غزل/ گھومتا پھرتا ہے میرے ذہن میں وہ نام کیوں

عظیم — جون 9، 2022 8:00 صبح

گھومتا پھرتا ہے میرے ذہن میں وہ نام کیوں
مجھ کو دنیا میں نہیں ہے اور کوئی کام کیوں
جب کہ ہے اس کی نظر ہی مست ہونے کا سبب
آج تک پھرتا رہا ہے گردشوں میں جام کیوں
سب سلامت ہے تو پھر محرومیوں کا کیا گلہ
بے فضول اپنا کروں برباد میں آرام کیوں
دل میں اس کی یاد ہے لب پر ہے اس کا نام جب
خاص ہوں خود کو کہیں کہتا پھروں میں عام کیوں
میرے دل پر میری جاں پر اس کا ہی ہے اختیار
اپنے سر لیتا ہوں میں پھر عشق کا الزام کیوں
چھین لیتی ہے بس اک لمحے میں بندے کا شعور
وہ نظر مجرم ہے جب ہو آدمی بدنام کیوں
مجھ غریب انسان کی خاطر ہے سب اس کا خیال
اس غنیمت سے بھی بڑھ کر ہے کوئی اکرام؟ کیوں؟
دل کی قیمت آج بھی ہے ایک میٹھا بول بس
آسماں پر ہیں کئی چیزوں کے لیکن دام کیوں

م حمزہ — جون 9، 2022 10:04 صبح
عظیم بھائی! سچ بتائیں یہ بس شاعری ہے یا آپ کے اپنے احساسات کی ترجمانی؟؟؟
عظیم — جون 9، 2022 10:13 صبح

عظیم بھائی! سچ بتائیں یہ بس شاعری ہے یا آپ کے اپنے احساسات کی ترجمانی؟؟؟
میرا خیال ہے کہ یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ہی ہیں، شاعری بھی اور اپنے احساسات کی ترجمانی بھی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%AF%DA%BE%D9%88%D9%85%D8%AA%D8%A7-%D9%BE%DA%BE%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%B0%DB%81%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%DB%81-%D9%86%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA.118536/