غزل: وہی صبح ہے، وہی شام ہے ٭ محمد تابش صدیقی

محمد تابش صدیقی — فروری 11، 2018 4:07 صبح
ایک کاوش استادِ محترم کی توجہ کے بعد احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر
وہی صبح ہے، وہی شام ہے
وہی گردشوں کو دوام ہے
نہ چھپا سکا میں غمِ دروں
کہ مرا ہنر ابھی خام ہے
شبِ انتظار ہے عارضی
یہی صبحِ نو کا پیام ہے
دمِ وصل، وقفِ جنوں نہ ہو
یہ بڑے ادب کا مقام ہے
رہِ عشق ہے یہ سنبھل کے چل
بڑے حوصلے کا یہ کام ہے
وہی بے کنار سا دشت ہے
یہی منظر اپنا مدام ہے
کبھی دُکھ ملے، کبھی سُکھ ملے
یہی میرے رب کا نظام ہے
پسِ پردہ رہتے ہیں نیک خو
جو شریر ہے، سرِ عام ہے
نہیں فکر تابشِؔ کم نظر
کہ امام خیرالانامؐ ہے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
طاہر راجپوت ملتان — فروری 11، 2018 5:14 صبح
بہت خووب اااعلی
پس پردہ رہتے ہیں نیک خو
جو شریر ہے سر عام ہے
فرقان احمد — فروری 11، 2018 5:37 صبح
وہی صبح ہے، وہی شام ہے
وہی گردشوں کو دوام ہے
نہ چھپا سکا میں غمِ دروں
کہ مرا ہنر ابھی خام ہے

دمِ وصل، وقفِ جنوں نہ ہو
یہ بڑے ادب کا مقام ہے

وہی بے کنار سا دشت ہے
یہی منظر اپنا مدام ہے

یہ اشعار خاص طور پر ہمیں بہت پسند آئے۔ بہت اعلیٰ!
کاشف اختر — فروری 11، 2018 6:19 صبح
بہت خوب تابش بھائی! بہت عمدہ!
عرفان سعید — فروری 11، 2018 6:24 صبح
واہ واہ۔۔۔بہت خوب تابش بھائی۔
ماشاءاللہ! آپ چھوٹی بحر میں بہت سلیقے سے اعلی خیالات سمو دیتے ہیں۔
اللہ تعالی اور ترقیاں عنایت فرمائے۔ آمین
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 11، 2018 8:11 صبح
خوبصورت۔
محمد تابش صدیقی — فروری 11، 2018 12:43 شام
بہت خووب اااعلی
پس پردہ رہتے ہیں نیک خو
جو شریر ہے سر عام ہے
شکریہ طاہر بھائی
یہ اشعار خاص طور پر ہمیں بہت پسند آئے۔ بہت اعلیٰ!
شکریہ فرقان بھائی
بہت خوب تابش بھائی! بہت عمدہ!
شکریہ کاشف بھائی
واہ واہ۔۔۔بہت خوب تابش بھائی۔
ماشاءاللہ! آپ چھوٹی بحر میں بہت سلیقے سے اعلی خیالات سمو دیتے ہیں۔
اللہ تعالی اور ترقیاں عنایت فرمائے۔ آمین
آمین۔ شکریہ عرفان بھائی
آداب خلیل بھائی
لاریب مرزا — فروری 11، 2018 1:11 شام
بہت خوب تابش بھائی!!
محمد تابش صدیقی — فروری 12، 2018 3:27 صبح
بہت خوب تابش بھائی!!
بہت شکریہ لاریب بہن
خالد محمود چوہدری — فروری 12، 2018 3:54 صبح
بہت ہی زبردست تابش بھائی
سردار محمد نعیم — فروری 12، 2018 5:22 صبح
بہت ہی عمدہ غزل ہے تابش بھائ داد وصول کیجیے :applause:
محمد تابش صدیقی — فروری 12، 2018 11:15 صبح
شکریہ خالد بھائی
بہت ہی عمدہ غزل ہے تابش بھائ داد وصول کیجیے :applause:
شکریہ نعیم بھائی
ربیع م — فروری 12، 2018 11:41 صبح
ڈھیروں داد!
ظہیراحمدظہیر — فروری 13، 2018 2:20 صبح
بہت خوب تابش بھائی !! کیا اچھے اشعار ہیں !!
ہر غزل کے ساتھ اب تو آپ کا رنگ بھی مزید نمایاں ہوتا جارہا ہے !
اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ!! سلامت رہیں !
محمد تابش صدیقی — فروری 13، 2018 4:55 صبح
شکریہ ربیع بھائی
بہت خوب تابش بھائی !! کیا اچھے اشعار ہیں !!
ہر غزل کے ساتھ اب تو آپ کا رنگ بھی مزید نمایاں ہوتا جارہا ہے !
اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ!! سلامت رہیں !
آمین۔
آپ کی داد سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ :)
فاتح — فروری 13، 2018 4:58 صبح
واہ واہ کیا کہنے۔۔۔ خوب نکھار آیا ہے آپ کی شاعری پر۔
ظہیراحمدظہیر — فروری 13، 2018 5:03 صبح
آپ کی داد سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ :)
میاں آپ تو چھپے رستم ہیں ! روز بروز ہنر کھلتے جارہے ہیں آپ کے ۔ :):):)
ایک مزے کی بات یہ کہ اردومحفل کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی دادا اور پوتے کی شاعری ایک ہی صفحے پر نظر آرہی ہے ۔ :):):)
محمد تابش صدیقی — فروری 13، 2018 5:03 صبح
واہ واہ کیا کہنے۔۔۔ خوب نکھار آیا ہے آپ کی شاعری پر۔
زہے نصیب۔ سراپا سپاس ہوں جناب۔ :)
عبید انصاری — فروری 13، 2018 5:06 صبح
ہماری داد سے شاید آپ کو اتنا حوصلہ نہ ملے۔ پھر بھی بہت سی داد
محمد تابش صدیقی — فروری 13، 2018 5:06 صبح
میاں آپ تو چھپے رستم ہیں ! روز بروز ہنر کھلتے جارہے ہیں آپ کے ۔ :):):)
ایک مزے کی بات یہ کہ اردومحفل کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی دادا اور پوتے کی شاعری ایک ہی صفحے پر نظر آرہی ہے ۔ :):):)
اس کی قصوروار بھی اردو محفل ہی ہے۔ :)
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابو نے بھی کسی زمانے میں چار چھ غزلیں لکھی ہیں، جو کہ اب تک ہماری نظروں سے چھپی ہوئی ہیں۔ :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%88%DB%81%DB%8C-%D8%B5%D8%A8%D8%AD-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%88%DB%81%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DB%81%DB%92-%D9%AD-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C.100099/