غزل : چندا بولا پچھلی رات : از : صبیح الدین شعیبیؔ

صبیح الدین شعیبی — اپریل 17، 2012 9:47 شام
غزل​
چندا بولا پچھلی رات​
آجا پیارے چرخہ کات​
ایک خیال کا دولہا ہے​
پیچھے لفظوں کی بارات​
دل کاکھیل،مقابل جان​
ہنس کر میں نے کھائی مات​
آج ملا ایسے کوئی​
جیسے بن بادل برسات​
اک دوجے کو دیں الزام​
شاید یوں بدلیں حالات​
خوشیاں بھی یوں ملتی ہیں​
جیسے نازل ہوں آفات​
صبیح الدین شعیبیؔ​
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 18، 2012 3:09 صبح
بہت خوب۔ بہت عمدہ۔ داد قبول فرمائیے جناب
الف عین — اپریل 19، 2012 3:33 شام
اچھی غزل ہے۔ اسے اصلاح سخن سے نکال کر سیدھے ’آپ کی شاعری‘ میں منتقل کر دیں۔ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
صبیح الدین شعیبی — اپریل 19، 2012 8:59 شام
شکریہ جناب،،،،،مگر غزل کو یہیں رہنے دیتے ہیں ۔۔۔۔ایک ہی بات ہے یہاں ہو وہاں ہو۔۔۔۔۔۔آپ کی سند مل گئی کافی ہے۔۔۔۔:)
صبیح الدین شعیبی — اپریل 30، 2012 6:04 صبح
اچھی غزل ہے۔ اسے اصلاح سخن سے نکال کر سیدھے ’آپ کی شاعری‘ میں منتقل کر دیں۔ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
چلیں ایسا بھی کرہی لیتے ہیں
صبیح الدین شعیبی — اپریل 30، 2012 6:06 صبح
چندا بولا پچھلی رات
آجا پیارے چرخہ کات
ایک خیال کا دولہا ہے
پیچھے لفظوں کی بارات
دل کاکھیل،مقابل جان
ہنس کر میں نے کھائی مات
آج ملا ایسے کوئی
جیسے بن بادل برسات
اک دوجے کو دیں الزام
شاید یوں بدلیں حالات
خوشیاں بھی یوں ملتی ہیں
جیسے نازل ہوں آفات
محمد وارث — اپریل 30، 2012 6:15 صبح
اچھی غزل ہے صبیح صاحب۔
اور دونوں موضوعات کو یکجا کر دیا ہے۔
مغزل — اپریل 30، 2012 6:21 صبح
صبیح الدین شعیبیؔ صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، آپ کی غزل باصرہ نواز ہوئی ماشا اللہ خوب کہتے ہیں ۔ دلی داد قبول کیجے پیارے صاحب۔۔ بہت عمدہ بہت خوب۔۔
صبیح الدین شعیبی — اپریل 30، 2012 9:37 شام
اچھی غزل ہے صبیح صاحب۔
اور دونوں موضوعات کو یکجا کر دیا ہے۔
شکریہ وارث بھائی اور ایک بار پھر شکریہ
صبیح الدین شعیبی — اپریل 30، 2012 9:38 شام
بہت خوب۔ بہت عمدہ۔ داد قبول فرمائیے جناب
شکریہ خلیل الرحمٰن صاحب
صبیح الدین شعیبی — اپریل 30، 2012 9:38 شام
صبیح الدین شعیبیؔ صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، آپ کی غزل باصرہ نواز ہوئی ماشا اللہ خوب کہتے ہیں ۔ دلی داد قبول کیجے پیارے صاحب۔۔ بہت عمدہ بہت خوب۔۔
بڑی نوازش جناب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%86%D9%86%D8%AF%D8%A7-%D8%A8%D9%88%D9%84%D8%A7-%D9%BE%DA%86%DA%BE%D9%84%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D8%B2-%D8%B5%D8%A8%DB%8C%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%B4%D8%B9%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%94.50953/