غزل: زندگی بیت رہی ہے یوں ہی دیوانوں کی (حجاز مہدی)

مہدی نقوی حجاز — مئی 25، 2016 4:49 شام
غزل
-
زندگی بیت رہی ہے یوں ہی دیوانوں کی
لاش کاندھوں پہ اٹھائے ہوئے ارمانوں کی
-
رات بھر رند تڑپتے ہیں عبادت کو مگر
آنکھ لگتی نہیں مسجد کے نگہبانوں کی
-
اپنی گٹھڑی میں ستایا ہوا عاشق شب وصل
دھجیاں باندھ کے لایا ہے گریبانوں کی
-
یہ تو محبوب نے کم کر لیے نخرے اپنے
ورنہ چلتی نظر آتی نہ تھی من مانوں کی
-
صرف تعمیر کی خواہش نہیں خالی گھر میں
حسرتیں اور طرح کی بھی ہیں ویرانوں کی
-
دل کی باتیں بھی اڑا کرتی ہیں اب تو سچ مچ
پہلے بےپر کی اڑا کرتی تھیں انسانوں کی
-
حجاز مہدی
(ایک پرانی غزل نجانے کب کی، مل گئی ہے تو محفل میں شریک کر رہا ہوں)
الف عین — مئی 25، 2016 8:53 شام
اچھی غزل ہے۔
محمد وارث — مئی 26، 2016 3:57 صبح
خوب غزل ہے قبلہ، لاجواب۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 26، 2016 4:00 صبح
بہت خوب صورت۔ داد قبول ہو
یاز — مئی 26، 2016 4:08 صبح
صرف تعمیر کی خواہش نہیں خالی گھر میں
حسرتیں اور طرح کی بھی ہیں ویرانوں کی

بہت عمدہ جناب۔
فاتح — مئی 26، 2016 8:45 صبح
واہ حجاز میاں کیا کہنے
مہدی نقوی حجاز — مئی 26، 2016 10:20 صبح
بہت شکریہ حضور :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 26، 2016 10:20 صبح
خوب غزل ہے قبلہ، لاجواب۔
زرہ نوازی ہے جناب :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 26، 2016 10:21 صبح
بہت خوب صورت۔ داد قبول ہو
آداب :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 26، 2016 10:22 صبح
بہت شکریہ :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 26، 2016 10:23 صبح
واہ حجاز میاں کیا کہنے
بہت نوازش بزرگوار!! :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D8%AA-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%81%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C.90092/