غزل: کب کہاں کوئی ارماں زندگی میں نکلا ہے

عرفان علوی — جنوری 7، 2023 6:37 شام
احباب گرامی ، سلام عرض ہے !
ایک نئی غزل پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
کب کہاں کوئی ارماں زندگی میں نکلا ہے
سارا وقت حسرت میں ، بےبسی میں نکلا ہے
آنکھ سے ہر اک آنسو بے کسی میں نکلا ہے
آسماں کو لگتا ہے ، دل لگی میں نکلا ہے
غیر کو کہا مجرم ، خود کو بےخطا جانا
عیب خودستائی کا ہر کسی میں نکلا ہے
سانپ بھی جو دیکھے تو اس سے خوف کھا جائے
زہر اِس قدر اکثر آدمی میں نکلا ہے
جس میں نسلِ آدم کو خود پہ ناز ہو جائے
اِس طرح کا اک لمحہ اک صدی میں نکلا ہے
دونوں ہی میں کلفت ہے ، اک میں آج اک میں کل
فرق اتنا ہی نیکی اور بَدی میں نکلا ہے
لے كے ہاتھ میں پتھر گھر سے لوگ نکلے ہیں
آج کوئی دیوانہ پِھر گلی میں نکلا ہے
میری جستجو آخر ختم تو ہوئی لیکن
جس کو ڈھونڈتا تھا میں وہ مجھی میں نکلا ہے
اپنی بات ہَم عابدؔ اور کس طرح کہتے
سارا درد سینے کا شاعری میں نکلا ہے
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
یاسر شاہ — جنوری 8، 2023 9:40 صبح
لے كے ہاتھ میں پتھر گھر سے لوگ نکلے ہیں
آج کوئی دیوانہ پِھر گلی میں نکلا ہے
میری جستجو آخر ختم تو ہوئی لیکن
جس کو ڈھونڈتا تھا میں وہ مجھی میں نکلا ہے
اپنی بات ہَم عابدؔ اور کس طرح کہتے
سارا درد سینے کا شاعری میں نکلا ہے
بہت خوب ما شاء الله حسین اشعار ہیں -
محمد عبدالرؤوف — جنوری 8، 2023 10:03 صبح
ماشاءاللہ، بہت ہی اچھی غزل ہے
صابرہ امین — جنوری 8، 2023 2:33 شام
خوبصورت غزل۔ داد قبول کیجیے ۔
سانپ بھی جو دیکھے تو اس سے خوف کھا جائے
زہر اِس قدر اکثر آدمی میں نکلا ہے
میری جستجو آخر ختم تو ہوئی لیکن
جس کو ڈھونڈتا تھا میں وہ مجھی میں نکلا ہے
واہ جناب۔ کیا کہنے ۔ ۔!!
عرفان علوی — جنوری 8، 2023 11:14 شام
بہت خوب ما شاء الله حسین اشعار ہیں -
یاسر بھائی ، بہت نوازش ! جزاک اللہ .
عرفان علوی — جنوری 8، 2023 11:15 شام
ماشاءاللہ، بہت ہی اچھی غزل ہے
روفی بھائی ، بہت شکریہ ! جزاک اللہ .
عرفان علوی — جنوری 8، 2023 11:17 شام
خوبصورت غزل۔ داد قبول کیجیے ۔
واہ جناب۔ کیا کہنے ۔ ۔!!
صابرہ بہن ، بے حد ممنون ہوں . بہت شکریہ !
ظہیراحمدظہیر — جنوری 10، 2023 3:22 شام
بہت خوب ، بہت اچھے اشعار ہیں ، عابد بھائی!
اپنی بات ہَم عابدؔ اور کس طرح کہتے
سارا درد سینے کا شاعری میں نکلا ہے
واہ! اچھا کہا ہے۔ اللّٰہ سلامت رکھے ۔
اشرف علی — جنوری 11، 2023 12:20 شام
اپنی بات ہَم عابدؔ اور کس طرح کہتے
سارا درد سینے کا شاعری میں نکلا ہے
وااااااہ ! بہت خووووب !
عرفان علوی — جنوری 14، 2023 4:25 شام
بہت خوب ، بہت اچھے اشعار ہیں ، عابد بھائی!
اپنی بات ہَم عابدؔ اور کس طرح کہتے
سارا درد سینے کا شاعری میں نکلا ہے
واہ! اچھا کہا ہے۔ اللّٰہ سلامت رکھے ۔
ظہیر بھائی ، جواب میں تاخیر كے لیے معذرت . آپ کی داد میرے لیے ہمیشہ بے حد خوشی کا باعث ہوتی ہے سو اِس مرتبہ بھی ہے . بہت شکریہ ! جزاک اللہ .
عرفان علوی — جنوری 14، 2023 4:26 شام
وااااااہ ! بہت خووووب !
اشرف بھائی ، بہت نوازش !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%D8%A8-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D8%B1%D9%85%D8%A7%DA%BA-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DA%A9%D9%84%D8%A7-%DB%81%DB%92.119175/