غزل: پلٹ کر کی خبر گیری، نہ رکھا رابطہ کوئی

عاطف ملک — ستمبر 13، 2020 6:29 صبح
ایک اور کاوش محترم اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔

پلٹ کر کی خبر گیری، نہ رکھا رابطہ کوئی
کبھی اپنوں کو بھی یوں چھوڑ کر جاتا ہے کیا کوئی
خدا شاہد ہے، تھا، ہے، اور نہ ہو گا دوسرا کوئی
مرے دل میں سمائے بھی تو کیوں تیرے سوا کوئی
ہمارے واسطے تو بس وہی اک رہنما ٹھہرا
دکھائے تجھ کو پانے کا جو ہم کو راستہ کوئی
یہی کچھ سوچ کر ہر بات اپنے دل میں ہی رکھی
مرے کہنے سے کیوں بدلے گا اپنا فیصلہ کوئی
کسی ننھی کلی کی خوں میں لت پت لاش کہتی تھی
خدایا، ظلم کی ہوتی تو ہو گی انتہا کوئی
میں کر کے آ رہا ہوں قتل ہر اک آرزو اپنی
کوئی پُرسا، کوئی ڈھارس، کوئی مرہم، دوا کوئی؟
بھلا کیوں گڑگڑاتے ہو، عبث آنسو بہاتے ہو
کسی کو مانگتے رہنے سے مل جاتا ہے کیا کوئی؟
تسلی دو کوئی عاطفؔ کو، کوئی اس کو سمجھاؤ
تری راحت کی بھی صورت بنائے گا خدا کوئی

عاطفؔ ملک
ستمبر ۲۰۲۰
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 13، 2020 6:46 صبح
خوبصورت خوبصورت!
کسی ننھی کلی کی خوں میں لت پت لاش کہتی تھی
خدایا، ظلم کی ہوتی تو ہو گی انتہا کوئی

حسبِ حال!
عاطف ملک — ستمبر 13، 2020 1:42 شام
شکریہ
Qamar Shahzad — ستمبر 15، 2020 8:58 صبح
واااہ
عمدہ اشعار ہیں
عاطف ملک — ستمبر 15، 2020 12:22 شام
واااہ
عمدہ اشعار ہیں
حسنِ نظر ہے آپ کا
نوازش:)
لاریب مرزا — اکتوبر 2، 2020 2:11 شام
بہت عمدہ!!
عاطف ملک — اکتوبر 2، 2020 6:06 شام
بہت شکریہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — اکتوبر 5، 2020 8:25 صبح
اچھی غزل ہے عاطف بھائی۔ کئی اشعار کمال کے ہیں۔
محمل ابراہیم — اکتوبر 5، 2020 8:59 صبح
کسی ننھی کلی کی خوں میں لت پت لاش کہتی تھی
خدایا، ظلم کی ہوتی تو ہو گی انتہا کوئی
زبردست
مومن فرحین — اکتوبر 5، 2020 9:55 صبح
واہ کچھ اشعار بہت رواں اور خوبصورت ہیں ۔۔۔
عاطف ملک — اکتوبر 5، 2020 10:10 صبح
اچھی غزل ہے عاطف بھائی۔ کئی اشعار کمال کے ہیں۔
بہت شکریہ راحلؔ بھائی
کسی ننھی کلی کی خوں میں لت پت لاش کہتی تھی
خدایا، ظلم کی ہوتی تو ہو گی انتہا کوئی
زبردست
بہت شکریہ
واہ کچھ اشعار بہت رواں اور خوبصورت ہیں ۔۔۔
شکریہ
احمد وصال — اکتوبر 13، 2020 8:19 صبح
بہت عمدہ غزل
صابرہ امین — اکتوبر 13، 2020 10:39 شام
ہمارے واسطے تو بس وہی اک رہنما ٹھہرا
دکھائے تجھ کو پانے کا جو ہم کو راستہ کوئی
بھلا کیوں گڑگڑاتے ہو، عبث آنسو بہاتے ہو
کسی کو مانگتے رہنے سے مل جاتا ہے کیا کوئی؟
بہت عمدہ اشعار ۔ ۔ بہت سی داد قبول کیجیے ۔ ۔
عاطف ملک — اکتوبر 14، 2020 6:44 صبح
بہت شکریہ
ہمارے واسطے تو بس وہی اک رہنما ٹھہرا
دکھائے تجھ کو پانے کا جو ہم کو راستہ کوئی
بھلا کیوں گڑگڑاتے ہو، عبث آنسو بہاتے ہو
کسی کو مانگتے رہنے سے مل جاتا ہے کیا کوئی؟
بہت عمدہ اشعار ۔ ۔ بہت سی داد قبول کیجیے ۔ ۔
بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%BE%D9%84%D9%B9-%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%A8%D8%B1-%DA%AF%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D8%8C-%D9%86%DB%81-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C.113195/