہ — فروری 20، 2014 11:26 صبح
عمدہ
میرے سارے رنگ ان میں بہہ گئے
میرے مولا، ایسی کالی بارشیں!؟
قیصرانی — فروری 20، 2014 11:30 صبح
تیرے اندر کے تلاطم سے حجازؔ
ڈر رہی ہیں چند بچی بارشیں
بہت عمدہ :)
مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 11:33 صبح
میرے سارے رنگ ان میں بہہ گئے
میرے مولا، ایسی کالی بارشیں!؟
بہت خوب۔ مزہ آ گیا :)
حضور آداب، بہت شکریہ سرکار :)
مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 11:34 صبح
عمدہ
میرے سارے رنگ ان میں بہہ گئے
میرے مولا، ایسی کالی بارشیں!؟
بہت شکریہ محترمہ۔ آداب :)
مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 11:34 صبح
تیرے اندر کے تلاطم سے حجازؔ
ڈر رہی ہیں چند بچی بارشیں
بہت عمدہ :)
سرکار، بہت شکریہ۔ :)
نیرنگ خیال — فروری 20، 2014 11:50 صبح
واہ مہدی بھائی۔۔۔۔ لاجواب سرکار۔۔۔۔ عمدہ
مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 12:02 شام
واہ مہدی بھائی۔۔۔ ۔ لاجواب سرکار۔۔۔ ۔ عمدہ
حضور، آداب۔ سلامتی ہو :)
سید ذیشان — فروری 20، 2014 12:08 شام
چہ خوب است!
مہدی نقوی حجاز — فروری 20، 2014 12:14 شام
ممنون! :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AE%D8%B4%DA%A9-%D9%85%D8%A7%D8%AD%D9%88%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C%DA%AF%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4%DB%8C%DA%BA.72281/