غزل: کیسے بھولوں میں مقدر کی ستم رانی کو: محمد حفیظ الرحمٰن

محمد حفیظ الرحمٰن — فروری 26، 2012 9:26 صبح
غزل
محمد حفیظ الرحمٰن
کیسے بھولوں میں مقدر کی ستم رانی کو
جامہ خوش زیب دیا چاک گریبانی کو
گھِر کے آئی تھی گھٹا ، کھل کے برستی بھی رہی
تشنہ لب پھر بھی ترستے ہی رہے پانی کو
کِس قدر لرزہ براندام عدو ہوتا ہے
ناتواں ہاتھ جب اٹھتے ہیں نگہبانی کو
میں نے ہر ایک خطا دل سے بھلا دی تیری
تو نے بخشا نہ مری ایک ہی نادانی کو
عمر تو صرف ہوئی کارِ زیاں میں اپنی
اب فقیری میں چھپاتے ہیں تن آسانی کو
محمداحمد — فروری 26، 2012 12:20 شام
گھِر کے آئی تھی گھٹا ، کھل کے برستی بھی رہی
تشنہ لب پھر بھی ترستے ہی رہے پانی کو

عمر تو صرف ہوئی کارِ زیاں میں اپنی
اب فقیری میں چھپاتے ہیں تن آسانی کو
واہ واہ، بہت خوب!
کیا ہی اچھی غزل ہے۔ بہت خوب ۔ خوش رہیے محترم
الف عین — فروری 27، 2012 2:54 صبح
جیو خلیل، کیا چھپے ہوئے خزینے نکالے جا رہے ہیں، جب کہ اپنی عرفیت بدل لی ہے!!
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 27، 2012 2:58 صبح
استادِ محترم ، یہ میرے چھوٹے بھائی ہیں، اور ادبی اور شعری ذوق ماشاء اللہ مجھ سے بہتر پایا ہے۔ میں ہی انھیں کھینچ کر محفل میں لایا ہوں۔ کل ان سے سن کر میں نے ہی ان کی غزل ٹائپ کی ہے۔
ابن سعید — فروری 27، 2012 2:59 صبح
بہت خوب، بہت عمدہ۔ :)
محمد وارث — فروری 27، 2012 5:48 صبح
خوبصورت غزل ہے حفیظ صاحب، کیا کہنے بہت داد قبول کیجیے محترم۔
اور خلیل صاحب کا شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے۔
والسلام
کاشفی — فروری 27، 2012 10:48 صبح
واہ واہ۔ بہت ہی عمدہ غزل ہے۔۔بہت خوب!
الف عین — فروری 27، 2012 7:32 شام
حفیظ واقعی اچھی غزل ہے، مجھے غلط فہمی تھی کہ تمہارے بھائی جان پوسٹ کر رہے ہیں!!
خلیل، شکریہ کہ حفیظ میاں کو یہاں لے آئے۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 28، 2012 4:13 شام
خوبصورت غزل ہے حفیظ صاحب، کیا کہنے بہت داد قبول کیجیے محترم۔
اور خلیل صاحب کا شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے۔
والسلام
شکریہ اور جزاک اللہ وارث صاحب
حفیظ واقعی اچھی غزل ہے، مجھے غلط فہمی تھی کہ تمہارے بھائی جان پوسٹ کر رہے ہیں!!
خلیل، شکریہ کہ حفیظ میاں کو یہاں لے آئے۔
شکریہ اور جزاک اللہ استادِ محترم
امین عاصم — فروری 29، 2012 7:21 شام
گھِر کے آئی تھی گھٹا ، کھل کے برستی بھی رہی
تشنہ لب پھر بھی ترستے ہی رہے پانی کو
بہت خوب محترم محمد حفیظ الرحمان صاحب، دلی داد قبول کیجیے،
والسلام
امین عاصمٓ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%BE%D9%88%D9%84%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%AA%D9%85-%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AD%D9%81%DB%8C%D8%B8-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.49969/