غزل : ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا

محمداحمد — مئی 23، 2022 12:52 شام
غزل

ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا
یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا
ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا
فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا
نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا
ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا
تو کیا پیہم وضاحت تم کرو گے
اگر دنیا کو بہکائے گی دنیا
تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی دنیا
محمد احمدؔ
گُلِ یاسمیں — مئی 23، 2022 2:17 شام
بہت زبردست احمد بھائی۔
سلامت رہئیے
ایس ایس ساگر — مئی 23، 2022 4:18 شام
بہت عمدہ غزل کہی ہے آپ نے محمداحمد بھائی۔ خوبصورت اشعار ہیں۔
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔
محمداحمد — مئی 24، 2022 12:50 شام
بہت زبردست احمد بھائی۔
سلامت رہئیے

بہت شکریہ گُلِ یاسمیں
خوش رہیے!
محمداحمد — مئی 24، 2022 12:51 شام
بہت عمدہ غزل کہی ہے آپ نے @محمداحمد بھائی۔ خوبصورت اشعار ہیں۔
بہت شکریہ ساگر بھیا!
بے حد ممنون ہوں۔
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔
آمین جزاک اللہ!
آپ بھی شاد آباد رہیے۔
صریر — مئی 24، 2022 12:56 شام
تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی
👍👍
نوید ناظم — مئی 24، 2022 3:49 شام
غزل
ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا
یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا
ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا
فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا
نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا
ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا
تو کیا پیہم وضاحت تم کرو گے
اگر دنیا کو بہکائے گی دنیا
تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی دنیا
محمد احمدؔ
ہیں احمد بھائی کے اشعار ایسے
کہ اک دن ان پہ اترائے گی دنیا
بہت داد!
محمد عبدالرؤوف — مئی 24، 2022 4:33 شام
اچھی غزل ہے احمد بھائی، داد قبول فرمائیے
محمداحمد — مئی 25، 2022 6:24 صبح
شکریہ :)
ہیں احمد بھائی کے اشعار ایسے
کہ اک دن ان پہ اترائے گی دنیا
بہت داد!
:) :)
بہت شکریہ نوید بھائی!
اچھی غزل ہے احمد بھائی، داد قبول فرمائیے

نوازش عبدالرؤوف بھائی!
---------
شاد آباد رہیے۔ :) :)
نیرنگ خیال — مئی 27، 2022 9:44 صبح
یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا
بہت سمجھایا ہے۔۔۔ سمجھا رہی ہے۔۔۔ لیکن میں باز نہیں آرہا ۔۔۔۔
ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا
واہ واہ۔۔۔۔ کیا کیفیت ہے۔۔۔۔
احمد بھائی بہت ہی اعلی غزل ہے۔۔۔ آپ جو بھی جب بھی لکھتے ہیں بہت ہی اعلی لکھتے ہیں۔
میم الف — مئی 27، 2022 11:06 صبح
اچھی غزل ہے، احمد بھائی! ماشاءاللہ
مطلع ظالم ہے!
محمداحمد — جون 4، 2022 12:16 شام
بہت سمجھایا ہے۔۔۔ سمجھا رہی ہے۔۔۔ لیکن میں باز نہیں آرہا ۔۔۔۔
:) :)
آپ شِکرے ہیں، آپ کا باز آنا بنتا بھی نہیں ہے۔ :)
واہ واہ۔۔۔۔ کیا کیفیت ہے۔۔۔۔
شکریہ!
احمد بھائی بہت ہی اعلی غزل ہے۔۔۔ آپ جو بھی جب بھی لکھتے ہیں بہت ہی اعلی لکھتے ہیں۔
بہت شکریہ نین بھائی!
ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزائی پر بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — جون 4، 2022 12:17 شام
اچھی غزل ہے، احمد بھائی! ماشاءاللہ
مطلع ظالم ہے!

بہت شکریہ بھائی!
بے حد ممنون ہوں۔
محمد شکیل خورشید — جون 12، 2022 8:28 شام
بہت ہی خوب اعلیٰ
الف عین — جون 13، 2022 2:15 شام
ارے اتنی اچھی غزل میں نے پہلے نہیں دیکھی!
اب داد دے رہا ہوں
عرفان علوی — جون 14، 2022 2:55 صبح
غزل
ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا
یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا
ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا
فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا
نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا
ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا
تو کیا پیہم وضاحت تم کرو گے
اگر دنیا کو بہکائے گی دنیا
تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی دنیا
محمد احمدؔ
بہت خوب ، احمد صاحب ! عمدہ اشعار ہیں .
محمداحمد — جون 18، 2022 2:10 شام

بہت شکریہ شکیل صاحب!
ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — جون 18، 2022 2:11 شام
ارے اتنی اچھی غزل میں نے پہلے نہیں دیکھی!
اب داد دے رہا ہوں

بہت شکریہ استادِ محترم!
آپ سے داد پانا قسمت کی بات ہے۔ :)
محمداحمد — جون 18، 2022 2:11 شام
بہت خوب ، احمد صاحب ! عمدہ اشعار ہیں .

بہت شکریہ عرفان صاحب!
ممنون ہوں۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B3%D8%AA%D9%85-%DA%AF%D9%88-%D8%A7%D9%86-%DA%AF%D9%86%D8%AA-%DA%88%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%DB%8C-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7.118477/