غزل: ڈھونڈے ڈھونڈے نہ جہاں سایہ ء دیوار ملے

عرفان علوی — فروری 7، 2021 5:39 شام
احباب گرامی ، سلام عرض ہے!
اپنی ایک پرانی، لیکن آپ كے لیے نئی، غزل پیش کر رہا ہوں . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی گراں قدر رائے سے نوازیے .
ڈھونڈے ڈھونڈے نہ جہاں سایہ ء دیوار ملے
کیا ہو، اُس شہر میں گر دھوپ کا آزار ملے
موت کا خوف نہیں ہے مجھے یا رب، لیکن
التجا اتنی ہے تجھ سے کہ بس اک بار ملے
بال و پر ہی نہ تھے ان وقت كے ماروں كے پاس
ورنہ اڑنے کو پرندے کئی تیار ملے
اب نہ منزل کی طلب ہے نہ کسی ساتھی کی
آپ اِس موڑ پہ آ کر ہمیں بیکار ملے
یہ سنا تھا کہ ہیں معبود صنم اور خدا
پر یہاں ہَم کو فقط زَر كے پرستار ملے
اُس سے ہَم نفرتِ دنیا کا گلہ کیا کرتے
آئینے میں بھی ہمیں بغض كے آثار ملے
زیست کو کاٹ رہے ہیں جو سزا کی مانند
عابؔد ایسے بھی ہمیں چند گنہگار ملے
نیازمند ،
عرفان عؔابد
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 7، 2021 8:20 شام
موت کا خوف نہیں ہے مجھے یا رب، لیکن
التجا اتنی ہے تجھ سے کہ بس اک بار
واہ!!! کیا اچھا کہا ہے عرفان بھائی
اب نہ منزل کی طلب ہے نہ کسی ساتھی کی
آپ اِس موڑ پہ آ کر ہمیں بیکار ملے
بہت خوب.
ماشاء اللہ عمدہ غزل ہے عرفان بھائی، بہت سی داد.
محمداحمد — فروری 9، 2021 9:42 صبح
اب نہ منزل کی طلب ہے نہ کسی ساتھی کی
آپ اِس موڑ پہ آ کر ہمیں بیکار ملے

زیست کو کاٹ رہے ہیں جو سزا کی مانند
عابؔد ایسے بھی ہمیں چند گنہگار ملے
بہت خوب!
یہ سنا تھا کہ ہیں معبود صنم اور خدا
پر یہاں ہَم کو فقط زَر كے پرستار ملے
خوب!
لفظ پرستار کا اچھا استعمال کیا ہے!
عرفان علوی — فروری 13، 2021 5:59 صبح
واہ!!! کیا اچھا کہا ہے عرفان بھائی
بہت خوب.
ماشاء اللہ عمدہ غزل ہے عرفان بھائی، بہت سی داد.

راحل صاحب، آپکے تعریفی کلمات میرے لۓ باعث صد مسرّت ہیں ۔ بہت بہت شکریہ!
نیازمند،
عرفان عؔابد
عرفان علوی — فروری 13، 2021 6:35 صبح
بہت خوب!
خوب!
لفظ پرستار کا اچھا استعمال کیا ہے!

محمد احمد صاحب، نظر عنایت اور پذیرایٔ کے لۓ بیحد ممنون ہوں ۔ بہت بہت شکریہ!
نیازمند،
عرفان عؔابد
عاطف ملک — فروری 13، 2021 8:29 صبح
موت کا خوف نہیں ہے مجھے یا رب، لیکن
التجا اتنی ہے تجھ سے کہ بس اک بار ملے
واہ۔۔۔۔خوبصورت۔
کیسی بات ایسے عمدہ طرز سے کہہ دی۔کمال
سنا تھا کہ ہیں معبود صنم اور خدا
پر یہاں ہَم کو فقط زَر كے پرستار ملے
کیا بات ہے۔
بہت عمدہ کلام بھیا۔
داد قبول کیجیے۔:applause:
عرفان علوی — فروری 14، 2021 4:16 شام
واہ۔۔۔۔خوبصورت۔
کیسی بات ایسے عمدہ طرز سے کہہ دی۔کمال
کیا بات ہے۔
بہت عمدہ کلام بھیا۔
داد قبول کیجیے۔:applause:

عاطف صاحب، مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ کو یہ ناچیز کاوش پسند آئی ۔ نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی ۔
نیازمند،
عرفان عؔابد

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%88%DA%BE%D9%88%D9%86%DA%88%DB%92-%DA%88%DA%BE%D9%88%D9%86%DA%88%DB%92-%D9%86%DB%81-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%DB%8C%DB%81-%D8%A1-%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A7%D8%B1-%D9%85%D9%84%DB%92.115038/