غزل کے کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے (حجاز مہدی)

مہدی نقوی حجاز — اگست 1، 2015 9:09 صبح
ایک برسوں سے جاری غزل کے مزید کچھ شعر:
نہیں کر حدود کے تذکرے، نہ ہی فلسفہ سنا جبر کا
کبھی آ جو تو مری بزم میں، فقط اختیار کی بات کر
تجھے وصل اس کا نصیب تھا، تو ہمارے سامنے بیٹھ کر
کبھی اس کے حسن کے تذکرے، کبھی اس کے پیار کی بات کر
یہ جو چھوٹے چھوٹے سے لوگ ہیں، انہیں چھوٹے چھوٹے سے روگ ہیں
تری وحشتیں ہیں عظیم تر، تو جو کر تو یار کی بات کر
مری جان! گلشنِ زیست میں، نہیں کچھ سوائے جمالِ یار
تو جو گل کو رکھتا ہے معتبر، تو ادب سے خار کی بات کر
مرے یارِ خستہ و کم جگر، مرے رازداں، مرے ہمسفر
ارے چھوڑ شکوۂ بے کسی، کوئی اعتبار کی بات کر
حجاز مہدی
فاروق احمد بھٹی — اگست 1، 2015 2:30 شام
مری جان! گلشنِ زیست میں، نہیں کچھ سوائے جمالِ یار
تو جو گل کو رکھتا ہے معتبر، تو ادب سے خار کی بات کر
بہت خوب کیا کہنے جناب۔۔۔۔۔۔۔ داد قبول فرمائیے۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 6:06 صبح
بہت خوب کیا کہنے جناب۔۔۔۔۔۔۔ داد قبول فرمائیے۔۔۔
بہت شکریہ :)
نور وجدان — اگست 3، 2015 6:20 صبح
ابھی تک آپ کی شاید ایک یا دو غزلیں پڑھیں ۔۔۔ زیادہ پڑھ نہیں سکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اس سے عمدہ غزل آپ کی نہیں دیکھی ۔۔۔۔۔۔
گویا ۔۔جب کہتے ہیں ۔۔تب خوب کہتے ہیں۔۔۔
بہت عمدہ ، داد و تحسین۔۔۔۔!
نور وجدان — اگست 3، 2015 6:22 صبح
یہ جو چھوٹے چھوٹے سے لوگ ہیں، انہیں چھوٹے چھوٹے سے روگ ہیں
تری وحشتیں ہیں عظیم تر، تو جو کر تو یار کی بات کر

مری جان! گلشنِ زیست میں، نہیں کچھ سوائے جمالِ یار
تو جو گل کو رکھتا ہے معتبر، تو ادب سے خار کی بات کر

یہ دو ۔۔بہت زبرست ہیں ۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 9:07 صبح
ابھی تک آپ کی شاید ایک یا دو غزلیں پڑھیں ۔۔۔ زیادہ پڑھ نہیں سکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اس سے عمدہ غزل آپ کی نہیں دیکھی ۔۔۔۔۔۔
گویا ۔۔جب کہتے ہیں ۔۔تب خوب کہتے ہیں۔۔۔
بہت عمدہ ، داد و تحسین۔۔۔۔!
خوش رہیں ، سلامت رہیں
یہ دو ۔۔بہت زبرست ہیں ۔۔۔
بہت شکریہ، آداب :)
نایاب — اگست 3، 2015 9:26 صبح
واہہہہہہہہہہہ
بہت ہی خوب
مری جان! گلشنِ زیست میں، نہیں کچھ سوائے جمالِ یار
تو جو گل کو رکھتا ہے معتبر، تو ادب سے خار کی بات کر

