غزل: کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا ۔۔۔

محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 8، 2020 9:00 صبح
محترم اساتذۂ کرام اور معزز محفلین، آداب!
ایک مختصر غزل آپ سب کے ذوق کی نذر۔ گوکہ زمین کوئی خاص مشکل نہیں تھی، مگر پھر بھی ان ۴ اشعار تک ہی محدود رہا۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔
دعاگو،
راحلؔ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا
ایک دن ٹھوکر میں ہوگی سب خدائی، دیکھنا!
آج جو ہیں سانس تک لینے پہ میرے معترض
جیب بھاری ہو تو سب کی ہمنوائی دیکھنا!
حسن کی کیا ہے حقیقت، جاننا چاہو اگر
عجز کا آنچل ہٹے تو خودنمائی دیکھنا!
جتنا بھی مضبوط کرلو خود کو تم راحلؔ میاں
یہ تو طے ہے، جان لے لے گی جدائی، دیکھنا!
میم الف — مارچ 8، 2020 2:45 شام
بہت خوب راحلؔ صاحب!
راحل اور راحیل کے معنی میں کیا فرق ہے؟
زحمت نہ ہو تو وضاحت فرمائیں۔۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 8، 2020 2:55 شام
بہت خوب راحلؔ صاحب!
راحل اور راحیل کے معنی میں کیا فرق ہے؟
زحمت نہ ہو تو وضاحت فرمائیں۔۔
جزاک اللہ :)
کسی زمانے میں ہمدرد نونہال میں جناب مسعود احمد برکاتی مرحوم کا لکھا پڑھا تھا، جس کا عرق حسبِ ذیل ہے۔
راحیل دراصل عبرانی زبان کے لفظ راشیل (یا راخیل) کی تعریب ہے، جسے انگریزی میں Rachel لکھتے ہیں۔
راحل عربی لفظ رحلة کا اسم فاعل ہے، جس کے معنی کُوچ کرنے والے کے ہیں۔
دعاگو،
راحلؔ
میم الف — مارچ 8، 2020 3:01 شام
جزاک اللہ :)
کسی زمانے میں ہمدرد نونہال میں جناب مسعود احمد برکاتی مرحوم کا لکھا پڑھا تھا، جس کا عرق حسبِ ذیل ہے۔
راحیل دراصل عبرانی زبان کے لفظ راشیل (یا راخیل) کی تعریب ہے، جسے انگریزی میں Rachel لکھتے ہیں۔
راحل عربی لفظ رحلة کا اسم فاعل ہے، جس کے معنی کُوچ کرنے والے کے ہیں۔
دعاگو،
راحلؔ
ما شاء اللہ، کیا خوب تحقیق پیش کی آپ نے!
اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ اور ہمیں اُس سے مستفید فرمائے، آمین!
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 9، 2020 2:08 صبح
محترم اساتذۂ کرام اور معزز محفلین، آداب!
ایک مختصر غزل آپ سب کے ذوق کی نذر۔ گوکہ زمین کوئی خاص مشکل نہیں تھی، مگر پھر بھی ان ۴ اشعار تک ہی محدود رہا۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔
دعاگو،
راحلؔ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا
ایک دن ٹھوکر میں ہوگی سب خدائی، دیکھنا!
آج جو ہیں سانس تک لینے پہ میرے معترض
جیب بھاری ہو تو سب کی ہمنوائی دیکھنا!
حسن کی کیا ہے حقیقت، جاننا چاہو اگر
عجز کا آنچل ہٹے تو خودنمائی دیکھنا!
جتنا بھی مضبوط کرلو خود کو تم راحلؔ میاں
یہ تو طے ہے، جان لے لے گی جدائی، دیکھنا!
خوب! داد قبول فرمائیے
ظہیراحمدظہیر — مارچ 27، 2020 2:36 صبح
خوب! اچھے اشعار ہیں راحل بھائی !
ویسے درست محاورہ "اپنا پرایا" ہے ۔ لیکن قافیے کی مجبوری سے "اپنی پرائی" باندھا ہے آپ نے ۔ یہ توظلم کردیا آپ نے اپنے پرایوں کے ساتھ۔ :):):)
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 29، 2020 9:23 صبح
خوب! اچھے اشعار ہیں راحل بھائی !
ویسے درست محاورہ "اپنا پرایا" ہے ۔ لیکن قافیے کی مجبوری سے "اپنی پرائی" باندھا ہے آپ نے ۔ یہ توظلم کردیا آپ نے اپنے پرایوں کے ساتھ۔ :):):)
بہت شکریہ ظہیرؔ بھائی، آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے ممنون احسان ہوں۔ آپ کی بات درست ہے، اصل محاورہ وہی ہے جو آپ نے لکھا ۔۔۔ مگر یہاں قافیہ کی مجبوری تھی جیسا کہ آپ نے اشارہ کیا۔ فیمنزم کا دور ہے، تو میں نے جنسی مساوات کے پیشِ نظر محاورے کی تانیث کرنے میں عار نہیں محسوس کی :)
دعاگو،
راحلؔ۔
Wajih Bukhari — مارچ 29، 2020 9:32 صبح
اچھے اشعار ہیں
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 29، 2020 1:45 شام
بہت شکریہ وجیہ صاحب، جزاک اللہ۔
فرحان محمد خان — اپریل 9، 2020 7:57 صبح
عمدہ اشعار ❤
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 9، 2020 8:45 صبح
بہت شکرئی فرحان صاحب، جزاک اللہ
ام عبدالوھاب — اپریل 24، 2020 7:23 صبح
محترم اساتذۂ کرام اور معزز محفلین، آداب!
ایک مختصر غزل آپ سب کے ذوق کی نذر۔ گوکہ زمین کوئی خاص مشکل نہیں تھی، مگر پھر بھی ان ۴ اشعار تک ہی محدود رہا۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔
دعاگو،
راحلؔ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس لئے سیکھیں بھلا اپنی پرائی دیکھنا
ایک دن ٹھوکر میں ہوگی سب خدائی، دیکھنا!
آج جو ہیں سانس تک لینے پہ میرے معترض
جیب بھاری ہو تو سب کی ہمنوائی دیکھنا!
حسن کی کیا ہے حقیقت، جاننا چاہو اگر
عجز کا آنچل ہٹے تو خودنمائی دیکھنا!
جتنا بھی مضبوط کرلو خود کو تم راحلؔ میاں
یہ تو طے ہے، جان لے لے گی جدائی، دیکھنا!
بہت خوب،واہ واہ۔قابلِ داد غزل ہے۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 24، 2020 3:06 شام
بہت خوب،واہ واہ۔قابلِ داد غزل ہے۔
بہت شکریہ، جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%D8%B3-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7-%DB%94%DB%94%DB%94.110795/