غزل: ڈھونڈتا ہوں کوئی روشنی میں! (مہدی نقوی حجاز)

مہدی نقوی حجاز — اپریل 7، 2014 1:20 شام
غزل
دن کی اور رات کی روشنی میں
ڈھونڈتا ہوں کوئی روشنی میں
تین ہی تو بڑی آیتیں ہیں
یار کی: زندگی، روشنی، میں!
کچھ نقوش اور واضح ہوئے ہیں
ماند پڑتی ہوئی روشنی میں
چاند نکلا تو پھر میں نے دیکھی
رات کی بے بسی روشنی میں
لکھی جائے گی تہذیبِ نو اب
میرے اشعار کی روشنی میں
مہدی نقوی حجازؔ
الف عین — اپریل 8، 2014 4:04 صبح
خوب
تین ہی تو بڑی آیتیں ہیں
یار کی: زندگی، روشنی، میں!
میں ’میں ‘ کیا ’مَیں‘ ہے؟
نایاب — اپریل 8، 2014 4:54 صبح
مضمون تو بلاشبہ خوب بندھا ہے ۔۔۔ مگر
یہ " میں " نے تو فساد مچا دیا اس غزل میں نقوی بھائی
مجھ کو تو پہلا شعر ہی جب سمجھ آیا جب استاد محترم نے " میں " کو سوال کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
مہدی نقوی حجاز — اپریل 8، 2014 7:15 صبح
خوب
تین ہی تو بڑی آیتیں ہیں
یار کی: زندگی، روشنی، میں!
میں ’میں ‘ کیا ’مَیں‘ ہے؟
وہی میں مراد ہے جس کا فارسی ترجمہ ہے "من"۔
بہت شکریہ۔
مہدی نقوی حجاز — اپریل 8، 2014 7:16 صبح
مضمون تو بلاشبہ خوب بندھا ہے ۔۔۔ مگر
یہ " میں " نے تو فساد مچا دیا اس غزل میں نقوی بھائی
مجھ کو تو پہلا شعر ہی جب سمجھ آیا جب استاد محترم نے " میں " کو سوال کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
بہت شکریہ جناب :)
محمداحمد — اپریل 8، 2014 7:58 صبح
بہت خوب مہدی بھیا ۔۔۔!
خوب لکھا ہے آپ نے۔
مہدی نقوی حجاز — اپریل 8، 2014 8:02 صبح
بہت خوب مہدی بھیا ۔۔۔ !
خوب لکھا ہے آپ نے۔
نوازش سرکار۔ :)
الف عین — اپریل 9، 2014 2:56 صبح
میں بمعنی من اور میں بمعنی دریں۔ دونوں کا تلفظ الگ الگ ہے۔ ردیف میں دونوں کا وصال غلط ہے میاں۔ مطلع میں بھی دوسرے مصرع میں ’مَیں‘ ہے۔
جاسمن — اپریل 9، 2014 4:03 صبح
رات کی بے بسی روشنی میں
واہ۔ یہ شعر تو پوری غزل کی جان ہے
مہدی نقوی حجاز — اپریل 10، 2014 8:51 صبح
میں بمعنی من اور میں بمعنی دریں۔ دونوں کا تلفظ الگ الگ ہے۔ ردیف میں دونوں کا وصال غلط ہے میاں۔ مطلع میں بھی دوسرے مصرع میں ’مَیں‘ ہے۔
بہت شکریہ حضور، میں دیکھتا ہوں۔
مہدی نقوی حجاز — اپریل 10، 2014 8:52 صبح
رات کی بے بسی روشنی میں
واہ۔ یہ شعر تو پوری غزل کی جان ہے
بہت شکریہ
امر شہزاد — اپریل 13، 2014 4:22 شام
کچھ نقوش اور واضح ہوئے ہیں
ماند پڑتی ہوئی روشنی میں
سبحان اللہ! کیا عرفان ہے۔
مہدی نقوی حجاز — اپریل 13، 2014 4:27 شام
کچھ نقوش اور واضح ہوئے ہیں
ماند پڑتی ہوئی روشنی میں
سبحان اللہ! کیا عرفان ہے۔
نوازش

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%88%DA%BE%D9%88%D9%86%DA%88%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%B1%D9%88%D8%B4%D9%86%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2.73306/