بہت سی دعاؤں بھری داد
فاتح — اگست 3، 2015 10:58 صبح
ایک برسوں سے جاری غزل کے مزید کچھ شعر:
نہیں کر حدود کے تذکرے، نہ ہی فلسفہ سنا جبر کا
کبھی آ جو تو مری بزم میں، فقط اختیار کی بات کر
تجھے وصل اس کا نصیب تھا، تو ہمارے سامنے بیٹھ کر
کبھی اس کے حسن کے تذکرے، کبھی اس کے پیار کی بات کر
یہ جو چھوٹے چھوٹے سے لوگ ہیں، انہیں چھوٹے چھوٹے سے روگ ہیں
تری وحشتیں ہیں عظیم تر، تو جو کر تو یار کی بات کر
مری جان! گلشنِ زیست میں، نہیں کچھ سوائے جمالِ یار
تو جو گل کو رکھتا ہے معتبر، تو ادب سے خار کی بات کر
مرے یارِ خستہ و کم جگر، مرے رازداں، مرے ہمسفر
ارے چھوڑ شکوۂ بے کسی، کوئی اعتبار کی بات کر
حجاز مہدی
واہ واہ کیا خوب اشعار نکالے ہیں۔ مزا آ گیا۔
"مطلع" میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات۔۔۔
مطلع کے مصرع اولیٰ میں "نہیں کر" کو "مت کر"کے معنوں میں استعمال کرنا آپ جیسے اہل زبان کو نہیں جچتا۔
پھر سنا کے الف کا اسقاط مزا کرکرا کر رہا ہے۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 11:12 صبح
واہہہہہہہہہہہ
بہت ہی خوب
مری جان! گلشنِ زیست میں، نہیں کچھ سوائے جمالِ یار
تو جو گل کو رکھتا ہے معتبر، تو ادب سے خار کی بات کر

بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت شکریہ نایاب بھائی!
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 11:16 صبح
واہ واہ کیا خوب اشعار نکالے ہیں۔ مزا آ گیا۔
"مطلع" میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات۔۔۔
مطلع کے مصرع اولیٰ میں "نہیں کر" کو "مت کر"کے معنوں میں استعمال کرنا آپ جیسے اہل زبان کو نہیں جچتا۔
پھر سنا کے الف کا اسقاط مزا کرکرا کر رہا ہے۔
رسمی سی تعریف کے لیے ویسا ہی شکریہ۔
الف کے اسقاط والی بات تو ہماری سمجھ میں بھی آ رہی تھی، لیکن نہیں کر اور مت کر والی بات وضاحت طلب ہے
فاتح — اگست 3، 2015 11:24 صبح
رسمی سی تعریف کے لیے ویسا ہی شکریہ۔
الف کے اسقاط والی بات تو ہماری سمجھ میں بھی آ رہی تھی، لیکن نہیں کر اور مت کر والی بات وضاحت طلب ہے
ہاہاہا۔۔۔ اب اور کیا کہتا کہ غالب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے؟ :laughing: یا یہ کہتا کہ اس غزل کا ایک ایک حرف میری تمام شاعری سے بڑھ کر ہے۔
پہلے جملے میں غالب کی اور دوسرے میں آپ کی توہین ہوتی۔
وضاحت طلب مت کرو
وضاحت طلب نہیں کرو
ان میں سے ایک درست یا یوں کہہ لو کہ فصیح ہے۔ کون سا؟
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 11:28 صبح
ہاہاہا۔۔۔ اب اور کیا کہتا کہ غالب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے؟ :laughing:
وضاحت طلب مت کرو
وضاحت طلب نہیں کرو
ان میں سے ایک درست یا یوں کہہ لو کہ فصیح ہے۔ کون سا؟
مجھے تو اس میں صرف یہ سمجھ آ رہا ہے کہ ایک جملہ بحر میں ہے اور دوسرا "مت" ہے :ROFLMAO:
فاتح — اگست 3، 2015 11:36 صبح
مجھے تو اس میں صرف یہ سمجھ آ رہا ہے کہ ایک جملہ بحر میں ہے اور دوسرا "مت" ہے :ROFLMAO:
اردو میں فعل نہی یعنی کسی کام کے نہ کرنے کا حکم دینے کے لیے "نہیں" کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ "مت" یا کمتر درجے پر "نہ" استعمال کیا جاتا ہے۔
وضاحت طلب مت کرو۔۔۔ درست
وضاحت طلب نہ کرو۔۔۔ درست
وضاحت طلب نہیں کرو۔۔۔ غلط
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 11:40 صبح
اردو میں فعل نہی یعنی کسی کام کے نہ کرنے کا حکم دینے کے لیے "نہیں" کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ "مت" یا کمتر درجے پر "نہ" استعمال کیا جاتا ہے۔
وضاحت طلب مت کرو۔۔۔ درست
وضاحت طلب نہ کرو۔۔۔ درست
وضاحت طلب نہیں کرو۔۔۔ غلط
اب میں پہنچا!
محمداحمد — اگست 3، 2015 12:12 شام
واہ!
بہت خوب !
اچھی غزل ہے مہدی بھائی!
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2015 4:29 شام
واہ!
بہت خوب !
اچھی غزل ہے مہدی بھائی!
بہت شکریہ جناب :) سلامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1-%D8%AD%D8%AF%D9%88%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%B0%DA%A9%D8%B1%DB%92-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C.83663/