غزل : چمن میں نعرہء یاہو ہے کیسا از : محمد حفیظ الرحمٰن

محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 24، 2012 7:28 صبح
غزل
از : محمد حفیظ الرحمٰن
چمن میں نعرہء یاہو ہے کیسا
اور اس پر یہ خمِ ابرو ہے کیسا
غزالِ دشت کی وحشت ہے کیسی
یہ صحرا میں رمِ آہو ہے کیسا
جھکی ہیں ساری محفل کی نگاہیں
شریکِ بزم یہ مہ رو ہے کیسا
چمن سارا منور ہو رہا ہے
تمھارے باغ میں جگنو ہے کیسا
نہ خود سمجھے نہ اوروں ہی کی مانے
مِرا دل آج بے قابو ہے کیسا
سنائی داستانِ دِل تو بولے
تمھاری آنکھ میں آنسو ہے کیسا
محمد وارث — اکتوبر 24، 2012 10:40 صبح
خوب غزل ہے حفیظ صاحب، کیا کہنے۔
الف عین — اکتوبر 25، 2012 3:39 صبح
بہت خوب۔ اپنا مجموعہ ترتیب دے کر بھجواؤ بھئی۔ کم از کم ای بک کا تو میں بھی مجاز ہوں۔
ایک جگہ تائپو ہے۔ درست ’مرا‘ ہوگا۔
میرا دل آج بے قابو ہے کیسا​
اسامہ جمشید — اکتوبر 25، 2012 8:10 صبح
واہ جی واہ ۔
اسد قریشی — اکتوبر 25، 2012 8:10 صبح
بہت خوب ہے جناب!
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 9:48 صبح
استادِ محترم الف عین صاحب۔ بہت بہت شکریہ ۔ سر آپ کی حوصلہ افزائی سے دل کتنا خوش ہوا میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ابھی تو میرا شعری سرمایہ اتنا نہیں کہ مجموعہ مرتب کر سکوں۔ جب اس قابل ہو گیا تو انشاءاللہ بلاتاخیر آب کے حکم کی تعمیل کروں گا۔ شعر میں لفظ " مرا " ہی درست ہے میں نے اپنی کاپی میں بھی یہی لکھا ہے مگر ٹائپ کرتے وقت غلطی ہو گئی تھی جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ نشاندہی کے لئے بےحد شکریہ۔
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 9:50 صبح
جناب محمد وارث صاحب ۔ بہت بہت شکریہ۔
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 9:51 صبح
اسامہ جمشید صاحب۔ بےحد شکریہ جناب-
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 9:52 صبح
اسد قریشی صاحب۔ جناب بڑی نوازش۔ بےحد شکریہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 8:51 شام
خوب غزل ہے حفیظ ۔ داد قبول ہو۔
بہت خوب۔ اپنا مجموعہ ترتیب دے کر بھجواؤ بھئی۔ کم از کم ای بک کا تو میں بھی مجاز ہوں۔
ایک جگہ تائپو ہے۔ درست ’مرا‘ ہوگا۔
میرا دل آج بے قابو ہے کیسا​
تدوین کردی ہے استادِ محترم۔
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 30، 2012 6:15 صبح
محترم خلیل صاحب۔ بہت بہت شکریہ۔ غزل کی پسندیدگی کا بھی اور تدوین کا بھی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%86%D9%85%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B9%D8%B1%DB%81%D8%A1-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AD%D9%81%DB%8C%D8%B8-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.55676/