غزل سرا ہے جو لڑکی ہماری مَنٌ سی ہے

من — مارچ 8، 2016 6:52 صبح
غزل​
بدن کی قید میں ہے روح اور گھٹن سی ہے
ادھورے خواب ہیں انکھوں میں اک چبھن سی ہے
خوشی کے زائقے چکھنے سے ہے گریز مجھے
غموں میں ڈوب کے رہنے کی اک لگن سی ہے
کبھی ہے درد کے صحرا کبھی غمِ دریا
یہ راہ عشق ازل سے ذرا کٹھن سی ہے
نہ کوئی فکرِ زمانہ نہ فکرِ ہستی ہے
کشن کی چاہ میں رادھا ابھی مگن سی ہے
خموش چپ سا ہے اتش فشاں پہاڑ مگر
جلا کہ راکھ نہ کر دے دبی اگن سی ہے
تمام گرہیں وہ جاتے ہوے تو کھول گیا
بدن پہ کیوں میرے اب تک مگر شکن سی ہے
میں آنکھ موند لوں اُٹھوں نہ پھر قیامت تک
مرے وجود میں برسوں کی اک تھکن سی ہے
یہ وحشتوں کی کہانی اداس افسانے
غزل سرا ہے جو لڑکی ہماری مَنٌ سی ہے
مَنٌ
سید اسد معروف — مارچ 12، 2016 6:38 شام
بہت اچھے
من — مارچ 12، 2016 6:46 شام
شکریہ OTE="سید اسد معروف, post: 1760337, member: 13006"]بہت اچھے[/QUOTE]
باباجی — مارچ 12، 2016 6:52 شام
بہت خوب
نہ کوئی فکرِ زمانہ نہ فکرِ ہستی ہے
کشن کی چاہ میں رادھا ابھی مگن سی ہے
مریم افتخار — مارچ 13، 2016 3:48 صبح
میں آنکھ مُوند لوں اُٹھوں نہ پھر قیامت تک
مرے وجود میں برسوں کی اک تھکن سی ہے
خُوب است!
یوسف سلطان — مارچ 13، 2016 4:18 صبح
خوشی کے زائقے چکھنے سے ہے گریز مجھے
غموں میں ڈوب کے رہنے کی اک لگن سی ہے
کبھی ہے درد کے صحرا کبھی غمِ دریا
یہ راہ عشق ازل سے ذرا کٹھن سی ہے
خموش چپ سا ہے اتش فشاں پہاڑ مگر
جلا کہ راکھ نہ کر دے دبی اگن سی ہے
بہت خوب !
الف عین — مارچ 13، 2016 6:03 صبح
بہت خوب
حسیب احمد حسیب — مارچ 13، 2016 7:01 شام
بہت خوب اچھوتے خیالات اور خوبصورت الفاظ سے سجی غزل ..
قرۃالعین اعوان — مارچ 13، 2016 7:14 شام
واہ کیا کہنے ہیں منصورہ سس!!
من — مارچ 13، 2016 7:16 شام
شکریہ QUOTE="الف عین, post: 1760406, member: 38"]بہت خوب[/QUOTE]
ظہیراحمدظہیر — مارچ 21، 2016 4:23 صبح
بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں!
محفل میں خوش آمدید!!!
من — مارچ 21، 2016 5:06 صبح
بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں!
محفل میں خوش آمدید!!!
شکریہ
نیرنگ خیال — مارچ 21، 2016 5:33 صبح
بہت خوب۔۔۔۔ اعلیٰ۔۔۔
آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟
من — مارچ 21، 2016 5:39 صبح
بہت خوب۔۔۔۔ اعلیٰ۔۔۔
آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟
اللہ تعالی کی مدد جس کے ساتھ ہو
حمیرا عدنان — مارچ 21، 2016 6:01 صبح
بہت خوب منصورہ بہن کیا کہنا آپ کا خوش رہیں
نیرنگ خیال — مارچ 21، 2016 6:20 صبح
اللہ تعالی کی مدد جس کے ساتھ ہو
یہ من کا مطلب ہے؟
من — مارچ 21، 2016 6:22 صبح
نہیں نہیں یہ منصورہ کا مطلب ہے میرا نام تو منصورہ ہے من تخلص ہے
محمد تابش صدیقی — مارچ 21، 2016 6:23 صبح
نہیں نہیں یہ منصورہ کا مطلب ہے میرا نام تو منصورہ ہے من تخلص ہے
آپ نے من کے اوپر تنوین کیوں لگائی ہوئی ہے؟
نیرنگ خیال — مارچ 21، 2016 6:23 صبح
نہیں نہیں یہ منصورہ کا مطلب ہے میرا نام تو منصورہ ہے من تخلص ہے
میرا مطلب یہی تھا کہ جو ظاہری نام آپ نے شناخت رکھا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے۔ آپ کا نام منصورہ ہے۔ یہ تو مجھے ابھی ابھی پتا چلا ہے۔ :) ایک دو مراسلے اوپر۔۔۔
من — مارچ 21، 2016 7:18 صبح
آپ نے من کے اوپر تنوین کیوں لگائی ہوئی ہے؟
اصل میں جو چاہیے تھا وہ کی بورڈ میں تھا نہیں تو بس کام چلایا تنوین لگا کر کی کرئیے تلیم دی کمی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B3%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D9%88-%D9%84%DA%91%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D9%8E%D9%86%D9%8C-%D8%B3%DB%8C-%DB%81%DB%92.88510/