غزل : میرے ڈر میں سانپ ہیں : از : نویدظفرکیانی ؔ

نویدظفرکیانی — مارچ 15، 2012 6:15 صبح
غزل
میرے ڈر میں سانپ ہیں
یا نگر میں سانپ ہیں
بستیاں ہیں سانپ گھر
ہر نظر میں سانپ ہیں
سب اُٹھا لیں بانسری
سب کے گھر میں سانپ ہیں
جنگلوں کا ڈر بجا
بام و در میں سانپ ہیں
کس کے سائے میں اماں
ہر شجر میں سانپ ہیں
منزلیں ہیں جس طرف
اُس ڈگر میں سانپ ہیں
دوستی بہروپ ہے
ہر بشر میں سانپ ہیں
ہم سپیروں کے لئے
شہر بھر میں سانپ ہیں
نویدظفرکیانی ؔ
محمداحمد — مارچ 15، 2012 7:45 صبح
سب اُٹھا لیں بانسری
سب کے گھر میں سانپ ہیں
کس کے سائے میں اماں
ہر شجر میں سانپ ہیں

بہت خوب۔
مغزل — مارچ 15، 2012 7:52 صبح
منزلیں ہیں جس طرف
اُس ڈگر میں سانپ ہیں
کیا کہنے نویدظفرکیانی ؔ صاحب واہ چہ خوب چہ خوب ۔۔
ایک ایک شعراپنی جگہ نگینہ ہے ۔۔
پر داخلی واردات نے اس شعر کو منتخب کیا ہے ۔۔
غزل پر دل کی عمیق و بسیط پہنائیوں سے ہدیۂ تبریک،
گر قبول افتد زہے عز و شرف
(نفسِ مضمون کے مطابق مراسلے کو اصل لڑی میں منتقل کیا گیا ہے)
محمداحمد — مارچ 15، 2012 8:02 صبح
نوید ظفر صاحب،
یہ تو میں نے اب غور کیا کہ یہ آپ کا اپنا کلام ہے۔ اور یہ بات مغل بھائی کا جواب پڑھ کر ہوا ورنہ میں اسے انتخاب ہی سمجھا تھا۔
اب تو ایک بار پھر داد ہونی چاہیے بلکہ بھرپور داد ہونی چاہیے۔ بہت اچھا کلام ہے اور دل کو لگنے والا ہے۔ خوش رہیے۔
کاشفی — مارچ 15، 2012 8:13 صبح
عمدہ جناب نوید ظفر کیانی صاحب!
محمد وارث — مارچ 15، 2012 12:27 شام
بہت عمدہ غزل ہے نوید صاحب، کیا کہنے، لاجواب۔
ناعمہ عزیز — مارچ 15، 2012 2:54 شام
بہت خوب :thumbsup4:
الف عین — مارچ 15، 2012 4:09 شام
واہ اچھی غزل ہے، اور اب معلوم ہوا کہ سنجیدہ شاعری بھی کرتے ہیں نوید۔
فاتح — مارچ 15، 2012 4:25 شام
واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔ نویدظفرکیانی صاحب، اس تخلیق پر ہماری جانب سے مبارک باد قبول کیجیے۔
ایم اے راجا — مارچ 15، 2012 6:26 شام
واہ بہت عمدہ غزل کہی ہے، بہت داد قبول ہو
نویدظفرکیانی — مارچ 17، 2012 6:43 صبح
آپ سب صاحبان کا بہت بہت شکریہ
فرحت کیانی — مارچ 17، 2012 6:54 صبح
کس کے سائے میں اماں
ہر شجر میں سانپ ہیں
دوستی بہروپ ہے
ہر بشر میں سانپ ہیں
بہت خوب :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%DA%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%D9%86%D9%BE-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B2-%D9%86%D9%88%DB%8C%D8%AF%D8%B8%D9%81%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%94.50290/