غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 12، 2020 2:36 شام
عزیزان گرامی، آداب!
ایک غزل، نسبتاً تازہ، آپ کی بصارتوں کی نذر۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔
دعاگو،
راحلؔ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک
وہ پہلو بدلتے ہوئے شرمائے اچانک
پا کر تمہیں اس شخص کا سا حال ہے دل کا
مفلس سے جو ہو کر غنی اترائے اچانک!
صحراؤں میں اک آس لئے ایڑیاں رگڑیں
ہو معجزہ اور پانی نکل آئے اچانک
دانستہ نہ چاہا تھا برا تیرا کبھی بھی
نکلی تھی دلِ سوختہ سے ہائے اچانک
تھی کوئی کسر عشق میں باقی کہ جبھی تم
یوں ہجر کے صدمے سے سنبھل پائے اچانک
ظالم نے لیا دل بھی تو کچھ ایسے کہ جیسے
بچے کو کھلونا کوئی مل جائے اچانک
ہو کر رہی رسوائی کہ معنی ہی کچھ ایسے
اس نے مرے لفظوں کو تھے پہنائے اچانک
عاصی ہوں پہ مایوس نہیں ذاتِ صمد سے
ممکن ہے سوئے خلد وہ لے جائے اچانک!
کل تک تو جہاں بھر اسی راحلؔ پہ فدا تھا!
پھر ایسا ہوا کیا کہ سب اکتائے اچانک؟
شکیب — جولائی 12، 2020 3:01 شام
اچھی غزل راحل بھائی۔ بہت خوب۔
ظالم نے لیا دل بھی تو کچھ ایسے کہ جیسے
مزیدار!
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 12، 2020 4:34 شام
اچھی غزل راحل بھائی۔ بہت خوب۔
مزیدار!
بہت شکریہ بھائی شکیب، داد و پذیرائی کے لئے ممنون احسان ہوں.
دعاگو،
راحل.
سید عاطف علی — جولائی 12، 2020 7:46 شام
واہ راحیل بھائی بہت خوب کہی ۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 12، 2020 7:52 شام
واہ راحیل بھائی بہت خوب کہی ۔
جزاک اللہ عاطف بھائی، متشکرم از صمیم قلب :)
ظہیراحمدظہیر — جولائی 19، 2020 12:05 صبح
واہ! بہت خوب راحل بھائی ! اچھی غزل ہے!
بے ساختہ اور روایتی مضامین باندھے ہیں غزل کے ۔ بہت داد!
الف عین — جولائی 19، 2020 6:14 صبح
خوب راحل، اچھی غزل ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 19، 2020 8:46 صبح
واہ! بہت خوب راحل بھائی ! اچھی غزل ہے!
بے ساختہ اور روایتی مضامین باندھے ہیں غزل کے ۔ بہت داد!
جزاک اللہ ظہیرؔ بھائی۔ اظہارِ پسندیدگی کے لئے ممنون تو متشکر ہوں۔
دعاگو،
راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 19، 2020 8:47 صبح
خوب راحل، اچھی غزل ہے
بہت شکریہ استادِ محترم۔ آپ کی توجہ اور پسندیدگی نے سیروں خون بڑھا دیا، جزاک اللہ۔
دعاگو،
راحلؔ۔
ایس ایس ساگر — جولائی 19، 2020 10:36 صبح
خوبصورت غزل کہی ہے راحل بھائی۔بہت خوب۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 19، 2020 10:37 صبح
خوبصورت غزل کہی ہے راحل بھائی۔بہت خوب۔
بہت شکریہ بھائی ساگر، آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے شکر گزار ہوں۔ جزاک اللہ
محمد شکیل خورشید — جولائی 25، 2020 10:36 شام
ہم تو آج بھی آپ پر فدا ہیں راحل بھائی
ماشااللہ، زبردست
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 26، 2020 8:33 صبح
ہم تو آج بھی آپ پر فدا ہیں راحل بھائی
ماشااللہ، زبردست
جزاک اللہ شکیلؔ بھائی، ذرہ نوازی کے لیے ممنون و متشکر ہوں :)
دعاگو،
راحلؔ
لاريب اخلاص — جولائی 26، 2020 2:02 شام
خوب!
صابرہ امین — جولائی 26، 2020 9:54 شام
راحل بھائ ،
بہت عمدہ غزل ہے ۔ ۔ ۔ ما شا اللہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 27، 2020 10:04 صبح
بہت شکریہ، آپ کی توجہ اور پسندیدگی کے لئے ممنون ہوں۔
دعاگو،
راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 27، 2020 10:04 صبح
راحل بھائ ،
بہت عمدہ غزل ہے ۔ ۔ ۔ ما شا اللہ
جزاک اللہ، داد و پذیرائی کے لیے سپاس گزار ہوں۔
دعاگو،
راحلؔ
لاريب اخلاص — جولائی 27، 2020 2:37 شام
بہت شکریہ، آپ کی توجہ اور پسندیدگی کے لئے ممنون ہوں۔
جی بالکل محترمی آپ کی غزل توجہ کے قابل ہے۔
شاعری ہو تحریر ہو کچھ بھی ہو لفظوں کے سینے میں اترنا پڑتا ہے تب ہی تو قابلِ توجہ ہوتی ہے محنت۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 27، 2020 2:39 شام
جی بالکل محترمی آپ کی غزل توجہ کے قابل ہے۔
شاعری ہو تحریر ہو کچھ بھی ہو لفظوں کے سینے میں اترنا پڑتا ہے تب ہی تو قابلِ توجہ ہوتی ہے محنت۔
جزاک اللہ بہن.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AC%D9%88-%D8%B0%DA%A9%D8%B1-%D8%A7%D9%93%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DA%86%D8%A7%D9%86%DA%A9.112400/