غزل: قصیدہ لکھ رہا ہوں میں

مہدی نقوی حجاز — اپریل 4، 2014 4:00 صبح
غزل
قصیدہ لکھ رہا ہوں میں
خدا کا لکھ رہا ہوں میں
وہ بالکل ایسا ہی ہوگا
کہ جیسا لکھ رہا ہوں میں
مجھے اک نام لکھنا تھا
یہ کیا کیا لکھ رہا ہوں میں
قلم کی روشنائی سے
اجالا لکھ رہا ہوں میں
تمہاری زرد رنگت کو
سنہرا لکھ رہا ہوں میں
مقدس موت مرنے کو
قرینہ لکھ رہا ہوں میں
خدا کے ساتھ خود کو بھی
اکیلا لکھ رہا ہوں میں
نقابوں والے لوگوں کو
برہنہ لکھ رہا ہوں میں
تمہاری ہر عبادت کو
دکھاوا لکھ رہا ہوں میں
تمہارا ظرف چھوٹا ہے
سو تھوڑا لکھ رہا ہوں میں
جوانی میں حجازؔ اپنا
بڑھاپا لکھ رہا ہوں میں
مہدی نقوی حجازؔ
محمد وارث — اپریل 4، 2014 6:03 صبح
خوب ہے قبلہ حجاز صاحب
نایاب — اپریل 4، 2014 8:21 صبح
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب لکھ رہے ہیں نقوی بھائی
جوانی میں بڑھاپا
بہت سی دعاؤں بھری داد
جوانی میں حجازؔ اپنا
بڑھاپا لکھ رہا ہوں میں
مہدی نقوی حجاز — اپریل 4، 2014 9:45 صبح
خوب ہے قبلہ حجاز صاحب
بہت شکریہ حضور، نوازش!
مہدی نقوی حجاز — اپریل 4، 2014 9:48 صبح
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب لکھ رہے ہیں نقوی بھائی
جوانی میں بڑھاپا
بہت سی دعاؤں بھری داد
جوانی میں حجازؔ اپنا
بڑھاپا لکھ رہا ہوں میں
بہت نوازش جناب۔
ندیم مراد — اپریل 4، 2014 7:58 شام
اچھی غزل ہے
اور خوبی یہ ہےکہ روایت سے ہٹ کر ہے
لکھتے رہیں
الف عین — اپریل 5، 2014 3:42 صبح
خوب غزل کہی ہے میاں۔
قلم میں روشنائی کی جگہ سیاہی لا سکو تو شعر میں مزید حسن پیدا ہو جائے
مہدی نقوی حجاز — اپریل 5، 2014 8:01 صبح
اچھی غزل ہے
اور خوبی یہ ہےکہ روایت سے ہٹ کر ہے
لکھتے رہیں
نوازش
مہدی نقوی حجاز — اپریل 5، 2014 8:01 صبح
خوب غزل کہی ہے میاں۔
قلم میں روشنائی کی جگہ سیاہی لا سکو تو شعر میں مزید حسن پیدا ہو جائے
شکریہ سرکار،
یہ ہم نے جان بوجھ کر روشنائی کیا ہے، پہلے سیاہی ہی باندھا تھا۔
فلک شیر — اپریل 5، 2014 8:11 صبح
مہدیِ شعر، حجاز نقوی! اب ہم کیا کہیں ، اتنا خوب لکھی جا رہے ہیں قبلہ :)
بہت خوب ، کل غزل ہی عمدہ ہے، پر تیسرا شعر سادگی اورپُرکار ی کی کیا خوب مثال ہے۔
فاتح — اپریل 5، 2014 8:48 صبح
واہ واہ کیا کہنے۔۔۔خوب غزل ہے
مہدی نقوی حجاز — اپریل 5، 2014 8:48 صبح
مہدیِ شعر، حجاز نقوی! اب ہم کیا کہیں ، اتنا خوب لکھی جا رہے ہیں قبلہ :)
بہت خوب ، کل غزل ہی عمدہ ہے، پر تیسرا شعر سادگی اورپُرکار ی کی کیا خوب مثال ہے۔
نوازش حضور، بہت شکریہ :)
مہدی نقوی حجاز — اپریل 5، 2014 8:49 صبح
واہ واہ کیا کہنے۔۔۔ خوب غزل ہے
بہت شکریہ جناب، خوشی ہوئی! :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%82%D8%B5%DB%8C%D8%AF%DB%81-%D9%84%DA%A9%DA%BE-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA.73220/