غزل: زعم رہتا تھا پارسائی کا ٭ محمد تابش صدیقی

محمد تابش صدیقی — جنوری 9، 2018 4:28 صبح
ایک غزل استادِ محترم اعجاز عبید صاحب اور کچھ دیگر احباب کی نظرِ ثانی کے بعد احباب کے ذوق کی نذر۔ بہتری کی گنجائش بہرحال موجود ہے۔
زعم رہتا تھا پارسائی کا
ہو گیا شوق خود نمائی کا
چھین لیتا ہے تابِ گویائی
ڈر زمانے میں جگ ہنسائی کا
ناؤ طوفاں سے جب گزر نہ سکے
ہیچ دعویٰ ہے ناخدائی کا
خوش نہ ہو، اے ستم گرو! کہ حساب
وقت لیتا ہے پائی پائی کا
بادشاہی کا وہ کہاں رتبہ
ہے جو اس در پہ جبہ سائی کا
نیّتِ حاضری تو کر تابشؔ
غم نہ کر اپنی نارسائی کا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
محمد وارث — جنوری 9، 2018 5:56 صبح
خوب غزل ہے جناب!
محمد تابش صدیقی — جنوری 9، 2018 10:30 صبح
بہت شکریہ وارث بھائی۔ :)
الف نظامی — جنوری 9، 2018 10:39 صبح
بہت خوب!
یوسف سلطان — جنوری 9، 2018 10:41 صبح
خوش نہ ہو، اے ستم گرو! کہ حساب
وقت لیتا ہے پائی پائی کا
نیّتِ حاضری تو کر تابشؔ
غم نہ کر اپنی نارسائی کا
بہت خوب۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 9، 2018 5:22 شام
شکریہ نظامی بھائی
شکریہ یوسف بھائی
کاشف اختر — جنوری 9، 2018 5:46 شام
بادشاہی کا وہ کہاں رتبہ
ہے جو اس در پہ جبہ سائی کا

بہت اعلی تابش بھائی واہ!
نیّتِ حاضری تو کر تابشؔ
غم نہ کر اپنی نارسائی کا

بہترین! عمدہ
عرفان سعید — جنوری 9، 2018 7:22 شام
ماشااللہ! شاندار غزل ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 10، 2018 1:46 صبح
بہت خوبصورت غزل۔ داد قبول فرمائیے۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 10، 2018 3:35 صبح
بہت اعلی تابش بھائی واہ!
بہترین! عمدہ
جزاک اللہ کاشف بھائی۔
میں نے دونوں املا دیکھے ہیں، فیصلہ نہیں کر پایا کہ کون سا درست ہے۔
ماشااللہ! شاندار غزل ہے۔
بہت شکریہ عرفان بھائی۔
بہت خوبصورت غزل۔ داد قبول فرمائیے۔
محبت ہے آپ کی خلیل بھائی
کاشف اختر — جنوری 10، 2018 9:21 صبح
جزاک اللہ کاشف بھائی۔
میں نے دونوں املا دیکھے ہیں، فیصلہ نہیں کر پایا کہ کون سا درست ہے

متفق ۔۔ میں بھی فیصلہ نہیں کرپایا!
لاریب مرزا — جنوری 11، 2018 3:31 شام
بہت خوب تابش بھائی! :)
امان زرگر — جنوری 11، 2018 4:38 شام
واہ۔۔۔۔ عمدہ جناب
محمد تابش صدیقی — جنوری 11، 2018 5:29 شام
بہت خوب تابش بھائی! :)
شکریہ لاریب بہن
بہت شکریہ امان بھائی
منصور محبوب چوہدری — جنوری 16، 2018 8:57 شام
بادشاہی کا وہ کہاں رتبہ
ہے جو اس در پہ جبہ سائی کا
بہت اعلی ۔ ما شاللہ
ظہیراحمدظہیر — جنوری 22، 2018 7:49 شام
ماشاء اللہ ! کیا پختگی ہے!!
بہت خوب تابش بھائی ! اچھے اشعار ہیں ! اللہ سلامت رکھے!
بہت داد آپ کے لئے !
محمد تابش صدیقی — جنوری 23، 2018 3:36 صبح
ماشاء اللہ ! کیا پختگی ہے!!
بہت خوب تابش بھائی ! اچھے اشعار ہیں ! اللہ سلامت رکھے!
بہت داد آپ کے لئے !
آمین۔
خوش نصیبی ہے کہ ایک پختہ کار سخن ور نے ان تعریفی کلمات سے نوازا۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B2%D8%B9%D9%85-%D8%B1%DB%81%D8%AA%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%AD-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C.99742/