غزل: گرچہ گلشن میں کھلا ہر سو گلابِ تازہ تھا

نامعلوم اول — فروری 11، 2013 1:48 شام
گرچہ گلشن میں کھلا ہرسو گلابِ تازہ تھا​
حیف زندانِ الم بے روزن و دروازہ تھا​
کیا بتاؤں خستگی ہمدم تنِ رنجور کی​
مشربِ خونِ جگر ہر بار زخمِ تازہ تھا​
تیری آمد پر کیا ہے منعِ خوش رویانِ شہر​
یہ دلِ حسن آشنا پہلے تو بے دروازہ تھا​
کون ہے مشّاطہءِ فطرت بہ ہنگامِ غروب
ابرِ آتش رنگ روئے آسماں کا غازہ تھا​
جس گھڑی آیا بہ دستِ کاملِؔ رنگیں نوا​
زورِ رفتارِ قلم از بسکہ بے اندازہ تھا​
نامعلوم اول — فروری 17، 2013 8:17 صبح
چار سال دور رہنے کے بعد اب سے کچھ دن پہلےپھر سے شاعری شروع کی تو اس غزل کو اس شعر سے مکمل کیا:
اف وہ حسن آرائیِ فطرت کہ ہنگامِ غروب​
ابرِ آتش رنگ روئے آسماں کا غازہ تھا​

خبر نہیں کہ اتفاق تھا یا القائے غیبی مگر عجیب سی بات ہے کہ اسی روز اپنی جائے پیدائش مستونگ کو بھی شدت سے یاد کر رہا تھا۔ کسی ساتھی نے مستونگ کی کچھ تصاویر کا ایک لنک دیا۔ ان میں سے ایک تصویر ایسی نکلی کہ ہو بہو اس شعر کی تعبیر۔ اس شعر کو مستونگ کی حسین شاموں کے نام منسوب کرتا ہوں۔ آپ بھی دیکھیے۔
ptCZBUz.jpg
منیب احمد فاتح — فروری 17، 2013 9:43 صبح
کیا کہا کاشف صاحب، واہ۔ ایسا پر لطف شعر اور تصویر کے ساتھ مل کر تو غضب ہی ہو گیا۔ کیا کہنے!
مہ جبین — مارچ 7، 2013 7:42 شام
چار سال دور رہنے کے بعد اب سے کچھ دن پہلےپھر سے شاعری شروع کی تو اس غزل کو اس شعر سے مکمل کیا:
اف وہ حسن آرائیِ فطرت کہ ہنگامِ غروب​
ابرِ آتش رنگ روئے آسماں کا غازہ تھا​

خبر نہیں کہ اتفاق تھا یا القائے غیبی مگر عجیب سی بات ہے کہ اسی روز اپنی جائے پیدائش مستونگ کو بھی شدت سے یاد کر رہا تھا۔ کسی ساتھی نے مستونگ کی کچھ تصاویر کا ایک لنک دیا۔ ان میں سے ایک تصویر ایسی نکلی کہ ہو بہو اس شعر کی تعبیر۔ اس شعر کو مستونگ کی حسین شاموں کے نام منسوب کرتا ہوں۔ آپ بھی دیکھیے۔
ptCZBUz.jpg
واہ واہ کیا بات ہے
زبردست
سید شہزاد ناصر — مارچ 8، 2013 8:07 صبح
کون ہے مشّاطہءِ فطرت بہ ہنگامِ غروب
ابرِ آتش رنگ روئے آسماں کا غازہ تھا
غضب خدا کا کیا شعر ہے لطف آ گیا واہ واہ
غزل کے کیا ہی کہنے
نغمگی رچاؤ روانی مترنم بحر​
ایک بہت شاہکار غزل​
داد کے لئے الفاظ نہیں​
اللہ کرے زورِ قلم زیادہ​
نامعلوم اول — مارچ 8، 2013 8:14 صبح
کون ہے مشّاطہءِ فطرت بہ ہنگامِ غروب
ابرِ آتش رنگ روئے آسماں کا غازہ تھا
غضب خدا کا کیا شعر ہے لطف آ گیا واہ واہ
غزل کے کیا ہی کہنے
نغمگی رچاؤ روانی مترنم بحر​
ایک بہت شاہکار غزل​
داد کے لئے الفاظ نہیں​
اللہ کرے زورِ قلم زیادہ​
نوازش ہے جناب کی۔ غالب کی زمین ہے۔ ذرا غالب کی غزل "شب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا" والی غزل سے موازنہ کیجیے اور میرے حوصلے کی داد دیجے کہ کیسی غزل کا جواب لکھا ہے۔ اس قافیے میں اس نے یہ شعر باندھا ہے:
پوچھ مت رسوائیِ اندازِ استغنائے حسن​
دست مرہونِ حنا، رخسار رہنِ غازہ تھا​
(غالب)​
ایک محبوب پری فام کا تصور کر کے غالب کا شعر پڑھیے۔ پھر اوپر دی گئی شامِ مستونگ کی تصویر کا تصور باندھ کر میرا شعر پڑھیے اور خوب سر دھنیے۔​
سید شہزاد ناصر — مارچ 8، 2013 8:53 صبح

اہا اہا اہا
کیا کہنے واہ واہ کیا نسبت دی ہے جناب
اک بار پھر لطف آ گیا ویسے اس غزل کا نشہ پرانی شراب جیسا ہے
منیب احمد فاتح — مارچ 8، 2013 9:18 صبح
اہا اہا اہا
کیا کہنے واہ واہ کیا نسبت دی ہے جناب
اک بار پھر لطف آ گیا ویسے اس غزل کا نشہ پرانی شراب جیسا ہے

شہزاد صاحب، کیا کیا پینے لگ گئے۔ نئی پرانی کا فرق خوب پہچاننے لگے ہیں۔ ;)
سید شہزاد ناصر — مارچ 8، 2013 9:23 صبح
پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ مہتاب میں
دیکھیں کہیں اس میں مرغا تو فٹ نہیں ہو گیا :laughing3:
منیب احمد فاتح — مارچ 8، 2013 9:30 صبح
پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ مہتاب میں
دیکھیں کہیں اس میں مرغا تو فٹ نہیں ہو گیا :laughing3:
آپ نے مزاحیہ بات کی ہو گی لیکن میں سمجھ نہ سکا۔ معذرت!
سید شہزاد ناصر — مارچ 8، 2013 9:32 صبح
آپ نے مزاحیہ بات کی ہو گی لیکن میں سمجھ نہ سکا۔ معذرت!
اجی گولی ماریں معذرت کو :)
بس بات کا لطف لیں
اس دن میرا دماغ ماؤف ہو گیا تھا اُس کمبخت مرغے کو دیکھ کر:laughing3:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%AF%D8%B1%DA%86%DB%81-%DA%AF%D9%84%D8%B4%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DA%BE%D9%84%D8%A7-%DB%81%D8%B1-%D8%B3%D9%88-%DA%AF%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%90-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%AA%DA%BE%D8%A7.59756/