غزل: درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے ٭ تابش

محمد تابش صدیقی — اپریل 30، 2019 11:07 صبح
شہزاد احمد کی زمین میں ایک کاوش احباب کی بصارتوں کی نذر:
درِ مخلوق پہ سر اپنا جھکاتا کیا ہے
رب کے ہوتے ہوئے اوروں کو بلاتا کیا ہے

کامیابی کے لیے چاہیے سعیِ پیہم
ہاتھ پر ہاتھ دھرے خواب سناتا کیا ہے
وادیِ عشق میں کافی ہے مجھے راہِ حسینؓ
مجھ کو رستہ کسی مجنوں کا بتاتا کیا ہے
حاکمِ شہر! ترے ہاتھ پہ خوں ہے اِس کا
تربتِ شہر پہ اب پھول چڑھاتا کیا ہے
گر تجھے وقت ملے اپنے گریباں میں بھی جھانک
ہر گھڑی دوسروں پر خاک اڑاتا کیا ہے
ہے ترا قول و عمل نورِ ہدیٰ سے عاری
تو محبت میں فقط گھر کو سجاتا کیا ہے
ہر کوئی اپنے مفادات میں گم ہے تابشؔ
خود غرض دور میں زخم اپنا دکھاتا کیا ہے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
محمداحمد — اپریل 30، 2019 11:21 صبح
بہت خوب تابش بھائی!
بہت سی داد قبول کیجے۔
کامیابی کے لیے چاہیے سعیِ پیہم
ہاتھ پر ہاتھ دھرے خواب سناتا کیا ہے

واہ!
جاسمن — اپریل 30، 2019 11:27 صبح
زبر''''دست پہ ڈھیروں زبریں۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 30، 2019 11:55 صبح
بہت خوب تابش بھائی!
بہت سی داد قبول کیجے۔
واہ!
حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہوں۔ :)
محمد تابش صدیقی — اپریل 30، 2019 11:55 صبح
زبر''''دست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت شکریہ جاسمن بہن۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 30، 2019 12:05 شام
ماشاءاللہ ،
بہت شاندار کلام پیش کیا،
ڈھیروں داد بہت ساری دعائیں ۔
فلسفی — اپریل 30، 2019 12:22 شام
گر تجھے وقت ملے اپنے گریباں میں بھی جھانک
ہر گھڑی دوسروں پر خاک اڑاتا کیا ہے
بہت خوب تابش بھائی۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 30، 2019 2:22 شام
ماشاءاللہ ،
بہت شاندار کلام پیش کیا،
ڈھیروں داد بہت ساری دعائیں ۔
آمین۔ جزاک اللہ خیر عدنان بھائی۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 30، 2019 2:22 شام
بہت خوب تابش بھائی۔
شکریہ عظیم بھائی
فرحان محمد خان — مئی 2، 2019 9:05 صبح
بہت خوب تابش بھائی
محمد وارث — مئی 2، 2019 11:47 صبح
خوب غزل ہے صدیقی صاحب، لاجواب!
محمد تابش صدیقی — مئی 2، 2019 5:23 شام
بہت خوب تابش بھائی
بہت شکریہ فرحان بھائی
محمد تابش صدیقی — مئی 2، 2019 5:24 شام
خوب غزل ہے صدیقی صاحب، لاجواب!
حوصلہ افزائی فرمانے پر ممنون ہوں۔
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 4، 2019 8:11 شام
بہت خوب تابش بھائی !! دعوتِ فکر وعمل دیتے ہوئے اشعار!!
آپ نے تو پچھلے کئی ماہ میں بہت اچھی اور اعلیٰ پائے کی شاعری لکھی ہے ۔ اب ڈھونڈھ ڈھونڈ کر پڑھ رہاہوں ۔
اللہ عزو جل آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور استقامت بخشے ! آمین ۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 5، 2019 8:43 صبح
بہت خوب تابش بھائی !! دعوتِ فکر وعمل دیتے ہوئے اشعار!!
آپ نے تو پچھلے کئی ماہ میں بہت اچھی اور اعلیٰ پائے کی شاعری لکھی ہے ۔ اب ڈھونڈھ ڈھونڈ کر پڑھ رہاہوں ۔
اللہ عزو جل آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور استقامت بخشے ! آمین ۔
آمین
جزاک اللہ خیر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%AF%D8%B1%D9%90-%D9%85%D8%AE%D9%84%D9%88%D9%82-%D9%BE%DB%81-%D8%B3%D8%B1-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%AC%DA%BE%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%AD-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4.106644/