غزل: راز کہتی ہے رات کان میں کیا؟

عرفان علوی — اپریل 30، 2022 7:38 شام
احباب گرامی، سلام عرض ہے!
آپ سب کو عید کی پیشگی مبارکباد! جناب جون ایلیا کی زمین میں ایک کوشش پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
راز کہتی ہے رات کان میں کیا؟
آج آئےگا کوئی دھیان میں کیا؟
آپ کہتے ہیں جس کو دِل اپنا
کوئی دَر بھی ہے اِس مکان میں کیا؟
دیکھتی بھی ہے اور نہیں بھی نظر
تیر رکھتے ہیں یوں کمان میں کیا؟
اک طرف دِل ہے، اک طرف دنیا
عشق ڈالے گا امتحان میں کیا؟
اِس زمیں پر جو مل نہیں پاتے
پِھر وہ ملتے ہیں آسْمان میں کیا؟
میرے دامن میں اور کچھ بھی نہیں؟
خار تھے صرف گلستان میں کیا؟
حُسنِ کردار ہو تو بات ہے کچھ
ورنہ رکّھا ہے خاندان میں کیا
وہ جو دولت سے پیار کرتے ہیں
میں کروں عرض ان کی شان میں کیا
ظلم کو ظلم تو کہو، لوگو
اتنی طاقت نہیں زبان میں کیا؟
عابدؔ اتنے گِلے مقدّر سے؟
لوگ جیتے نہیں جہان میں کیا؟
نیازمند،
عرفان عابدؔ
سید عاطف علی — اپریل 30، 2022 7:59 شام
واہ علوی صاحب، ماشاءاللہ کمال لب و لہجہ ۔ پر لطف ۔
دیکھتی بھی ہے اور نہیں بھی نظر
تیر رکھتے ہیں یوں کمان میں کیا؟
سیما علی — اپریل 30، 2022 9:01 شام
ظلم کو ظلم تو کہو، لوگو
اتنی طاقت نہیں زبان میں کیا؟
بہت بہترین
کیا بات ہے علوی صاحب !!!
حُسنِ کردار ہو تو بات ہے کچھ
ورنہ رکّھا ہے خاندان میں کیا
درست صد فی صد 👏👏
اِس زمیں پر جو مل نہیں پاتے
پِھر وہ ملتے ہیں آسْمان میں کیا؟
اصل بات یہی ہے شاید 🤔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 1، 2022 12:29 شام
خوب صورت خوبصورت! کیا بات ہے صاحب!
بہت بہت داد قبول فرمائیے
محمد عبدالرؤوف — مئی 1، 2022 1:03 شام
واہ واہ۔۔۔۔ زبرد ست، بہت خوب علوی صاحب
عرفان علوی — مئی 1، 2022 5:02 شام
واہ علوی صاحب، ماشاءاللہ کمال لب و لہجہ ۔ پر لطف ۔
دیکھتی بھی ہے اور نہیں بھی نظر
تیر رکھتے ہیں یوں کمان میں کیا؟
عاطف صاحب ، ستائش کا بہت بہت شکریہ !
عرفان علوی — مئی 1، 2022 5:04 شام
بہت بہترین
کیا بات ہے علوی صاحب !!!
درست صد فی صد 👏👏
اصل بات یہی ہے شاید 🤔
سییما صاحبہ ، حوصلہ افزائی كے لیے بے حد ممنون ہوں . شکریہ !
عرفان علوی — مئی 1، 2022 5:07 شام
خوب صورت خوبصورت! کیا بات ہے صاحب!
بہت بہت داد قبول فرمائیے
خلیل بھائی ، بہت نوازش !
عرفان علوی — مئی 1، 2022 5:10 شام
واہ واہ۔۔۔۔ زبرد ست، بہت خوب علوی صاحب
عبدالرؤوف صاحب ، بڑی مہربانی !
الف عین — مئی 2، 2022 6:55 صبح
واہ، کیا غزل ہے سادہ الفاظ میں
عاطف ملک — مئی 2، 2022 8:34 صبح
دیکھتی بھی ہے اور نہیں بھی نظر
تیر رکھتے ہیں یوں کمان میں کیا؟
واہ۔۔۔کمال است
داد حاضر ہے
محمد عبدالرؤوف — مئی 2، 2022 9:12 صبح
Urdle (110) اُردل
7/7
⬛🟦⬛🟧
⬛⬛⬛🟧
⬛⬛⬛⬛
⬛⬛⬛⬛
⬛⬛⬛⬛
🟧🟦🟧⬛
🟦🟦🟦🟦
عاطف بھائی! کیا یہ بھی داد میں شامل ہے؟ 😊
سید عاطف علی — مئی 2، 2022 9:35 صبح
غلط جگہ آگیاتھا ۔ عید کے دن ۔ خوشی کے مارے ۔
غالب میر — مئی 2، 2022 12:09 شام
احباب گرامی، سلام عرض ہے!
