غزل: طلوعِ صبح کا پیغام آیا ٭ تابش

محمد تابش صدیقی — جولائی 22، 2019 4:59 صبح
ایک کاوش احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر
طلوعِ صبح کا پیغام آیا
شبِ ظلمت کٹی، اسلام آیا
نہ پوچھو اپنی سرشاری کا عالم
مئے وحدت کا جس دم جام آیا
پڑی جب بھی تعارف کی ضرورت

تمھارا ہی حوالہ کام آیا

محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم
نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا
چھڑا جب بھی جفا کیشی کا قصہ
سرِ فہرست تیرا نام آیا
نہیں کہہ پایا ’مجرم‘ اس کو تابشؔ
جو بھولا صبح کا تھا، شام آیا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 22، 2019 5:17 صبح
ایک کاوش احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر
طلوعِ صبح کا پیغام آیا
شبِ ظلمت مِٹی، اسلام آیا
نہ پوچھو اپنی سرشاری کا عالم
مئے وحدت کا جس دم جام آیا
محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم
نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا
چھڑا جب بھی جفا کیشی کا قصہ
سرِ فہرست تیرا نام آیا
پڑی جب بھی تعارف کی ضرورت
تمھارا ہی حوالہ کام آیا
نہیں کہہ پایا مجرم اس کو تابشؔ
جو بھولا صبح کا تھا، شام آیا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
خوبصورت خوبصورت
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 22، 2019 5:21 صبح
ماشاءاللہ۔
شاندار غزل۔
فلسفی — جولائی 22، 2019 5:39 صبح
طلوعِ صبح کا پیغام آیا
شبِ ظلمت مِٹی، اسلام آیا
بے شک۔
بہت خوب تابش بھائی
میم الف — جولائی 22، 2019 6:00 صبح
یہ اسلامی غزل لکھی ہے، تابش بھائی؟
یہ شعر اچھا لگا:
محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم
نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا
جاسمن — جولائی 22، 2019 6:29 صبح
ارے اتنی خوبصورت غزل!
کب کہی؟
اگر پہلے تو اب تک کہاں چھپائی ۔۔۔کیوں چھپائی,؟
La Alma — جولائی 22، 2019 7:03 صبح
طلوعِ صبح کا پیغام آیا
شبِ ظلمت مِٹی، اسلام آیا
بہت خوب۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 22، 2019 7:30 صبح

ماشاءاللہ۔
شاندار غزل۔

بے شک۔
بہت خوب تابش بھائی

یہ اسلامی غزل لکھی ہے، تابش بھائی؟
یہ شعر اچھا لگا:
آپ جو نام دے لیں۔ :)
ارے اتنی خوبصورت غزل!
کب کہی؟
اگر پہلے تو اب تک کہاں چھپائی ۔۔۔کیوں چھپائی,؟
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا :)

تمام احباب کی محبتوں پر سپاس گزار ہوں۔
عرفان سعید — جولائی 22، 2019 8:31 صبح
محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم
نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا
بہت عمدہ تابش بھائی!
کیا نمک چھڑکا ہے!
محمد تابش صدیقی — جولائی 22، 2019 9:53 صبح
بہت عمدہ تابش بھائی!
کیا نمک چھڑکا ہے!
شکریہ جناب
یوسف سلطان — جولائی 22، 2019 10:24 صبح
پڑی جب بھی تعارف کی ضرورت
تمھارا ہی حوالہ کام آیا
بہت عمدہ
سید ذیشان — جولائی 22، 2019 12:05 شام
بہت خوب!
محمد تابش صدیقی — جولائی 22، 2019 4:15 شام


بہت شکریہ احباب
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 2، 2019 5:58 شام
واہ واہ! کیا بات ہے تابش بھائی ! ہماری غیر موجودگی میں آپ نے اچھے گل کھلائے ہیں ۔ :D
محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم
نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا
اس شعر کی الگ سے داد! بہت خوب!!!
محمد تابش صدیقی — ستمبر 2، 2019 6:14 شام
واہ واہ! کیا بات ہے تابش بھائی ! ہماری غیر موجودگی میں آپ نے اچھے گل کھلائے ہیں ۔ :D
محبت زخم ہی ایسا ہے ہمدم
نمک چھڑکا تو کچھ آرام آیا
اس شعر کی الگ سے داد! بہت خوب!!!
پسند فرمانے پر ممنون ہوں۔
اساتذہ کی داد سے حوصلہ دو چند ہو جاتا ہے۔ :)
فاخر رضا — ستمبر 3، 2019 3:01 صبح
اسے پڑھ کر بھی سنا دیجیے تو کچھ مزید نمک چھڑک جائے
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 3، 2019 4:20 صبح
پسند فرمانے پر ممنون ہوں۔
اساتذہ کی داد سے حوصلہ دو چند ہو جاتا ہے۔ :)
پھر گھسیٹ دیا نا آپ نے مجھے بھی اساتذہ میں۔ تابش بھائی ، میں تو اساتذہ کے خوشہ چینوں میں سے ہوں ۔ شرمندہ کردیتے ہیں آپ ۔
ہمارے ایک دوست منظور جمالی کے بقول: اساتذہ اب کہاں ۔ اب تو اَساں تُساں ہی رہ گئے ہیں ۔ :):):)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B7%D9%84%D9%88%D8%B9%D9%90-%D8%B5%D8%A8%D8%AD-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85-%D8%A2%DB%8C%D8%A7-%D9%AD-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4.107753/