غزل: سوچتا ہوں وصال سے آگے

مہدی نقوی حجاز — مارچ 9، 2014 2:32 شام
غزل
قیدِ حسن و جمال سے آگے
سوچتا ہوں وصال سے آگے
یہ تو پہلا سبق ہے پینے کا
مئے ہے آبِ زلال سے آگے
تیرے اندر اترنا چاہوں گا
گوشت سے آگے کھال سے آگے
دیکھتا ہوں میں اک گلابی خوشی
یعنی رنج و ملال سے آگے
آپ منٹوں میں وقت دیکھتے ہیں
اور میں ہوں ماہ و سال سے آگے
دیکھیے گا حزیمتیں ہوں گی
اور بھی اس ملال سے آگے
اور کتنے سیہ توہم ہیں؟
اس سنہرے خیال سے آگے
سوچیے گا کبھی جناب شیخ
کچھ حرام و حلال سے آگے
ایک ماضی گزر چکا ہے اور
ایک ماضی ہے حال سے آگے
لے گیا ہے مجھے یقینِ عدم
ہست کے احتمال سے آگے
مہدی نقوی حجاز
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 9، 2014 2:45 شام
واہ کیا بات ہے۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔
ابن رضا — مارچ 9، 2014 2:48 شام
خوب است، شاد باشید۔
مہدی نقوی حجاز — مارچ 9، 2014 2:50 شام
واہ کیا بات ہے۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔
بہت شکریہ جناب :)
مہدی نقوی حجاز — مارچ 9، 2014 2:52 شام
خوب است، شاد باشید۔
ممنون، سلامت باشید! :)
غ۔ن۔غ — مارچ 9، 2014 3:46 شام
ایک ماضی گزر چکا ہے اور
ایک ماضی ہے حال سے آگے
لے گیا ہے مجھے یقینِ عدم
ہست کے احتمال سے آگے
بہت خوب مہدی نقوی حجاز بھائی :great:
آپ کے نام بہت ساری داد اور دعائیں
مہدی نقوی حجاز — مارچ 9، 2014 3:55 شام
ایک ماضی گزر چکا ہے اور
ایک ماضی ہے حال سے آگے
لے گیا ہے مجھے یقینِ عدم
ہست کے احتمال سے آگے
بہت خوب مہدی نقوی حجاز بھائی :great:
آپ کے نام بہت ساری داد اور دعائیں
بہت شکریہ، :) آداب عرض ہیں۔
ہمارے بھیا کو بھی سلام کہیے گا
سلامت رہیں۔
غ۔ن۔غ — مارچ 9، 2014 4:24 شام
بہت شکریہ، :) آداب عرض ہیں۔
ہمارے بھیا کو بھی سلام کہیے گا
سلامت رہیں۔
آمین ۔ ۔:)
آپ کے بھیا کو آپ کا سلام پہنچ جائے گا میرے بھائی
جیتے رہیئے
:)
مہدی نقوی حجاز — مارچ 9، 2014 4:27 شام
آمین ۔ ۔:)
آپ کے بھیا کو آپ کا سلام پہنچ جائے گا میرے بھائی
جیتے رہیئے
:)
آپ کی امانت داری پر حرف نہیں، مرحوم و مغفور حضرتِ م۔م مغل کو یقیناً پہنچ جائے گا ہمارا سلام :)
غ۔ن۔غ — مارچ 9، 2014 4:52 شام
آپ کی امانت داری پر حرف نہیں، مرحوم و مغفور حضرتِ م۔م مغل کو یقیناً پہنچ جائے گا ہمارا سلام :)
:nottalking::nottalking::(:(
مہدی نقوی حجاز — مارچ 9، 2014 5:03 شام
ان کے اپنے تئیں!
الف عین — مارچ 10، 2014 1:35 صبح
اچھی غزل ہے۔
ایک شعر میں لیکن ’سیہ‘ کا نہیں ’سیاہ‘ کا محل ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B3%D9%88%DA%86%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%88%D8%B5%D8%A7%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D8%A2%DA%AF%DB%92.72694/