آپ سب کو عید کی پیشگی مبارکباد! جناب جون ایلیا کی زمین میں ایک کوشش پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
راز کہتی ہے رات کان میں کیا؟
آج آئےگا کوئی دھیان میں کیا؟
آپ کہتے ہیں جس کو دِل اپنا
کوئی دَر بھی ہے اِس مکان میں کیا؟
دیکھتی بھی ہے اور نہیں بھی نظر
تیر رکھتے ہیں یوں کمان میں کیا؟
اک طرف دِل ہے، اک طرف دنیا
عشق ڈالے گا امتحان میں کیا؟
اِس زمیں پر جو مل نہیں پاتے
پِھر وہ ملتے ہیں آسْمان میں کیا؟
میرے دامن میں اور کچھ بھی نہیں؟
خار تھے صرف گلستان میں کیا؟
حُسنِ کردار ہو تو بات ہے کچھ
ورنہ رکّھا ہے خاندان میں کیا
وہ جو دولت سے پیار کرتے ہیں
میں کروں عرض ان کی شان میں کیا
ظلم کو ظلم تو کہو، لوگو
اتنی طاقت نہیں زبان میں کیا؟
عابدؔ اتنے گِلے مقدّر سے؟
لوگ جیتے نہیں جہان میں کیا؟
نیازمند،
عرفان عابدؔ
واہ۔۔۔
اور ظلم والے شعر نے تو قیامت ڈھا دی۔۔۔واہ
یاسر شاہ — مئی 2، 2022 2:35 شام
احباب گرامی، سلام عرض ہے!
آپ سب کو عید کی پیشگی مبارکباد! جناب جون ایلیا کی زمین میں ایک کوشش پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
راز کہتی ہے رات کان میں کیا؟
آج آئےگا کوئی دھیان میں کیا؟
آپ کہتے ہیں جس کو دِل اپنا
کوئی دَر بھی ہے اِس مکان میں کیا؟
دیکھتی بھی ہے اور نہیں بھی نظر
تیر رکھتے ہیں یوں کمان میں کیا؟
اک طرف دِل ہے، اک طرف دنیا
عشق ڈالے گا امتحان میں کیا؟
اِس زمیں پر جو مل نہیں پاتے
پِھر وہ ملتے ہیں آسْمان میں کیا؟
میرے دامن میں اور کچھ بھی نہیں؟
خار تھے صرف گلستان میں کیا؟
حُسنِ کردار ہو تو بات ہے کچھ
ورنہ رکّھا ہے خاندان میں کیا
وہ جو دولت سے پیار کرتے ہیں
میں کروں عرض ان کی شان میں کیا
ظلم کو ظلم تو کہو، لوگو
اتنی طاقت نہیں زبان میں کیا؟
عابدؔ اتنے گِلے مقدّر سے؟
لوگ جیتے نہیں جہان میں کیا؟
نیازمند،
عرفان عابدؔ
آہا۔ماشاءاللہ پوری غزل ہی خوب ہے علوی صاحب ۔لائق تحسین و ستائش۔
عرفان علوی — مئی 3، 2022 3:42 صبح
واہ، کیا غزل ہے سادہ الفاظ میں
محترم اعجاز صاحب ، حوصلہ افزائی كے لیے بے حد شکر گزار ہوں .
عرفان علوی — مئی 3، 2022 3:45 صبح
واہ۔۔۔کمال است
داد حاضر ہے
عاطف بھائی ، بہت دنوں بعد نظر آئے . امید ہے مزاج بَخَیْر ہونگے . ستائش كے لیے ممنون ہوں .
عرفان علوی — مئی 3، 2022 3:47 صبح
واہ۔۔۔
اور ظلم والے شعر نے تو قیامت ڈھا دی۔۔۔واہ
غالب صاحب ، نگاہ کرم اور پذیرائی کا بہت بہت شکریہ !
عرفان علوی — مئی 3، 2022 3:49 صبح
آہا۔ماشاءاللہ پوری غزل ہی خوب ہے علوی صاحب ۔لائق تحسین و ستائش۔
یاسر صاحب ، نوازش ، کرم ، شکریہ ، مہربانی !
محمد شکیل خورشید — مئی 5، 2022 6:49 شام
آپ کہتے ہیں جس کو دِل اپنا
کوئی دَر بھی ہے اِس مکان میں کیا؟
بہت عمدہ، عرفان صاحب، پوری غزل لاجواب لیکن مجھے یہ شعر چھو گیا
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D8%9F.118405/