عاطف ملک — ستمبر 7، 2020 7:35 شام
ایک اور کاوش احباب کی خدمت میں پیش:
ڈھونگ اور منافقت کی روایات پر ہنسوں
عہدِ رواں کی جملہ خرافات پر ہنسوں
مفلس پدر کے زیرک و پر عزم نور چشم
تیرا مذاق اڑاؤں، تری ذات پر ہنسوں
تُو سوچتا ہے سانچ کو آتی نہیں ہے آنچ
میں سوچتا ہوں تیرے خیالات پر ہنسوں
میں خوگرِ وفا ہوں تو وہ پیکرِ جفا
الفت کی اس حسین مساوات پر ہنسوں
پیہم اگر نہ گردشِ دوراں ہو مہرباں
اے عشق، میں بھی تیری عنایات پر ہنسوں
ہر ایک بات پر یہاں رونے کا ہے مقام
عاطفؔ مجھے بتا کہ میں کس بات پر ہنسوںعاطفؔ ملک
ستمبر ۲۰۲۰
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 7، 2020 7:54 شام
ہر ایک بات پر یہاں رونے کا ہے مقام
عاطفؔ مجھے بتا کہ میں کس بات پر ہنسوں
واہ بہت عمدہ عاطف بھیا
شاندار غزل پیش کی
صابرہ امین — ستمبر 7، 2020 8:58 شام
پیہم اگر نہ گردشِ دوراں ہو مہرباں
اے عشق، میں بھی تیری عنایات پر ہنسوں
ہر ایک بات پر یہاں رونے کا ہے مقام
عاطفؔ مجھے بتا کہ میں کس بات پر ہنسوں
عاطف بھائی،
بہت عمدہ ۔ ۔ دل کو چھونے والے اشعار ہیں ۔ ۔ ما شا اللہ
اللہ قلم کو مزید طاقت دے ۔ ۔ آمین
عاطف ملک — ستمبر 8، 2020 8:27 صبح
واہ بہت عمدہ عاطف بھیا
شاندار غزل پیش کی
بہت بہت شکریہ

محبت ہے آپ کی عدنان بھائی
عاطف بھائی،
بہت عمدہ ۔ ۔ دل کو چھونے والے اشعار ہیں ۔ ۔ ما شا اللہ
اللہ قلم کو مزید طاقت دے ۔ ۔ آمین
جزاک اللہ
بہت شکریہ

مقبول — ستمبر 8، 2020 9:30 شام
تُو سوچتا ہے سانچ کو آتی نہیں ہے آنچ
میں سوچتا ہوں تیرے خیالات پر ہنسوں
حقیقت بیان کی ہے ۔ بہت خوب
Qamar Shahzad — ستمبر 15، 2020 9:55 صبح
ایک اور کاوش احباب کی خدمت میں پیش:
ڈھونگ اور منافقت کی روایات پر ہنسوں
عہدِ رواں کی جملہ خرافات پر ہنسوں
مفلس پدر کے زیرک و پر عزم نور چشم
تیرا مذاق اڑاؤں، تری ذات پر ہنسوں
تُو سوچتا ہے سانچ کو آتی نہیں ہے آنچ
میں سوچتا ہوں تیرے خیالات پر ہنسوں
میں خوگرِ وفا ہوں تو وہ پیکرِ جفا
الفت کی اس حسین مساوات پر ہنسوں
پیہم اگر نہ گردشِ دوراں ہو مہرباں
اے عشق، میں بھی تیری عنایات پر ہنسوں
ہر ایک بات پر یہاں رونے کا ہے مقام
عاطفؔ مجھے بتا کہ میں کس بات پر ہنسوں
عاطفؔ ملک
ستمبر ۲۰۲۰
شاندار مقطع لیے خوب صورت غزل
داد قبول کیجیے
عاطف ملک — ستمبر 15، 2020 12:21 شام
حقیقت بیان کی ہے ۔ بہت خوب
بہت شکریہ
شاندار مقطع لیے خوب صورت غزل
داد قبول کیجیے
بہت شکریہ
محمد عبدالرؤوف — ستمبر 15، 2020 12:23 شام
اعلیٰ
عاطف ملک — ستمبر 16، 2020 8:42 صبح
احمد محمد — ستمبر 16، 2020 8:48 صبح
واہ واہ واہ۔۔
ہر لحاظ شاندار اور عمدہ غزل فرمائی آپ نے۔
بے حد شکریہ ملک صاحب۔
عاطف ملک — ستمبر 16، 2020 3:17 شام
واہ واہ واہ۔۔
ہر لحاظ شاندار اور عمدہ غزل فرمائی آپ نے۔
بے حد شکریہ ملک صاحب۔
پذیرائی پر بہت ممنون ہوں۔شکریہ
لاریب مرزا — اکتوبر 2، 2020 2:09 شام
بہت عمدہ غزل ہے!! داد قبول فرمائیے.
ہم دورِ جدید کے جوان معیاری شعراء میں ایک نام آپ کا بھی شمار کرتے ہیں.

عاطف ملک — اکتوبر 2، 2020 6:07 شام
بہت عمدہ غزل ہے!! داد قبول فرمائیے
بہت بہت شکریہ
ہم دورِ جدید کے جوان معیاری شعراء میں ایک نام آپ کا بھی شمار کرتے ہیں.
محض آپ کا حسنِ ظن ہے۔
اللہ مجھے آپ کے اچھے گمان پر پورا اترنے کی توفیق دے۔آمین