غزل: زخم ہر دِل میں پائے جاتے ہیں

عرفان علوی — اکتوبر 8، 2022 5:41 شام
احباب گرامی ، سلام عرض ہے !
ایک نئی غزل پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
زخم ہر دِل میں پائے جاتے ہیں
کچھ ہی لیکن دکھائے جاتے ہیں
زندگی بےوفا سہی ، لیکن
ناز اِس كے اٹھائے جاتے ہیں
اک سراسر فریب ہے دنیا
ہَم جہاں آزمائے جاتے ہیں
دیپ جلتے ہیں صرف محلوں میں
شہر یوں بھی سجائے جاتے ہیں
کچھ نہ کچھ بد نما نکلتا ہے
جب بھی پردے اٹھائے جاتے ہیں
کشتیاں کیوں بنیں نہ کاغذ کی
ریت كے گھر بنائے جاتے ہیں
خود کو پاتے ہیں اجنبی سا کیوں
ہَم جہاں بھی بلائے جاتے ہیں
خوف کھاتے ہیں لوگ غیروں سے
دھوکے اپنوں سے کھائے جاتے ہیں
رات دن ان کا ساتھ رہتا ہے
کب بھلا غم كے سائے جاتے ہیں
یاد کر كے کسی كے قول و قسم
ہَم تو بس مسکرائے جاتے ہیں
دِل میں آہیں چُھپا كے بھی عابدؔ
گیت خوشیوں كے گائے جاتے ہیں
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
یاسر شاہ — اکتوبر 8، 2022 5:46 شام
بہت خوب علوی صاحب ماشاءاللہ عمدہ غزل ہے،لطف آیا پڑھ کے۔
بطور خاص ان اشعار پہ خصوصی داد
کچھ نہ کچھ بد نما نکلتا ہے
جب بھی پردے اٹھائے جاتے ہیں

خود کو پاتے ہیں اجنبی سا کیوں
ہَم جہاں بھی بلائے جاتے ہیں

یاد کر كے کسی كے قول و قسم
ہَم تو بس مسکرائے جاتے ہیں
یاسر شاہ — اکتوبر 8، 2022 5:57 شام
زخم ہر دِل میں پائے جاتے ہیں
کچھ ہی لیکن دکھائے جاتے ہیں
خوب
جون صاحب یاد آگئے
فلاں سے تھی غزل بہتر فلاں کی
فلاں کے زخم اچھے تھے فلاں سے
کچھ نہ کچھ بد نما نکلتا ہے
جب بھی پردے اٹھائے جاتے ہیں
اس پہ ایک واقعہ یاد آگیا ایک بوڑھی سر پہ کپڑے سے ڈھکا ایک تھال لیے جارہی تھی ۔کسی نے پوچھا اماں اس تھال میں کیا ہے تو بولیں "یہ بتانا ہوتا تو کپڑے سے ہی کیوں ڈھکتی"
سیما علی — اکتوبر 8، 2022 8:07 شام
دِل میں آہیں چُھپا كے بھی عابدؔ
گیت خوشیوں كے گائے جاتے ہیں
بہت عمدہ
ڈھیر وں داد و تحسین !
عرفان علوی — اکتوبر 8، 2022 10:33 شام
بہت خوب علوی صاحب ماشاءاللہ عمدہ غزل ہے،لطف آیا پڑھ کے۔
بطور خاص ان اشعار پہ خصوصی داد
بہت نوازش ، یاسر صاحب ! جزاک اللہ .
عرفان علوی — اکتوبر 8، 2022 10:38 شام
خوب
جون صاحب یاد آگئے
فلاں سے تھی غزل بہتر فلاں کی
فلاں کے زخم اچھے تھے فلاں سے
اس پہ ایک واقعہ یاد آگیا ایک بوڑھی سر پہ کپڑے سے ڈھکا ایک تھال لیے جارہی تھی ۔کسی نے پوچھا اماں اس تھال میں کیا ہے تو بولیں "یہ بتانا ہوتا تو کپڑے سے ہی کیوں ڈھکتی"
خوب شعر ہے جون صاحب کا . اور بڑی بی كے جواب كے کیا کہنے . عنایت فرمانے کا شکریہ !
عرفان علوی — اکتوبر 8، 2022 10:40 شام
بہت عمدہ
ڈھیر وں داد و تحسین !
سیما صاحبہ ، بے حد ممنون ہوں . جزاک اللہ .
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 14، 2022 3:53 صبح
زندگی بےوفا سہی ، لیکن
ناز اِس كے اٹھائے جاتے ہیں

کچھ نہ کچھ بد نما نکلتا ہے
جب بھی پردے اٹھائے جاتے ہیں

خوف کھاتے ہیں لوگ غیروں سے
دھوکے اپنوں سے کھائے جاتے ہیں

دِل میں آہیں چُھپا كے بھی عابدؔ
گیت خوشیوں كے گائے جاتے ہیں

کیا کہنے عرفان بھائی۔ بہت خوب۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 14، 2022 5:57 شام
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، علوی صاحب! بہت داد!
عرفان علوی — اکتوبر 15، 2022 2:11 صبح
کیا کہنے عرفان بھائی۔ بہت خوب۔
بہت نوازش ، تابش صاحب ! جزاک اللہ .
عرفان علوی — اکتوبر 15، 2022 2:16 صبح
بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، علوی صاحب! بہت داد!
ظہیر صاحب ، ایک عرصۂ دراز كے بعد یہاں آپ کی موجودگی اور آپ کی داد میرے لیے باعث مسرت ہے . جزاک اللہ .
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 15، 2022 7:04 صبح
واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے ،علوی صاحب!
مقطع اچھا ہے !بہت خوب!
عرفان علوی — اکتوبر 15، 2022 5:06 شام
واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے ،علوی صاحب!
مقطع اچھا ہے !بہت خوب!
ظہیر بھائی ، مکرر داد كے لیے مکرر شکریہ !
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 15، 2022 5:12 شام
ظہیر بھائی ، مکرر داد كے لیے مکرر شکریہ !
ہا ہا ہا ہا !
عرفان بھائی ، ایک پرانی عادت ہے کہ شاعری کے زمرے میں جو دھاگے اوپر ہوتے ہیں انہیں ترتیب سے پڑھتا جاتا ہوں اور تبصرے لکھتا جاتا ہوں ۔ ممکن ہے کہ یہ دھاگا دوبارہ اوپر آیا اور میں نے دوبارہ غزل پڑھ لی اور بھول گیا کہ اس پر تبصرہ کرچکا ہوں ۔
اچھا کلام پھر سے پڑھ لیا جائے تو کوئی ہرج نہیں ۔ :)
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 15، 2022 5:16 شام
واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ خوب غزل ہے۔
سید عاطف علی — اکتوبر 15، 2022 7:25 شام
کچھ ہی لیکن دکھائے جاتے ہیں
خوب غزل ہے علوی صاحب ، واہ ۔
عرفان علوی — اکتوبر 16، 2022 3:28 صبح
واہ واہ۔۔۔ بہت خوب، ماشاءاللہ خوب غزل ہے۔
بڑی عنایت ، روفی بھائی ! جزاک اللہ .
عرفان علوی — اکتوبر 16، 2022 3:29 صبح
خوب غزل ہے علوی صاحب ، واہ ۔
بہت نوازش ، عاطف بھائی ! جزاک اللہ .

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B2%D8%AE%D9%85-%DB%81%D8%B1-%D8%AF%D9%90%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.118922/